Cheegha News/چیغہ نیوز

Cheegha News/چیغہ نیوز قبائلی اضلاع کا پرنٹ اور سوشل میڈیا نیٹ ورک

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سہیل آفریدی کو ناسمجھ اور اَن میچور لڑکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے لڑکے کو بڑے عہدے پ...
04/10/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سہیل آفریدی کو ناسمجھ اور اَن میچور لڑکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے لڑکے کو بڑے عہدے پر بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوگا۔

‏‪ ‬ ‪ ‬

04/10/2026

پشتون قوم کے بچے گزشتہ 15، 20 سال سے لاپتہ ہیں، آج تک معلوم نہیں کہ ان کا جرم کیا تھا اور وہ کہاں ہیں۔ ان کے انتظار میں ماؤں کی آنکھیں پتھرا گئی ہیں، بیویاں اس آس پر بوڑھی ہو رہی ہیں کہ شاید ایک دن ان کا شوہر واپس آئے گا، اور مائیں آج بھی دروازے کی طرف دیکھتی ہیں کہ شاید ان کا بیٹا لوٹ آئے۔شمس محسود پی پی پی صدر جنوبی وزیرستان اپر

04/10/2026

🚨پی ٹی آئی لانگ مارچ !ڈی آئی خان سے علی امین گنڈا پور کے قافلے کیلئے یارک کے مقام پر راستہ بند، کنٹینرز پہنچ دئیے گئے ہیں

04/10/2026

🚨پی ٹی آئی لانگ مارچ ! وزیراعلی سہیل آفریدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچ گئے، جنید اکبر بھی ہمراہ۔ کچھ دیر میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگا

🚨 جنوبی وزیرستان اپر میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس فائرنگ کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیاجنوبی وزیرستان اپر: پاکستا...
04/10/2026

🚨 جنوبی وزیرستان اپر میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس فائرنگ کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

جنوبی وزیرستان اپر: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جنوبی وزیرستان اپر پولیس پر احتجاجی دھرنے کے دوران کارروائی کے الزامات پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کے دوران پولیس نے شرکاء سے پرامن رہنے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی، تاہم بعض شرکاء نے پولیس بیریئرز پر حملہ کیا، جس کے بعد صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیوں کا استعمال کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد احتجاج کو دبانا نہیں تھا بلکہ پولیس اہلکاروں اور سرکاری املاک کے تحفظ سمیت کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنا تھا۔

پولیس کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کیے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ واقعے کا جائزہ لیتے وقت احتجاج کے دوران پیش آنے والی زمینی صورتحال اور تمام حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

04/10/2026

🚨پی ٹی آئی لانگ مارچ : گنڈی چوک لکی مروت کے تازہ ترین صورتحال


04/10/2026

🚨پی ٹی آئی لانگ مارچ ! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی گنڈی چوک لکی مروت کے لئے روانہ۔

مکین میں پی ٹی آئی کارکنوں پر مبینہ فائرنگ ناقابلِ قبول، واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں: شمس محسود، صدر پیپلز پارٹی جنوبی و...
04/10/2026

مکین میں پی ٹی آئی کارکنوں پر مبینہ فائرنگ ناقابلِ قبول، واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں: شمس محسود، صدر پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان اپر

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکین میں پیش آنے والے واقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان اپر کے صدر شمس محسود نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا ہے۔

شمس محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ مکین میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے پُرامن مظاہرین پر مبینہ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے۔ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

04/10/2026

🚨 جنوبی وزیرستان اپر میں پی ٹی آئی قافلہ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ ، فائرنگ کے تیجے میں یوتھ ونگ کے نائب صدر زبیر کے زخمی، زرائع

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکرات کے لیے سات نکاتی ڈرافٹ عوام کے سامنے رکھ دیا، تحریری یقین دہانی پر لانگ مارچ منسوخ کرنے...
04/10/2026

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکرات کے لیے سات نکاتی ڈرافٹ عوام کے سامنے رکھ دیا، تحریری یقین دہانی پر لانگ مارچ منسوخ کرنے کی پیشکش

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا اپنا سات نکاتی ڈرافٹ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات میں کوئی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں اور یہ مطالبات تھے، ہیں اور رہیں گے۔

ڈرافٹ کے پہلے نکتے میں وزیراعظم پاکستان اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزبِ اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی اور جمہوری معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے اور دو ماہ کے اندر قابلِ عمل پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

دوسرے نکتے میں وزیراعظم سے حکومتی اتحاد، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو سیاسی اختلافات اور قومی معاملات پر مسلسل مذاکرات کرے۔ ڈرافٹ میں جمہوریت، سیاست، عدلیہ اور صحافت کی مکمل آزادی پر بھی زور دیا گیا ہے۔

تیسرے اور چوتھے نکات میں جیل مینول اور مروجہ قوانین کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تمام قانونی، انسانی اور طبی حقوق فراہم کرنے، ضرورت کے مطابق ان کے نامزد ڈاکٹروں کی طبی رائے کو مدنظر رکھنے اور اہلِ خانہ، وکلاء اور مجاز رفقاء سے ملاقاتوں کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پانچویں نکتے میں عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت خواتین، معمر اور بیمار قیدیوں کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں اور دیگر قانونی درخواستوں پر، جہاں قانوناً ممکن ہو، دس روز کے اندر کارروائی شروع یا مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈرافٹ میں یاسمین راشد اور بشریٰ بی بی سمیت سیاسی مقدمات میں قید خواتین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

چھٹے نکتے میں خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر اور مسلسل مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں حکومتوں کے مجاز نمائندوں کا 72 گھنٹوں کے اندر اجلاس بلا کر مشترکہ، واضح اور قابلِ عمل حکمتِ عملی مرتب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ساتویں اور آخری نکتے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ان یقین دہانیوں اور طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کے بعد پاکستان تحریک انصاف موجودہ لانگ مارچ منسوخ کرنے کا اعلان کرے گی۔ تاہم یقین دہانیوں پر عمل نہ ہونے یا مذاکراتی عمل بلاجواز تعطل کا شکار ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی آئین و قانون کے مطابق پُرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان مطالبات میں سے ایک بھی غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، تاہم یہ مطالبات پہلے بھی تھے، اب بھی ہیں اور آئندہ بھی برقرار رہیں گے۔

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cheegha News/چیغہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cheegha News/چیغہ نیوز:

Shortcuts

Share