Damaan ki awaaz

Damaan ki awaaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Damaan ki awaaz, Media/News Company, Dera Ismail Khan.

*ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان میں زیرِ التوا انکوائریوں پر کارروائی تیز، سابق ٹی ایم او حنیف کے دور کی فائلیں کھل گئیں، ای...
18/08/2026

*ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان میں زیرِ التوا انکوائریوں پر کارروائی تیز، سابق ٹی ایم او حنیف کے دور کی فائلیں کھل گئیں، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ طلب کرلیا*

ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹ): تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں زیرِ التوا شکایات اور انکوائریوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے پاس موجود شکایات کے ریکارڈ اور متعلقہ فائلوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ ٹی ایم اے حکام نے متعلقہ افسران کو تمام فائلیں کھول کر ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے، متعلقہ شعبوں سے مؤقف حاصل کرنے اور جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے 17 اگست 2026 کو مراسلہ نمبر 1083/TMA/DIK جاری کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ محمد طارق کو ہدایت کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے پاس زیرِ التوا شکایات اور انکوائریوں سے متعلق تمام متعلقہ فائلوں کا جائزہ لیا جائے، متعلقہ شعبوں کا مؤقف حاصل کیا جائے اور تمام پہلوؤں کا ریکارڈ کی روشنی میں جائزہ لے کر جامع رپورٹ تیار کرکے تحصیل میونسپل آفیسر کو فوری طور پر پیش کی جائے تاکہ اسے متعلقہ فورم کو بھجوایا جاسکے۔مراسلے میں معاملے کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے اور کسی مزید تاخیر کے بغیر کام مکمل کیا جائے۔ مراسلے کی نقول اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن، تحصیل آفیسر فنانس، تحصیل آفیسر ریگولیشن، پلاننگ کنٹرول آفیسر، پلاننگ کنٹرول انسپکٹر اور متعلقہ پٹواری سمیت دیگر افسران کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد سابق تحصیل میونسپل آفیسر حنیف کے دور سے متعلق بعض زیرِ التوا معاملات اور فائلیں بھی دوبارہ زیرِ بحث آگئی ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے سابقہ دور میں مبینہ قانونی و انتظامی بے ضابطگیوں، بھرتیوں اور پروموشنز، تحصیل میونسپل کی زمینوں اور دیگر املاک سے متعلق معاملات، دکانوں کی منتقلی اور مختلف ٹھیکوں میں مبینہ بے قاعدگیوں سمیت دیگر شکایات کا ذکر کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم ان تمام الزامات کی حتمی تصدیق تحقیقاتی ادارے کی تحقیقات اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ کے بعد ہی ہوسکے گی۔تین بنگلوں کے چکر، سیاسی رابطوں کی بھی بازگشت ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے بعد سابق تحصیل میونسپل آفیسر حنیف کی جانب سے بعض سیاسی شخصیات سے رابطوں اور سیاسی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق ٹی ایم او نے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے اپنے معاملات میں مدد اور سیاسی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی، جبکہ بعض حلقوں کے مطابق وہ ان سیاسی شخصیات کے ساتھ چلنے اور آئندہ سیاسی تعاون کے لیے بھی رابطے کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق سابق ٹی ایم او حنیف کے حوالے سے تین مختلف مقامات پر موجود بنگلوں کے چکر لگانے اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کی باتیں بھی گردش میں ہیں، جن میں پولیس لائن روڈ پر واقع ایک بنگلہ، کنڈی ماڈل فارم اور شورکوٹ میں موجود بنگلے کا ذکر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان رابطوں کا مقصد موجودہ حالات میں سیاسی مدد اور معاملات کو سنبھالنے کے لیے حمایت حاصل کرنا تھا، تاہم مبینہ طور پر بعض سیاسی شخصیات نے اس معاملے سے فاصلہ اختیار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹی ایم او کی جانب سے مختلف سیاسی دروازوں پر دستک دینے کے باوجود بعض سیاسی حلقوں نے مبینہ طور پر اپنا دامن الگ کرلیا ہے۔ تاہم ان ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ متعلقہ سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔فائلیں کھلنے سے مزید معاملات سامنے آنے کا امکان ٹی ایم اے کے اندرونی ذرائع کے مطابق زیرِ التوا شکایات کی فائلیں دوبارہ کھلنے اور متعلقہ شعبوں سے ریکارڈ طلب کیے جانے کے بعد سابقہ دور کے متعدد انتظامی فیصلے تحقیقاتی عمل کی زد میں آسکتے ہیں۔ بھرتیوں، پروموشنز، سرکاری و میونسپل اراضی، دکانوں کی منتقلی، ٹھیکوں اور دیگر مالی و انتظامی معاملات سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کے بعد اصل صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق بعض معاملات میں اگر سرکاری ریکارڈ سے خلافِ ضابطہ کارروائی، مالی بے قاعدگی یا اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے شواہد سامنے آتے ہیں تو متعلقہ تحقیقاتی ادارہ قانون کے مطابق مزید کارروائی کی سفارش کرسکتا ہے۔ تاہم فی الوقت کسی مخصوص فرد کے خلاف جرم ثابت ہونے یا کسی ایف آئی آر کے اندراج کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔اینٹی کرپشن کا کردار اہم، شہریوں کی نظریں تحقیقات پرٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے معاملات میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کا کردار اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ سرکاری مراسلے میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے کے خلاف شکایات اور انکوائریاں اینٹی کرپشن کے پاس زیرِ التوا ہیں اور ان معاملات سے متعلق ریکارڈ، متعلقہ شعبوں کا مؤقف اور دیگر ضروری معلومات مرتب کرکے فراہم کی جارہی ہیں۔شہری اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق تمام زیرِ التوا شکایات کو میرٹ، شفافیت اور دستیاب سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اگر کسی معاملے میں بے ضابطگی یا قانون شکنی ثابت ہوتی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، جبکہ اگر الزامات درست ثابت نہ ہوں تو متعلقہ افراد کو بھی واضح طور پر بری الذمہ قرار دیا جائے۔سابق ٹی ایم او کا مؤقف بھی سامنے آگیادوسری جانب سابق تحصیل میونسپل آفیسر حنیف سے مذکورہ معاملات پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: "اللہ ہی سب کا مالک ہے۔ اللہ ہی سب کا رزق ہے اور اللہ ہی سب کا سہارا ہے۔"سابق ٹی ایم او کی جانب سے اس کے علاوہ مبینہ بے ضابطگیوں، سیاسی رابطوں، بھرتیوں، پروموشنز، زمینوں، دکانوں کی منتقلی یا ٹھیکوں سے متعلق الزامات پر کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔اب تمام نظریں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحقیقات، ٹی ایم اے کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ریکارڈ اور متعلقہ افسران کی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔ اگر تحقیقات کے دوران قابلِ دست اندازیِ قانون شواہد سامنے آتے ہیں تو مزید قانونی کارروائی کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ تحقیقات ہی یہ طے کریں گی کہ زیرِ بحث شکایات اور الزامات میں کتنی حقیقت ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کی زیرِ التوا فائلوں کے کھلنے سے کئی اہم معاملات منظرِ عام پر آسکتے ہیں اور تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھیں تو اصل حقائق عوام کے سامنے آنے کی توقع ہے۔

13/07/2026

*گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق اہم سوالات، دستاویزی حقائق اور خصوصی انکشافات!*

کیا تعلیمی اداروں میں شفافیت کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں؟رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت سامنے آنے والے اہم نکات پر خصوصی گفتگو۔دیکھنا نہ بھولیے گا "پلاک" ملک عمران کے ساتھ۔اپنی رائے ضرور شیئر کریں۔

30/06/2026

ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے کے بغیر زبردستی ٹیکس وصولی غیر قانونی؛ پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، نوٹس معطل

پشاور ہائی کورٹ کے معزز دو رکنی بینچ نے مفتی محمد طارق جان کی آئینی درخواست پر محکمہ انکم ٹیکس کا وصولی کا نوٹس معطل کر دیا ہے ۔ مقدمے میں درخواست گزار کی جانب سے افتخار سلیم شہید ایڈووکیٹ کے فرزند مبین احسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش ہو کر کامیاب پیروی کی۔ مبین احسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ محکمہ انکم ٹیکس ہائی کورٹ حتمی فیصلے سے قبل قانون کی متعلقہ دفعہ سیکشن (3A)138کے تحت زبردستی ٹیکس کی وصولی شروع نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عدالت کے سامنے یہ نکتہ ثابت کیا کہ قائم شدہ قانون اور عدالتی فیصلوں کے تحت جب تک اعلیٰ عدالت سمیت تین اپیل کے فورمز محکمہ ٹیکس کے حق میں فیصلہ نہ دے دیں، تب تک زبردستی وصولی کا قانون نافذ نہیں کیا جا سکتا اور ایسی کوئی بھی کارروائی صریحاً غیر قانونی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس بابر ستار نے مبین احسن ایڈووکیٹ کے ان قانونی دلائل سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے واضح کیا کہ اعلیٰ عدالت کے حتمی فیصلے کے بغیر ٹیکس وصولی کو زبردستی کا عمل نہیں بنایا جا سکتا اور جب تک اعلیٰ عدالت کا فیصلہ محکمے کے حق میں نہ آ جائے، تب تک ایسی کارروائی آئینِ پاکستان کے تحت دیے گئے منصفانہ سماعت کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ عدالتِ عالیہ نے مبین احسن ایڈووکیٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے محکمہ ٹیکس کا نوٹس معطل کر دیا اور محکمے کو سائل کے خلاف کسی بھی قسم کی زبردستی کارروائی سے روک دیا ہے۔

19/06/2026

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر ڈی ایس پی سٹی غازی عابد اقبال کی خصوصی گفتگو۔

احمد نواز مغل کے ساتھ اس اہم انٹرویو میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان، ٹریفک انتظامات، امن کمیٹیوں کے کردار اور عوامی تعاون کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

11/06/2026

ڈی آئی خان: فائر بریگیڈ ملازمین چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم، جی پی او چوک پ ر احتجاج

03/06/2026

*🌟 آپ کے کاروبار کی کامیابی، ہماری پرنٹنگ کی ذمہ داری! 🌟*

*کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی دکان، دفتر یا برانڈ دوسروں سے نمایاں نظر آئے؟*

*مقدر پرنٹرز اینڈ پینا فلیکس، ڈیرہ اسماعیل خان لے کر آیا ہے جدید ترین پرنٹنگ سروسز، جہاں معیار، خوبصورتی اور اعتماد ایک ہی جگہ میسر ہیں۔*

*✅ شاندار سائن بورڈز*
*✅ دلکش پینا فلیکس*
*✅ اعلیٰ معیار کے وال پیپرز*
*✅ وزٹنگ کارڈز، لیٹر پیڈز، بروشرز اور ہر قسم کی پرنٹنگ*
*✅ 24 گھنٹوں کے اندر کام کی فراہمی*
*✅ ایک ہاتھ کام دیں اور دوسرے ہاتھ کام لیں انتظار نہیں فوری کام۔*
*✅ پاکستان کی جدید ترین پینا فلیکس پرنٹنگ مشین*

*🎁 خصوصی آفر:5 سائن بورڈز بنوائیں، 1 سائن بورڈ بالکل مفت حاصل کریں!*

*🏠 اپنے گھر کی دیواروں کو نئی زندگی دیں:وال پیپر صرف 50 روپے فی مربع فٹ فٹنگ، کیمیکل اور تمام اخراجات شامل5 سال وارنٹی کے ساتھ*

ہزاروں الفاظ سے بہتر ایک بہترین ڈیزائن ہوتا ہے۔ ہمارے سوشل میڈیا پیجز وزٹ کریں اور ہمارے کام کا معیار خود ملاحظہ کریں۔

📲 TikTok:
https://www.tiktok.com/

📲 Facebook:
https://www.facebook.com/share/18MfLBX4C2/

*📞 رابطہ: 033399882205*

*🌟✨الرشید سولر مارکیٹ، آفس نمبر 26، 27، 28، ڈیرہ اسماعیل خان✨🌟*

مقدر پرنٹرز اینڈ پینا فلیکس
"ہم صرف پرنٹ نہیں کرتے، ہم آپ کے کاروبار کو پہچان دیتے ہیں!"

24/05/2026
23/05/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور صوبے میں بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، بڑھتی مہنگائی اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے جبکہ بدامنی کے باعث عوام خوف اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

*ڈیرہ اسماعیل خان: سول جج II کی عدالت میں اہم مالیاتی مقدمے کا فیصلہ، ٹی ایم اے کے کینسیلشن آرڈرز بحال سائن بورڈ ٹھیکے د...
22/05/2026

*ڈیرہ اسماعیل خان: سول جج II کی عدالت میں اہم مالیاتی مقدمے کا فیصلہ، ٹی ایم اے کے کینسیلشن آرڈرز بحال سائن بورڈ ٹھیکے دار ڈیفالٹر قرار*

ڈیرہ اسماعیل خان کی سول جج II کی عدالت نے ایک اہم اور کروڑوں روپے مالیت کے مالیاتی مقدمے’’ملک محب حسین بنام گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا‘‘ کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعی ملک محب حسین کو دیا گیا سابقہ اسٹے آرڈر ریکال اور ویکیٹ کر دیا، جبکہ ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے جاری کردہ کینسیلشن آرڈرز کو بحال رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی ملک محب حسین کی جانب سےایڈووکیٹ رضوان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کی نمائندگی معروف قانون دان ملک اختر عباس ایڈووکیٹ نے کی۔ دونوں جانب سے تفصیلی قانونی دلائل دیے گئے اور مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر عدالت کو آگاہ کیا گیا۔عدالتی کارروائی کے دوران ملک اختر عباس ایڈووکیٹ کی جانب سے پیش کیے گئے قانونی نکات اور دستاویزی شواہد کو خاص اہمیت حاصل رہی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹی ایم اے کے مؤقف کے حق میں مضبوط اور مؤثر دلائل دیے، جبکہ مدعی کی جانب سے ان نکات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا جا سکا۔عدالت نے مقدمے کے میرٹس، دستیاب ریکارڈ اور فریقین کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سابقہ اسٹے آرڈر ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے کینسیلشن آرڈرز برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمہ سائیکل پارکنگ اسٹینڈ اور سائن بورڈز کے ٹھیکوں سے متعلق تھا، جس میں کروڑوں روپے کے مالی معاملات شامل تھے۔ اسی وجہ سے اس کیس کو شہر بھر میں غیر معمولی اہمیت حاصل رہی اور مختلف تجارتی و قانونی حلقوں کی نظریں اس مقدمے پر مرکوز تھیں۔قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے، جبکہ اس فیصلے کو مقامی حکومتی معاملات اور مالیاتی ٹھیکوں کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ٹانک میں “سرائیکی اتحاد” کا باقاعدہ قیام، مختلف سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں کے نمائندگان کی...
14/05/2026

ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ٹانک میں “سرائیکی اتحاد” کا باقاعدہ قیام، مختلف سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں کے نمائندگان کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان:
سرائیکی وسیب کے حقوق کے تحفظ، نوجوانوں میں سیاسی شعور و بیداری پیدا کرنے، علاقائی مسائل کے حل اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے مقصد کے تحت “سرائیکی اتحاد ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن و ٹانک” کا باقاعدہ قیام عمل میں لا دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، ٹانک اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی، سماجی، طلبہ، قومی اور عوامی تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سرائیکی وسیب ایک طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی کمی، پسماندگی، بے روزگاری، تعلیم و صحت کے مسائل، انفراسٹرکچر کی خراب صورتحال، گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ، صاف پانی کی قلت، زرعی مسائل اور نوجوانوں کی محرومیوں جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، مگر ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور متحد آواز کا فقدان رہا ہے۔

شرکاء نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ٹانک کے عوام آج بھی صحت کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹروں اور جدید طبی سہولیات کی کمی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت بھی فعال نہیں۔ اسی طرح نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے بے چینی اور مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مقررین نے تعلیمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل کالجز اور جدید تعلیمی سہولیات کی شدید کمی ہے، جبکہ غریب طلبہ کو تعلیمی میدان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں اور شعور سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور علاقے کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کر سکیں۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ٹانک میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، نکاسی آب کے مسائل، پینے کے صاف پانی کی قلت، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، زراعت کے شعبے کو درپیش مشکلات اور عوامی فلاحی منصوبوں کی عدم توجہی جیسے مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ وسیب کے عوام کو بنیادی حقوق اور ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔

اجلاس میں یہ بھی متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ اگر سرائیکی وسیب کے کسی فرد، برادری یا قوم کے ساتھ کسی بھی مقام پر زیادتی، ناانصافی، محرومی یا امتیازی سلوک کیا جائے گا تو “سرائیکی اتحاد” اور وسیب کی تمام سرائیکی اقوام متحد ہو کر اس کے ساتھ کھڑی ہوں گی اور ہر جمہوری، قانونی، آئینی اور اخلاقی سطح پر مکمل حمایت فراہم کریں گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وسیب کے کسی فرد یا طبقے کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اجتماعی اتحاد کے ذریعے ہر ظلم، محرومی اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سرائیکی قوم مختلف سیاسی جماعتوں اور نظریات سے وابستہ ہونے کے باوجود وسیب کے اجتماعی حقوق، عوامی مسائل اور خطے کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو سکتی ہے، اور “سرائیکی اتحاد” اسی مشترکہ سوچ اور جدوجہد کی علامت ہے۔

اجلاس کے دوران نوجوانوں پر مشتمل ایک خصوصی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ٹانک میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، طلبہ تنظیموں اور سیاسی کارکنان سے رابطے کرے گی تاکہ سرائیکی قوم کے مسائل اور حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر، مضبوط اور منظم بنایا جا سکے۔

اجلاس میں سرائیکستان قومی موومنٹ (SQM) کے مرکزی صدر سیف اللہ بے قرار، تحریک انصاف ٹانک کے ضلعی صدر فرحان حکیم، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، وجیہ الزمان فقیر سابقہ ڈویژنل صدر سرائیکستان سٹوڈنٹس موؤمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان، کاشف کمال اعوان سابقہ ضلعی صدر سرائیکستان سٹوڈنٹس موؤمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان، ساجد ساہی سابقہ صدر تحصیل کلاچی سرائیکستان سٹوڈنٹس موؤمنٹ، ملازم حسین رہنماء سرائیکستان سٹوڈنٹس موؤمنٹ، وسیم آیاز کھوکھر سینئر رہنماء سرائیکستان سٹوڈنٹس موؤمنٹ، سردار رومان خان بلوچ رہنماء ڈیرہ بلوچ اتحاد و سابقہ ضلعی صدر سرائیکستان سٹوڈنٹس موؤمنٹ، اکبر سلیم خان ایڈووکیٹ بلوچ رہنماء ڈیرہ بلوچ اتحاد، شیراز احمد مغل صدر پاکستان زندہ باد موومنٹ، عوامی سماجی شخصیت و مغل قومی موومنٹ، ملک لال زوہیب ارائیں صدر ارائیں یوتھ فورم ڈیرہ اسماعیل خان، معوز آرائیں بانی و چیئرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک، تیمور علی سابق رہنماء سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سمیت مختلف سیاسی، سماجی، طلبہ اور عوامی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندگان نے “سرائیکی اتحاد ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن و ٹانک” کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وسیب کے حقوق، نوجوانوں کے بہتر مستقبل، علاقائی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں وسیب کے مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، جبکہ نوجوانوں، طلبہ، وکلاء، صحافیوں اور سماجی کارکنان کو اس پلیٹ فارم میں شامل کر کے ایک مضبوط عوامی آواز تشکیل دی جائے گی تاکہ سرائیکی وسیب کے عوام کے حقوق کے لیے مؤثر انداز میں آواز بلند کی جا سکے۔

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Damaan ki awaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share