Awan news اعوان نیوز

Awan news اعوان  نیوز تمام دوستوں سے گزارش ہے میرے پیج کو فالو کرنا شکریہ

02/07/2025

بچہ رات سے صبح تک اپنی ماں اپنے باپ کے پاس بیٹھا رہا ۔ کہتا رہا ہوگا اٹھو ماما اٹھو بابا 🥲
کاغان رات کے قریب موثر کار گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق دو سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ سیاحوں کی کار کاغان کے قریب بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے اور دو سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور معمولی زخمی ہو گیا جاں بحق ہوئے والے جوڑے کا تعلق حضرو اٹک سے ہے اور ہانگ کانگ میں رہائش پذیر تھے۔

02/07/2025

دیربالا: امریکہ سے آئی خاتون نے دیربالا عشیری درہ کے نوجوان ساجد زیب سے نکاح کرلیا اسلام قبول کردیا اسلامی نام ذلیحہ رکھا گھر میں خوشی کا منظر،

02/07/2025

جب بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے

صوبے میں کرپشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ۔۔ دو ہزار بیس میں بھاری رقوم کے عوض محکمہ صحت میں بھرتی سڑسٹھ ملازم...
02/07/2025

صوبے میں کرپشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ۔۔ دو ہزار بیس میں بھاری رقوم کے عوض محکمہ صحت میں بھرتی سڑسٹھ ملازمین کو پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ نے فارغ کر دیا

02/07/2025

گاؤں اعوان
گل زمان عرف فیضی کا کچھ قیمتی سامان گرا ہے جس میں اے ٹی ایم کارڈ بھی موجود تھا اگر جس بھائی کو بھی ملا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03469729570

02/07/2025

سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان متحرک عمل میں ہے۔
سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان جناب عصمت محسود کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس کے انسٹرکٹرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ ضلع بھر میں دریائے سندھ کے کنارے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

آگاہی مہم کے دوران:

عوام کو ممکنہ سیلابی خطرات سے بچاؤ کے لیے بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دریا کے کنارے آباد شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایات دی جا رہی ہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

سول ڈیفنس رضاکار مقامی آبادی کو احتیاطی تدابیر اور انخلا کے عمل سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

> ❗ اہم ہدایت:
دریاؤں اور نہروں میں نہانا یا کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام دینا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

02/07/2025

ڈاکٹر کی اہم بات

02/07/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کچہ کے متاثرین کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری – حکومت ع...
02/07/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کچہ کے متاثرین کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری – حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے!

ڈیرہ اسماعیل خان:
دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر واقع کچہ کے علاقوں میں دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل متحرک ہے۔
یہ ریلیف سرگرمیاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں، جنہوں نے چند روز قبل متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری گلزمان اعوان نے اس تمام عمل کی نگرانی اور کوآرڈینیشن میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی رہنمائی میں متاثرین کے لیے ریلیف پلان ترتیب دیا گیا۔

آج جھوک اوبھیچڑ میں تقریباً 100 متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
فراہم کردہ اشیاء میں شامل تھے:
🔹 خیمے
🔹 گدے
🔹 تکیے
🔹 پلاسٹک کی چٹائیاں
🔹 کچن سیٹ
🔹 بالٹیاں
🔹 حفظانِ صحت کے کٹس

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور تحصیل میئر نے خود موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق) اور اسسٹنٹ کمشنر نے تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔

کل مزید 100 مستحق متاثرین میں اسی نوعیت کے ریلیف پیکجز تقسیم کیے جائیں گے، جب کہ ریونیو فیلڈ فارمیشن کی جانب سے نقصانات کے تخمینے کا سروے جاری ہے تاکہ کوئی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر مقامی آبادی کو اس حکومتی منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے تحت دریائے سندھ کے بائیں کنارے کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کٹاؤ جیسے نقصانات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کی بحالی، تحفظ اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ سفر تب تک جاری رہے گا جب تک آخری متاثرہ فرد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہو جائے۔

حکومت خیبرپختونخوا نے ہنگامی سیلابی صورتحال میں ریسکیو میں مدد کے لئے  لائف جیکٹس،  رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کے لئے ...
02/07/2025

حکومت خیبرپختونخوا نے ہنگامی سیلابی صورتحال میں ریسکیو میں مدد کے لئے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کے لئے ڈرون حاصل کرلیا

پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی

02/07/2025

امان میڈا اللہ
۔۔جیوے تو مجا توبہ🤣

مولانا صاحب نے کہنے والوں کی کلاس لگا دی
یہ بیان لازمی سنیں اور اپنے دوستوں کو بھی سنائیں🥰

02/07/2025

*بدھ*
06 محرم الحرام 1447ھ
02 جولائی 2025ء
17 ھاڑ 2083ب

*ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازوں کے اوقات*
آذان فجر 3:38
طلوع آفتاب 5:112
زوال 12:21
عصر 5:22
غروب آفتاب 7:31
عشاء 9:10
(اعوان نیوز )

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan news اعوان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share