Hum Waziristan/ہم وزیرستان

Hum Waziristan/ہم وزیرستان چیف ایگزیکٹو. آتش محسود
(1)

جنوبی وزیرستان: یوتھ آفس کے زیر اہتمام سام، کڑمہ،شروانگی ، تیارزہ عباس خیل اور ڈسٹرک محسود پریس کلب میں شجرکاری مہم کا ا...
12/07/2025

جنوبی وزیرستان: یوتھ آفس کے زیر اہتمام سام، کڑمہ،شروانگی ، تیارزہ عباس خیل اور ڈسٹرک محسود پریس کلب میں شجرکاری مہم کا انعقاد

صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژن لدھا کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

یوتھ آفیسر کے زیر اہتمام یہ مہم سام، کڑمہ،شروانگی،تیازرہ عباس خیل اور ڈسٹرک محسود پریس کلب میں بیک وقت چلائی گئی، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری، سرسبز و شاداب جنوبی وزیرستان کا قیام اور نوجوانوں میں درخت لگانے کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

مہم میں مقامی نوجوانوں، طلباء، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف اقسام کے درخت لگا کر ماحول دوستی کا ثبوت دیا۔

اس موقع پر یوتھ آفیسر فاروق محسود نے کہا کہ نوجوان نسل کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

شجرکاری مہم کے دوران علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور سرسبز وزیرستان کے خواب کی تعبیر کے لیے مزید ایسے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

11/07/2025

جنوبی وزیرستان اپر تحصیل مکین میں امن جرگہ کا انعقاد،پنتالیس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، امن کے حوالے سے قبائل کے ساتھ ایک مشترکہ لائحہ عمل تہہ کیا جائے گا۔

مکین: (محسود پریس کلب) جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں محسود قبائل کا امن کے قیام کے لیے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مقامی قبائل سمیت اتمانزائی وزیر اور احمد زائی وزیر مشران اور بیٹنی قبائل مشران سمیت سیاسی وسماجی کارکنوں نے شرکت کی

اس موقع پر شرکاء نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام، باہمی اتحاد و اتفاق اور قبائلی روایات کے احترام پر زور دیا۔
اس جرگہ کا مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنا اور قبائلی عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

جرگے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملک عطاء محمد نے کہا کہ باقاعدہ طور پر پنتالیس رکنی کمیٹی تشکیل دی جو جنوبی وزیرستان لوئر اور شمالی وزیرستان اسدخیل میں امن جرگے میں باقاعدہ شرکت کرے گی اور اس جرگے کے تسلسل میں ایک مشترکہ امن جرگہ تشکیل دینگے جس میں محسود قبائل اور وزیر قبائل شرکت کرینگے اور امن کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل تہہ کرینگے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہم مزید بد امنی کے متحمل نہیں ہوسکتے ایک طرف پسماندگی تو دوسری جانب بدامنی ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہماری امن کی اس جدوجہد کو سنجیدگی سے لے گی اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے گی۔

جرگہ میں ممبر قومی اسمبلی زبیر وزیر، ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود، ممبر صوبائی اسمبلی عجب گل وزیر،سابقہ ایم این اے مولانا جمال الدین، سابقہ ایم این اے سیف الرحمان محسود، اور سابقہ سینٹر صالح شاہ سمیت چئیرمین لدھا تاج ملوک، چئیرمین سروکئی سب ڈویژن شاہ فیصل غازی نے بھی شرکت کی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی رہنما مولانا خانزیب کی گاڑی پر فائرنگنامعلوم اف...
10/07/2025

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی رہنما مولانا خانزیب کی گاڑی پر فائرنگ

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت ایک پولیس اہلکار شہید

مولانا خانزیب شہید کی گاڑی میں سوار تین افراد زخمی


باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے مولانا خانزیب کو 13 جولائی 2025 کو اولسی پاسون کیلئے کمپین کے موقع پر نشانہ بنایا

مولانا خانزیب کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہمشیہ کیلئے اس دنیا سے چلے گئے

10/07/2025

جنوبی وزیرستان اپر تحصیل مکین میں امن جرگہ کا انعقاد
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں محسود قبائل کا امن کے قیام کے لیے ایک عظیم الشان جرگہ کا انعقاد کیا ، جس میں ہزاروں قبائلیوں نے شرکت کی۔ اس جرگہ میں اہم سیاسی و قبائلی شخصیات بھی شامل تھیں، جن میں ممبر قومی اسمبلی زبیر وزیر، ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود، اور ممبر صوبائی اسمبلی عجب گل وزیر نمایاں تھے۔اس جرگہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابقہ فاٹا امیر اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد جمال الدین، مئیر سب ڈویژن لدھا حاجی تاج ملوک، مئیر سب ڈویژن سرویکئی شاہ فیصل غازی اور سیاسی سماجی رہنما عالم زیب خان محسود نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح، سابقہ سینیٹر اور سیاسی اتحاد کے سربراہ مولانا صالح شاہ بھی اس اہم اجتماع کا حصہ بنے۔جرگہ میں سب ڈویژن جنڈولہ سے پتو لالا بیٹنی، جنوبی وزیرستان لوئر اور شمالی وزیرستان سے بھی مشران اور سیاسی قائدین نے شرکت کی، جو اس جرگہ کی اہمیت اور وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام، باہمی اتحاد و اتفاق اور قبائلی روایات کے احترام پر زور دیا۔ اس جرگہ کا مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنا اور قبائلیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ اخر میں جرگے نے باقاعدہ طور پر پنتالیس رکنی کمیٹی تشکیل دی جو جنوبی وزیرستان لوئر اور شمالی وزیرستان اسدخیل میں امن جرگے میں باقاعدہ شرکت کرینگے اور اس جرگے کے تسلسل میں ایک مشترکہ امن جرگہ تشکیل دینگے جس میں محسود قبائل اور وزیر قبائلی شرکت کرینگے اور امن کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل تہہ کرینگے مقررین نے مزید کہا کہ ہم مزید بد امنی کے متحمل نہیں ہوسکتے ایک طرف پسماندگی تو دوسری جانب بدامنی ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہماری امن کی اس جدوجہد کو سنجیدگی سے لینگے اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے گی

محسود قبائل کا 10 جولائی کو مکین میں گرینڈ جرگہ، ناکامی کی کوششیں کرنے والے عناصر کامیاب ہوگے یا نہیں؟علاقے میں قیامِ ام...
08/07/2025

محسود قبائل کا 10 جولائی کو مکین میں گرینڈ جرگہ، ناکامی کی کوششیں کرنے والے عناصر کامیاب ہوگے یا نہیں؟

علاقے میں قیامِ امن کے لیے جرگہ اہم موڑ، مگر ریاستی اداروں پر سازشوں کے الزامات

جنوبی وزیرستان اپر (نمائندہ خصوصی)
محسود قبیلے کی جانب سے 10 جولائی کو مکین صدر بازار میں طلب کیے گئے گرینڈ جرگے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، جس سے مقامی آبادی کو امن و ترقی کی نئی امیدیں وابستہ ہیں۔ تاہم مقامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی مشینری اور بعض "نام نہاد مشران" اس اہم جرگے کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ریاستی ادارے اس جرگے کو سبوتاژ کرنے کے لیے پسِ پردہ متحرک ہو چکے ہیں۔ "کئی کلاس فور طرز کے مشران کو مبینہ طور پر جرگے کو ناکام بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، جو مختلف افواہیں پھیلا کر عوام کو بدظن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

شمالی وزیرستان کی حالیہ عوامی یکجہتی کو مثال بناتے ہوئے مقامی شخصیات نے بتایا کہ:

> "وہاں کے لوگ روز بروز بگڑتی صورتحال کے باوجود متحد ہو کر اجتماعی مفاد کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان میں قیادت کے درمیان اختلافات اور ذاتی مفادات اجتماعی اقدامات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔"

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی صورتحال بھی شمالی وزیرستان سے مختلف نہیں، جہاں روز بہ روز احتجاج اور مظاہرے تو ہوتے ہیں، مگر قیادت کی ناہمواری اور غیر سنجیدگی کے باعث کوئی دیرپا حل سامنے نہیں آتا۔

محسود قبائل کے اس گرینڈ جرگے سے مقامی عوام کو امید ہے کہ:

> "سیاسی قیادت اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی اور علاقے کے روشن مستقبل کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے گی۔"

دوسری جانب، منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اس جرگے کو ناکام بنانے کی کوششوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقے اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ اگر حالات بدتر ہوئے تو:

دونوں فریقین (سول انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے) سے لاتعلقی اختیار کی جائے

سیکیورٹی اداروں اور سول انتظامیہ کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے

اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں قتل و غارت کے مقدمات درج کروائے جائیں

اس تمام صورتحال پر جب مختلف سیاسی جماعتوں کے مشران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ فی الحال کوئی مشترکہ فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم اگر موقع آیا تو عوامی مفاد میں ہر فیصلہ کا ساتھ دیں گے۔"

08/07/2025

دس جولائی مکین جرگہ کے حوالے سے صدر رحمت شاہ محسود کا محسود کے نام پیغام

شمالی وزیرستان میرعلی میں آج کے قومی جرگہ میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ابتک بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں
04/07/2025

شمالی وزیرستان میرعلی میں آج کے قومی جرگہ میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ابتک بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں

04/07/2025

امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث متعدد خاندان ایک بار پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواتین، بچے اور بزرگ ٹانک اور دیگر محفوظ علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آئے روز کی جھڑپوں، شیلنگ، کرفیو اور سیکیورٹی خدشات نے معمول کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے اور مقامی مشران جنوبی وزیرستان کے عوام کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں اور ایک باعزت، محفوظ اور پرامن زندگی گزار سکیں۔

جنوبی وزیرستان میں کرفیو کے نفاذ سے عام شہریوں کی زندگی مفلوج، عوام شدید پریشانی کا شکارجنوبی وزیرستان اپر اینڈ لوئر کے ...
03/07/2025

جنوبی وزیرستان میں کرفیو کے نفاذ سے عام شہریوں کی زندگی مفلوج، عوام شدید پریشانی کا شکار

جنوبی وزیرستان اپر اینڈ لوئر کے مختلف علاقوں میں کرفیو کے نفاذ نے عام شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کرفیو لگائے جانے کے باعث بازار، تعلیمی ادارے، اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں، جبکہ عوام کو بنیادی ضروریات تک رسائی میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ صرف اشیائے خور و نوش کے حصول میں دقت ہو رہی ہے بلکہ ایمرجنسی مریضوں کو اسپتال پہنچانا بھی ناممکن بن چکا ہے۔ بعض علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، اور معمولاتِ زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو چکی ہے

کرفیو کی وجوہات پر سرکاری سطح پر کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا، البتہ بعض اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ تاہم، عوامی حلقوں میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اگر کرفیو ناگزیر ہے تو کم از کم راشن، ادویات اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سول سوسائٹی، اور انسانی حقوق کے کارکنان بھی اس غیر متوقع صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان اپر اینڈ لوئر کے مختلف علاقوں میں سول انتظامیہ کی جانب سے آج صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی،

جنوبی وزیرستان (ودود محسود)  لدھا میدان میں شمن خیل قوم کا مشاورتی جرگہ، 10 جولائی کو درے محسود قومی جرگے کے لئے اگاہی م...
03/07/2025

جنوبی وزیرستان (ودود محسود) لدھا میدان میں شمن خیل قوم کا مشاورتی جرگہ، 10 جولائی کو درے محسود قومی جرگے کے لئے اگاہی مہیم چلانے اور بھرپور شرکت کا اعلان

جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقے میدان میں شمن خیل قوم کا ایک اہم مشاورتی جرگہ منعقد ہوا، جس میں 10 جولائی 2025 کو مکین میں ہونے والے درے محسود قومی جرگے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا۔

مشاورتی جرگے میں شمن خیل مشران اور عمائدین نے متفقہ طور پر عہد کیا کہ شمن خیل قوم کا ہر فرد اس قومی جرگے میں اپنی شرکت کو فرض سمجھے، کیونکہ یہ جرگہ وزیرستان کی بقاء اور محسود قوم کے اجتماعی مستقبل کے حوالے سے ایک فیصلہ کن موقع ہے۔

جرگے میں کہا گیا کہ درے محسود قومی جرگہ ایک تاریخی سنگِ میل ہوگا، جہاں محسود قوم کی وحدت، علاقائی استحکام اور اپر وزیرستان کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

شمن خیل مشران نے محسود قوم کی تمام ضلعی شاخوں سے اپیل کی کہ وہ 10 جولائی کے جرگے کے لیے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم اور تیاریوں کا آغاز کریں تاکہ اس قومی دن کو بھرپور اور تاریخی بنایا جا سکے۔

اپر وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار مکین میں کتاب میلہ، نوجوانوں کی بھرپور شرکت حمزہ محسودجنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکی...
03/07/2025

اپر وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار مکین میں کتاب میلہ، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

حمزہ محسود

جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکین میں تاریخ کا پہلا کتاب میلہ اسلامیہ پبلک سکول میں دو روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اس میلے میں ادب، تاریخ، معاشیات اور دیگر موضوعات پر لکھی گئی کتب کے اسٹالز لگائے گئے۔ کتاب میلے کا انعقاد ایجوکیشنل ریوالوشن آرگنائزیشن (ERO) کے زیر اہتمام، ضلعی انتظامیہ اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

تنظیم کے بانی ڈاکٹر قادر محسود نے بتایا کہ میلے کا مقصد نوجوانوں میں مطالعے کا رجحان پیدا کرنا اور علم سے دوستی کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق، اس میلے میں درجنوں اہم اور نایاب کتب کو عوامی مطالعے کے لیے پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے بانی رکن، عالم زیب محسود نے کہا:
"وزیرستان کے بارے میں ہمیشہ منفی باتیں کی جاتی رہی ہیں، لیکن آج کا دن خوش آئند ہے کہ یہاں کے نوجوان کتابوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔"

محسود پریس کلب کے صدر، فاروق محسود نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"سوشل میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں، بلکہ علم اور تحقیق کا مؤثر ہتھیار بھی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو ایک تعمیری پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں—ایسا پلیٹ فارم جو انہیں سوچنے، سیکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔ ہر بات کو پرکھے بغیر شیئر نہ کریں، تحقیق کو اپنی عادت بنائیں۔"

این ڈی ایم کے مرکزی رہنما، گلبدین محسود نے کہا کہ "دنیا بھر میں نوجوان ہی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ وزیرستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔"

ای کامرس کے ماہر، عبداللہ برکی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ"جدید ٹیکنالوجی اور چیٹ جی پی ٹی جیسی ایپلی کیشنز سے سیکھنے کا عمل تیز اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی وقت سیکھنے میں صرف کریں تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو۔"

معروف مذہبی اسکالر، مفتی عبدالرزاق نے کہاکہ "آج وزیرستان کے نوجوانوں کو کتابوں کے ساتھ دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی حقیقی خدمت علم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ علم کے ہر ذریعہ سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ دین، ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں۔

پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین کے بھائی غازی امان اللہ نے کہا کہ جب تک پڑھیں گے اور لکھیں گے نہیں تب تک وزیرستان کی تاریخ نہیں لکھ سکتے لہذا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے تاکہ نوجوانوں میں پڑھنے و لکھنے کا جذبہ بیدار ہوجائے۔ "

تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور دیگر شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ERO پاکستان کی کتب دوستی مہم کا حصہ بنیں گے تاکہ وزیرستان کی ہر تحصیل میں مطالعے کا کلچر فروغ پا سکے۔

جنوبی وزیرستان:  ( رپورٹ عبدالواد محسود) احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافی اور سوشل ایکٹیویسٹ آتش محسود کے خلاف ایف آئی آر...
01/07/2025

جنوبی وزیرستان: ( رپورٹ عبدالواد محسود) احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافی اور سوشل ایکٹیویسٹ آتش محسود کے خلاف ایف آئی آر، صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر

جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے میں گزشتہ مہینے لگائے جانے والے مسلسل کرفیو کے خلاف مقامی شہریوں نے جنوبی وزیرستان اپر تحصیل تیارزہ علاقہ خیسورہ توروام مارکیٹ میں احتجاج کیا، جس کی کوریج کے لیے صحافی و سوشل ایکٹیوسٹ آتش محسود موقع پر پہنچے۔ تاہم اس احتجاج کی رپورٹنگ کے بعد پولیس کی جانب سے آتش محسود کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد صحافی تنظیموں اور سوشل ایکٹیوسٹس میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار اور زمینی حقائق کو اجاگر کرنے کی پاداش میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ آئین و قانون کے خلاف ہے۔

آتش محسود نے آج باقاعدہ طور پر بیل بیفور اریسٹ (BBA) کرا لیا ہے تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے اور عدالت کے ذریعے اپنی بے گناہی ثابت کی جا سکے۔

صحافتی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے، آتش محسود کو تحفظ دیا جائے اور علاقے میں آزادی اظہار رائے کا احترام یقینی بنایا جائے۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر اس قسم کے اقدامات بند نہ کیے گئے تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گے. علاقائی صحافیوں نے واضح کیا کہ وہ دباؤ یا خوف کے باوجود عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum Waziristan/ہم وزیرستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share