29/11/2021
گزشتہ دنوں شیخ یوسف آڈاہ بینک لوٹنے والے ڈاکوں گرفتار کرلئے گئے
تھانہ صدر کی حدود میں چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین مرکزی ملزم13,5000/: سمیت پانچ سہولت کار گرفتار واردات میں لوٹی گئی رقم برآمد
تفصیلات کے مطابق کو تھانہ صدر کی حدود سے یوسف کے مقام پرتین نقاب پوش ملزمان ڈکیٹ براہ راستہ باب ڈیرہ لائٹ بینک سے یوسف برانچ میں داخل ہوئے نقاب پوش ملزمان نے بینک پر تعینات سکیورٹی گارڈ کو بذریعہ اسلحہ آتش فائرنگ کرکے زخمی کیا اور بینک کے اندر داخل ہو گئے جہاں پر نقاب پوش ملزمان نے بینک کے اندر بینک کے عملے کو یرغمال بنالیا اور بینک سے مجموعی طور پر 42 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں فوری طور پر رجسٹر کیا گیا آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے واقعے کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے تمام حالات اور جائے وقوعہ کا مفصل جائزہ لیا ڈی پی او ڈیرہ کی سخت ہدایات و زیر نگرانی ٹیم نے بینک ڈکیتی کے ملزم والی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملنے والے شواہد کی بنیاد پر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا بالآخر ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کے ہمراہ ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے واقعے کا مرکزی ملزم خان محمد عارف جاوید ولد فتح خان قوم بلوچ سکنہ اپر دیر کو ضلع مالاکنڈ سے گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے مبلغ چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے اس کے علاوہ ڈکیتی میں ملوث دو مرکزی ملزمان صفدر ولد غلام اختر قوم بلوچ سکنہ تھویا فاضل اور امجد ویعقوب سکنہ صوابی کو گرفتاری کے لیے تاحال چھاپے مارے جارہے ہیں البتہ دو مرکزی ملزمان کو رہائش کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے پانچ سہولت کار محمد ارسلان والد ملازم حسین سکنہ کچی پائیند خان محمد سلیمان ولد اختر خان قوم بلوچ سکنہ تو فاضل محمد عرفان ولد قیوم نواز قوم بلوچ سکنہ کو کار محمد ذریعہ ولد شیخ عبد اللطیف قوم شیخ سکنا مندرہ کلاں مدثر علی ولد علی بہادر قوم گنڈاپور سکنہ شیخ یوسف کو بھی گرفتار کر لیا سہولت کار محمد ارسلان کے قبضہ سے مبلغ تین لاکھ روپے جبکہ سہولت کار محمد عرفان کے قبضہ سے چھ لاکھ پچاس ہزار روپے اور دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لئے جبکہ ملزم مدثر علی کو مرکزی ملزمان کو رہائش اور طعام دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ سہولت کاری کے الزام میں ملزم رجب علی ولد اختر قوم بلوچ سکنہ تو یہ فاضل تا حال آدم گرفتار ہے اس کے علاوہ مرکزی آدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو بہت جلد گرفتار کر کے بقایہ لوٹی گئی رقم برآمد کر لی جائے گی