26/10/2025
ڈیرہ اسماعیل خان خفیہ معلومات پر سب ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر ثاقب کی کارروائی، قیمتی کونجیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 32 قیمتی کونجیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر ڈیرہ ثاقب خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں انڈس ہائی وے پر کراچی
سے بنوں جانیوالی بس پر چھاپہ مار کر قیمتی کونجیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ وائلڈ لائف زرائع کے مطابق گاڑی سے چھبیس زندہ جبکہ چھ مردہ کونجیں
برآمد ہوئی ہیں جنہیں مکمل حفاظت کیساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے