ApnaDera TV

ApnaDera TV Exploring Dera Ismail Khan issues on Social Media ApnaDera TV Social Media News Service is official media news company in Dera Ismail Khan.

Providing News & exploring local issues of he people of Dera Ismail Khan

19/09/2025

گمشدگی: شیر علی خان کے نام سے نادرا سے بنائی ہوئی وفات سرٹیفکیٹ ٹانک اڈہ کے قریب کہیں گر گئی ہے، جس کو ملی ہو، رابطہ کریں۔
03440056592

خوشخبری۔
17/09/2025

خوشخبری۔

*کمسن بچے سے زیادتی کے واقعہ پر سٹی سرکل پولیس کا فوری ایکشن**واقعہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج*ڈسٹرکٹ پولیس آف...
17/09/2025

*کمسن بچے سے زیادتی کے واقعہ پر سٹی سرکل پولیس کا فوری ایکشن*
*واقعہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کمسن بچے سے زیادتی کے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سٹی سرکل پولیس کو فوری طور پر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا جس پر تھانہ سٹی پولیس زیرقیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او ذیشان اقبال خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان عبدل ولد ولی خان قوم میانخیل اور زریاب ولد عارف رضا ساکنان محلہ جوگیانوالہ کو حسب ضابطہ گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

ڈیرہ میں فحاشی پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف وکلاء میدان میں آگئے، سوشل میڈیا پر فحشی پھیلانے اور نازیبا الفاظ استعمال کر...
15/09/2025

ڈیرہ میں فحاشی پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف وکلاء میدان میں آگئے، سوشل میڈیا پر فحشی پھیلانے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے مایا بھائی، بشریٰ زہرہ و دیگر ٹک ٹاکرز کیخلاف کاروائی کیلئے ضلعی پولیس سربراہ کو تحریری درخواست دیدی

ہائیکورٹ بار ڈیرہ کے وکلاء سید عثمان شاہ ایڈوکیٹ ، خرم خلیل بلوچ ایڈوکیٹ ، نعمان سہیل ایڈوکیٹ اور سلیم اکبر ایڈوکیٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تحریری درخواست دی گئی ہے کہ مذکورہ ٹک ٹاکرزفحش وڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپلوڈ کرتے ہیں جس سے معاشرتی بگاڑ اور فحاشی پھیل رہی ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈی ایس پی سٹی سرکل نے چند ٹک ٹاکرز کیخلاف کاروائیاں کی ہیں اسی طرح دیگر تھانہ جات کی حدود میں رہائش پذیر ٹک ٹاکرز کو کہ سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے اور گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھانے میں شغول ہیں کیخلاف بھی تادیبی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو فحاشی اور بے راہ روی سے بچایا جاسکے

ڈیرہ اسماعیل خان: عمر شاہ گھر میں سوئے ہوئے تھے رات کے 2 بجے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور اچانک ان کو الٹی انا شروع ہو گئی ...
15/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: عمر شاہ گھر میں سوئے ہوئے تھے رات کے 2 بجے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور اچانک ان کو الٹی انا شروع ہو گئی پھر فورا ٹرامہ سینٹر منتقل کیا گیا ڈاکٹر حضرات نے کہا کہ پھیپھڑوں کے اندر گند چلا گیا ہے،اسی دوران عمر شاہ کا
سانس بند ہونے لگا اور وہ وفات پاگئے

احمد شاہ کا بھائی عمر شاہ ننھا چمکتا ستارہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘
یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے اور اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے۔
ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
14/09/2025

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

14/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان :مبینہ زرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور کنٹرولر امتح...
13/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان :مبینہ زرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور کنٹرولر امتحانات کی نہ تجربہ کاری کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے کنٹرولر امتحانات ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر قیصر انور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا اور سیکرٹری ڈیرہ تعلیمی بورڈ قیوم کو کنٹرولر امتحانات ڈیرہ تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے اس کے بعد باقاعدہ طور پر نئے کنٹرول اور امتحانات کی تعیناتی کے ارڈر کیے جائیں گے امید کی جاتی ہے کہ صوبائی حکومت جس کو کنٹرولر امتحانات ڈیرہ تعلیمی بورڈ تعینات کرے گی وہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر میرٹ کے مطابق فیصلے کریں گے صاحب کا دور میں طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر نظر ثانی کر کے ان کو انصاف فراہم کریں گے
واضح رہے کہ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ابھی منظر عام پر نہیں ایا

زکریا مسجد ڈیرہ اسماعیل خان
11/09/2025

زکریا مسجد ڈیرہ اسماعیل خان

11/09/2025

ایک معروف تعلیمی ادارے کو اپنی نئی برانچ کے لئے کمشنری بازار، محلہ گاڑی بان، محلہ شپ شاہ، حیات اللہ محلہ یا انکے آس پاس ایک عدد 12 سے 14 کمروں کی بہترین بلڈنگ کی فوری ضرورت ہے۔
بہترین کرایہ دیا جائے گا۔
رابطہ: 03459823631

Address

Basement, Ashiana Shopping Center, North Circular Road
Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ApnaDera TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ApnaDera TV:

Share