Makkal News مکل نیوز

Makkal News مکل نیوز survey

18/09/2025
14/09/2025

درخواست برائے بحالی ریسکیو 1122 درابن کلاں

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته

درابن کلاں میں ریسکیو 1122 کا عمارت تعمیر ہو چکی ہے جو کہ عرصہ دراز سے زیرِ تکمیل تھی۔ الحمدللہ اب یہ مکمل ہو چکی ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تاحال عملہ تعینات نہیں کیا گیا۔

درابن کلاں ایک وسیع اور پسماندہ علاقہ ہے جہاں ایمرجنسی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حادثات اور ہنگامی صورتحال میں فوری امداد نہ ملنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

ہماری حکامِ بالا سے پُرزور درخواست ہے کہ ریسکیو 1122 درابن کلاں کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور عملہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو ایمرجنسی سہولیات میسر آسکیں۔

آپ کی بروقت توجہ سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی اور یہ ایک بڑی عوامی خدمت ہوگی۔

عارض: عوامِ درابن کلاں
#1122

تلاش والدین یہ معصوم بچہ کوٹ لالو روڈ پر ملا جو کہ رو رہا تھا اپنے والد کا نام بھی صحیح نہیں بتا رہا تھا کوٹ لالو کے درد...
13/09/2025

تلاش والدین
یہ معصوم بچہ کوٹ لالو روڈ پر ملا
جو کہ رو رہا تھا اپنے والد کا نام بھی صحیح نہیں بتا رہا تھا کوٹ لالو کے درد دل انسان اس کو اپنے ساتھ گھر لے گئے

کوٹ لالو تحصیل درابن میں یہ جس کسی کا بھی ہو چاہے درابن کلاں کے ساتھ یا اس پاس کسی علاقے کے ساتھ تو اس نمبر پر رابطہ کریں اور اپنے معصوم بچے کو لے جائیں

اللہ کی رضا کے لیے ثواب کی نیت سے پوسٹ کو شیئر کر لیں

اب بچے کا معلوم نہیں کہ یہ کہاں کا ہے رابن کا ہے کوٹ لالو کا تو

نہیں ہے درابن کا ہے یا اس پاس کسی علاقے کا ہے

ثواب کی نیت سے پوسٹ کو سیر کرتے جائیں
03470702884

تھانہ پہاڑ پور کی حدود وجہوں میں سگے بھائیوں کا دیوار پر تنازعہ ایک بھائی نے بیٹوں کے ہمراہ دوسرے بھائی کے گھر جا کر کلہ...
13/09/2025

تھانہ پہاڑ پور کی حدود وجہوں میں سگے بھائیوں کا دیوار پر تنازعہ ایک بھائی نے بیٹوں کے ہمراہ دوسرے بھائی کے گھر جا کر کلہاڑیوں اور چھروں کے وار سے ایک بھائی دو بھتیجوں کو شدید زخمی کردیا۔خواتین کو بھی زدو کوب کر دیا۔۔زخمیوں کو تشویشناک صورتحال میں پہاڑپور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ایک سیریس شخص کو ڈیرہ ریفر کیا جا رہا ہے۔۔

13/09/2025

درابن سے چودہوان روڈ پر ایک عوامی درخواست

13/09/2025

خیبر پختونخوا، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک مریض جس کی حالت تشویشناک تھی، اس کے لیے ایک بھی اسٹریچر موجود نہیں تھا۔ جب اس کے ساتھی نے یہ صورتحال دیکھی تو اُس نے موبائل نکالا اور کیمرہ کھول کر ویڈیو بنانی چاہی تاکہ وہ اسپتال کی شکایت کرے اور موجودہ حکومت کی اس لاپرواہی پر سوال اٹھا سکے۔

مگر اچانک ایک سیکیورٹی اہلکار، جو اسپتال کا نہیں تھا، اُس شخص کے پاس آیا اور بدتمیزی کرتے ہوئے اسے باہر لے گیا۔ اُس کا موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے پر دباؤ ڈالا۔ اس کے علاوہ، اسپتال کی اپنی سیکیورٹی نے بھی اُس شخص پر تشدد کیا، جیسا کہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ رہے ہوں گے۔

1. ہمارے محافظ ہی ہمارے ساتھ غنڈہ گردی کیوں کر رہے ہیں؟

2. آزادیِ رائے پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے؟
یہ واقعہ جمعہ، 12 ستمبر کو پیش آیا۔

11/09/2025

جی، میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ بائیک بنوانے کے لیے ایک دکان پر رکا۔ وہاں ایک ننھے بچے کو کام کرتے دیکھا، حالانکہ وہ کھیلنے اور پڑھنے کی عمر میں تھا۔ میں نے نرمی سے پوچھا: "بیٹا یہ کام کیوں کرتے ہو؟" آنکھوں میں آنسو لیے وہ بولا: "میں سب سے بڑا بھائی ہوں، اپنے گھر کے لیے کماتا ہوں۔" یہ سن کر میری آنکھیں بھی نم ہو گئیں اور میں نے دل سے اس کی کچھ مدد کی۔
#

09/09/2025

*افسوسناک صورتحال — پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں*

پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے عوام کو ایک بار پھر آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ نے کئی گھروں کو ملیا میٹ کر دیا، کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں، اور ہزاروں افراد بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

نہ صرف غریب کسانوں کی محنت ضائع ہوئی، بلکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی، خوراک، اور طبی امداد کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اسکول بند ہو چکے ہیں، سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

یہ لمحہ فکریہ ہے — ہمیں بحیثیت قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔ حکومت، فلاحی ادارے اور اہل خیر افراد سے اپیل ہے کہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کریں اور ان بے سہارا افراد کی مدد کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے، اور جو لوگ متاثر ہوئے ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
*آمین یا رب العالمین*

ڈیرہ اسماعیل خان: حاجی مورہ کے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے قریشی موڑ چوک پر دھرنا رحیم یارخان سے اغوا ہونے والے ڈیرہ اس...
08/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: حاجی مورہ کے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے قریشی موڑ چوک پر دھرنا
رحیم یارخان سے اغوا ہونے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں حاجی مورہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی عدم بازیابی پر ورثا اور مقامی شہریوں نے قریشی موڑ چوک پر دھرنا دے رکھا ہے۔ دھرنے میں شریک افراد نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے۔
مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حساس معاملے کا نوٹس لیں اور مغوی افراد کی جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔

*افسوسناک خبر*دلاور ولد امتیاز، ساکن گنڈی عاشق، عمر تقریباً 12 سال، نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث دلبرداشتہ ہو کر...
08/09/2025

*افسوسناک خبر*

دلاور ولد امتیاز، ساکن گنڈی عاشق، عمر تقریباً 12 سال، نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث دلبرداشتہ ہو کر خود پر فائر کر لیا۔
اس افسوسناک واقعے میں کمسن دلاور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
لاش کو مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اللہ پاک والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
*إنا لله وإنا إليه راجعون*

Address

Dial Road
Dera Ismail Khan
04

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Makkal News مکل نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Makkal News مکل نیوز:

Share