Dera Press Club

Dera Press Club Dera Press Club ( Registered) Official
Since 1970 "

25/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی مسائل بارے ڈیرہ پریس کلب کے سنیئرز صحافی صدر یاسین قریشی اور پریس سیکرٹری ماجد برکی کا اظہار خیال

07/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان (ایم خان) ڈیرہ پریس کلب میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ اور 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ، سجاد احمد صاحبزادہ تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس موقع پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا جس پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ یومِ دفاع پاکستان شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جنہوں نے وطنِ عزیز کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایۂ افتخار ہیں اور ہمیں ہمیشہ ان کی یاد کو زندہ رکھنا چاہیے۔ صدر ڈیرہ پریس کلب، محمد یاسین قریشی نے تقریب میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ اور عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کا مقصد صرف اور صرف حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے جس میں امن، بھائی چارہ، عدل، انصاف اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی روشن مثالیں موجود ہیں۔ آج کے دور میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ذاتی و اجتماعی زندگی کو حضور ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں تاکہ ایک پرامن، خوشحال اور متحد معاشرہ قائم ہو سکے۔تقریب میں ڈیرہ پریس کلب کے عہدیداران و صحافی ، تاجر رہنماؤں اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے اتحاد و یکجہتی کی عملی مثال قرار دیا۔

02/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان :  ڈیرہ شہر کا ایک اور اعزاز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے سردار ارشد خان اس...
10/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ شہر کا ایک اور اعزاز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے سردار ارشد خان استرانہ کو خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چوتھے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب کر دیا صنعت سے وابسطہ کاروباری حضرات اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈہ پور کے انتخاب کو خوب سراہا،خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے پی کے حکومت نے صوبے میں صنعت کی ترقی کیلئے قائم کی جو گزشتہ 3 سالوں سے کام کر رہی ہے اس سے قبل اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی کوئی نمائندگی موجود نہیں کمپنی کے چوتھے بورڈ میں سردار ارشد خان استرانہ کا منتخب ہونا ڈیرہ اسماعیل خان کا اعزاز ہے جس کا سہرا وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈہ پور ،ممبر قومی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کے سر جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر شعبے میں ڈیرہ اسماعیل کی نمائندگی کو ترجیحی دی ہے خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی پورے صوبے کے انڈسٹریل اسٹیٹس اکنامک زونز کی ترقی اور منیجمنٹ کیلئے کے پی کے سے چترال تک کام کرتی ہے جس میں ٹوٹل 8 ممبرز کو منتخب کیا جاتا ہے جو منسٹری آف انڈسٹری کے انڈر کام کرتے ہیں اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سردار ارشد خان استرانہ کا انتخاب ڈیرہ اسماعیل خان کی انڈسٹری اور صنعت کیلئے سود مند ثابت ہو گا سردار ارشد خان استرانہ صنعت کے شعبے میں وسیع تر تجربہ رکھتے جو اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر منوا چکے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے انڈسٹریل اسٹیٹ کو آباد کرنے کا اعزاز بھی سردار ارشد خان کے پاس ہے 1994 میں قائم ہونے والے انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2017 میں پہلی فیکٹری سردار ارشد خان استرانہ نے لگائی اور آج انڈسٹریل اسٹیٹ میں درجن بھر سے زائد فیکٹریاں صنعت کے شعبے میں مختلف پراڈکٹس تیار کر رہے ہیں،سردار ارشد خان استرانہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنر کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں جہاں پر انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کام اور فیصلے کیئے جو آج تک ہسپتال کی تاریخ میں نہیں ہوئے تھے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ارشد خان استرانہ نے ایک بہترین منیجمنٹ اسٹریکچر پیش کیا جسے ہسپتال میں آج بھی فالو کیا جارہا ہے،سردار ارشد خان استرانہ کی خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چوتھے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تعیناتی یقیناکے پی کے اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے صنعت سے وابسطہ کاروباری حضرات کیلئے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگی جس کا سہرا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کے سر جاتا ہے ۔

22/05/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ پریس کلب کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان کی حالیہ شاندار کامیابی پر "یومِ تشکر" کی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن، پاک فوج کے افسران، وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں، حالیہ کامیابیوں اور قوم کے اتحاد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وطن کی سلامتی، شہداء کی بلندیٔ درجات اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

13/05/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر ڈیرہ پریس کلب میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب، پاک فوج کو خراجِ تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان — افواجِ پاکستان کی حالیہ شاندار کامیابی اور بھارت کی جارحیت کے منہ توڑ جواب پر ڈیرہ پریس کلب میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ تقریب کے آغاز میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے، جب کہ فضا "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ یومِ تشکر تقریب کی صدارت ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی نے کی۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں سعید اللہ مروت، نوید سلطان، محمد ریحان، ابوالمعظم طرابی، اقبال بھٹی، شفقت سرحدی، عثمان اعوان، ماجد برکی، محسن سلیم بلوچ اور دیگر مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر قمر محمد رمضان، پیپلز پارٹی کے ناظم ایڈووکیٹ چوہدری محمد شفیق، تحریک انصاف کے ناظم عابد پنو، ایپکا کے صدر طارق بھٹنی اور امن کمیٹی کے رکن شاہد راج بھی نمایاں طور پر شریک ہوئے۔ صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے قوم سے کیا گیا ہر وعدہ نبھایا اور دشمن کے جارحانہ عزائم کو بھرپور طریقے سے ناکام بنایا۔ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کی سویلین آبادی پر حملہ کر کے بچوں اور خواتین سمیت معصوم جانوں کو نشانہ بنایا، لیکن افواج پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے بھرپور دفاعی دندان شکن جواب دیا۔ اور پھر پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کی سربراہی میں پاک فوج کی بہترین حکمت عملی کرتے ہوئے آپریشن "بنیان مرصوص" کا آغاز کر کے دشمن کو چند گھنٹوں میں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم تھی۔ عوام، چاہے بچے ہوں یا بزرگ، سب نے افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور صرف عسکری محاذ پر ہی نہیں، بلکہ میڈیا، ذہنی اور جذباتی ہر سطح پر بھی بھارت کو شکست ہوئی، اور عالمی سطح پر اس کی جارحیت کی مذمت اور جگ ہسائی دیکھنے کو ملی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ نے بھی دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دے کر اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ پوری قوم ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر افواجِ پاکستان کا ساتھ دے گی اور قومی اتحاد و یگانگت کی ایک عظیم مثال قائم رکھے گی۔

Rpo visit to press club and media talk
02/05/2025

Rpo visit to press club and media talk

*ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ڈیرہ پریس کلب آمد* ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید اشفاق انور نے ڈیرہ پریس ک...
02/05/2025

*ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ڈیرہ پریس کلب آمد*
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید اشفاق انور نے ڈیرہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلب کی عمارت، ہالز اور دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے صدر یاسین قریشی، جنرل سیکریٹری اقبال بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عثمان اعوان سمیت دیگر سینیئر صحافی اراکین موجود تھے۔ اس دوران آر پی او نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ڈیرہ پریس کلب نے انہیں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں پولیس کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا ہے، بالخصوص گزشتہ بیس سال کے دوران فرقہ واریت اور دہشت گردی کے باعث عوام نے بے شمار تکالیف جھیلیں اور پولیس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اپنے اصل پوٹینشل کو حاصل نہیں کر سکا کیونکہ دو دہائیوں تک دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا۔ پولیس کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کی فہرست دیکھ کر دل دکھی ہوتا ہے مگر ان پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اس وطن کے امن وامان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پولیس کے پاس مکمل انفراسٹرکچر اور مطلوبہ سہولیات میسر نہیں، جیسے کہ جدید گاڑیاں اور حفاظتی سازوسامان، جو کہ شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس فورس اپنے محدود وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ہر حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی ذمہ داریوں میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ پولیس کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمانڈ کی بہتر تربیت کی خواہش رکھتے ہیں اور ان کی کاوشوں سے سماج دشمن عناصر سے مقابلہ کرنے کے لیے جدید اسلحہ وایمونیشن،گاڑیاں، محفوظ تھانہ جات، چوکیات،پولیس سہولت مراکز کی عمارات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ آر پی او نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی کیمرا منصوبے کی منظوری دی جا چکی ہے، بہت جلد اس پر عملی اقدامات کیے جائیں گے اور ضلع ٹانک کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی ہمیشہ حاصل رہنے والی حمایت کوبھی سراہتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر آپریشن میں پولیس کی بھرپور معاونت کی ہے۔ عوام کی اعتماد سازی میں صحافتی برادری کا اہم کردار ہے۔ پولیس کو امن وامان کے قیام، سماجی برائیوں کے خاتمے اور بہتر پولیسنگ کے سلسلے میں میڈیاکا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے عوامی حمایت کو کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنقید ضرور کریں مگر تضحیک سے گریز کریں۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ ان کا عزم ہے کہ وہ شب و روز محنت کریں گے تاکہ پولیس فورس کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار رکھ سکیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان : مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں زیر تعلیم بچوں کا پرنسپل محمد طارق بھٹی سے محبت کا انوکھا انداز نرسری ک...
11/02/2025

ڈیرہ اسماعیل خان : مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں زیر تعلیم بچوں کا پرنسپل محمد طارق بھٹی سے محبت کا انوکھا انداز نرسری کلاس کے بچے پرنسپل سے ملنے ان کا آفس جا پہنچے سکول کے نرسری کے دو ھونہار اور معصوم طالبعلم مشعل شایان اور حنیب پرنسپل کے پاس آئے اور پرنسپل صاحب نے انہیں پیار سے گلے لگایا اور بچوں نے کہا کہ سر ہم آپکی کرسی پر فوٹو بنا لیں،پرنسپل صاحب نے انکی معصوم خواہش کا احترام کیا اور دونوں بچے تھینک یو بولتے ہوئے کلاسسز میں چلے گئے اس موقع پر پرنسپل مفتی محمود سکول اینڈ کالج محمد طارق بھٹی نے کہا سکول میں معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کا بچوں سے محبت اور لگاؤ کا ایک رشتہ قائم ہے جو تعلیمی میدان میں کامیابی کیساتھ ساتھ بچوں میں خود اعتمادی کو پیدا کرتا ہے اور یہی کام ایک بہترین ادارے کا ہوتا ہے۔

05/02/2025

ڈیرہ اسماعیل خان : 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈیرہ پریس کلب میں اجلاس اس موقع پر صدر ڈیرہ پریس کلب و ممبران کے اظہار خیال

Address

Near Town Hall Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share