App ki Awaz News

App ki Awaz News میرے لئے الله ہی کافی ہے

06/03/2025

01/03/2025

شہر رنگپور میں الصراط اسلامک پبلک پرائمری سکول نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
افتاحی تقریب رنگپور الصراط اسلامک پبلک پرائمری سکول نزد ٹیلی نار ٹاور میں منعقد ہویئ تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول سے ہروگرام کا آغاز کیا گیا افتتاح اوپننگ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنےوالے احباب نےشرکت کیی۔
پرنسپل الصراط اسلامک پبلک پرائمری سکول محمد سعید صاحب نےکہا کہ ہمارا سسٹم مکمل دور حاضرہ کےتحت چلارہےہیں جس میں قرآن مجید کی ناظرہ تجوید مکمل کروائی جائے گی۔۔

11/02/2025

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*

🛑 *11 فروری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، وزیراعظم شہباز شریف

🔴 (2) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات، آرمی چیف کی بھی شرکت، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

🔴 (3) آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدالتی نظام و اصلاحات پر مشن کو بریفنگ

🔴 (4) آئی ایم ایف وفد کو بتادیا، عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، چیف جسٹس

🔴 (5) عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

🔴 (6) قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

🔴 (7) کسی کو بھی پارلیمنٹ کے خلاف بیان دینے کا حق حاصل نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

🔴 (8) نہ وہ باغی، نہ غدار، قیدی نمبر 804 کے نعروں سے قومی اسمبلی ہال گونج اٹھا، پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج کے بعد واک آؤٹ

🔴 (9) عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

🔴 (10) بازاروں میں جاکر کہیں مہنگائی کم ہوگئی ہے، لوگ جوتے ماریں گے، عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں خطاب

🔴 (11) پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا، عالمی فہرست جاری

🔴 (12) لیبیا حادثہ: کشتی میں سوار 63 پاکستانیوں میں سے 37 محفوظ رہے، 16 لاشیں مل گئیں

🔴 (13) لیبیا کشتی حادثہ؛ ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

🔴 (14) عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

🔴 (15) ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

🔴 (16) سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

🔴 (17) آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی

🔴 (18) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2024 کے نتائج بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا

🔴 (19) نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

🔴 (20) لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ ہارے ہم جیتے ہیں: محسن نقوی

🔴 (21) مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل، اب 18 فروری کو ہوگا

🔴 (22) سعودی عرب میں جاری ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت

🔴 (23) عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے، فیصل چوہدری

🔴 (24) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

🔴 (25) لاہور: ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالے پولیس اہلکاروں پروکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق

🔴 (26) سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی

🔴 (27) حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی

🔴 (28) کراچی: ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، شہر میں 4 ہیوی گاڑیاں نذر آتش

🔴 (29) کراچی: بس اور ڈمپر کی ٹکر، حاملہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، لانڈھی میں 2 ٹرک نذر آتش

🔴 (30) ہیوی ٹریفک حادثات پر احتجاج: کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز بند

🔴 (31) کراچی: محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی

🔴 (32) کراچی: دُلہا کی ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، ملزم پولیس کانسٹیبل کو جیل بھیج دیا گیا

🔴 (33) کراچی: سردی کی شدت میں کمی، گرمی کی انٹری، درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

🔴 (34) پنجاب میں 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے، 30 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری

🔴 (35) ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی؛ ٹرمپ کی جانبازوں کو آخری مہلت

🔴 (36) یرغمالیوں کی رہائی کھٹائی میں پڑنے کے بعد تل ابیب میں مظاہرے شروع، ہائی وے بند

🔴 (37) ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے

🔴 (38) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

🔴 (39) کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

🔴 (40) حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

🔴 (41) کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے جلد ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب

🔴 (42) بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

🔴 (43) پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

🔴 (44) دھی رانی پروگرام کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

🔴 (45) لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

🔴 (46) مودی مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھاتے رہ گئے، فرانسیسی صدر نظر انداز کرکے گزر گئے

🔴 (47) ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں

🔴 (48) لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

🔴 (49) پاکستان پہنچنے والی خاتون واپس امریکا نہ پہنچ سکیں، دبئی میں نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز وائرل

🔴 (50) سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتار

🔴 (51) پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا

🔴 (52) وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ تمام مائنز کی فوری رجسٹریشن کرنے کا حکم.

11/02/2025
خیبر پختونخوا تیار ہو جاؤ!  خیبر پختونخوا گیمز 2025، جو اب تک کے سب سے بڑے گیمز ہوں گے، 20 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔ان ک...
11/02/2025

خیبر پختونخوا تیار ہو جاؤ! خیبر پختونخوا گیمز 2025، جو اب تک کے سب سے بڑے گیمز ہوں گے، 20 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔ان کھیلوں میں 17 مردوں اور 12 خواتین کے مقابلوں میں 2500 کھلاڑی صوبے کے ساتوں ریجنز سے شرکت کریں گے اور 23 فروری تک اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

بانی چیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں حکومت خیبر پختونخوا صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان کی سربراہی میں نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہےتاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

ریسکیو1122 ڈیرہ نے گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں کل 202 حادثات پر بروقت رسپانس کیا۔ ج...
10/02/2025

ریسکیو1122 ڈیرہ نے گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں کل 202 حادثات پر بروقت رسپانس کیا۔
جس میں 143 میڈیکل ایمرجنسیز، 41 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 10 آگ لگنے کے واقعات، 04 لڑائی جھگڑے و فائرنگ سمیت مختلف نوعیت کے 04 واقعات پر بروقت رسپانس کیا۔

کانڈھا سب کوں سانجھا سارے سڄݨو تے ٻِھرواوؤ، پاکستان سرائیکی تحریک پہاڑپور اِچ سال پسالی پغرام آنگوں اتویری وی 21 فروری م...
09/02/2025

کانڈھا سب کوں سانجھا
سارے سڄݨو تے ٻِھرواوؤ،
پاکستان سرائیکی تحریک پہاڑپور اِچ سال پسالی پغرام آنگوں اتویری وی 21 فروری ماء ٻولی دے جگ ݙہاڑے تے کریندے پئے ہئیں
سموری سَن٘گت کول ڳُزارش ہے کہ ساݙے میل اِچ شِرکت کریسو تے آپݨے پغرام کوں چار چَندر لیسو. کیوں ڃو اے پغرام سرائیکی دا ہے تے سانجھا ہے
ماء ٻولی دی خزمت سانگھے۔
پاکستان سرائیکی تحریک



08/02/2025

*محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کر دی۔*

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش و برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان،کرم اور وزیرستان میں برفباری کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمال/مغربی بلوچستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

!!_Happy News BISP_!1. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل تمام خواتین کو بہت بہت مبارک ہو، کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
06/02/2025

!!_Happy News BISP_!

1. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل تمام خواتین کو بہت بہت مبارک ہو، کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام خواتین کے زیر تعلیم بچوں کے وظائف میں اضافے کا Notification جاری کر دیا گیا، جیسا کہ آپ دوستوں کو پتہ ہے کہ خواتین کی سہ ماہی قسط میں 3000 ہزار روپے کا پاکستان حکومت نے اضافہ کیا ہے، آپ تمام خواتین کو 3000 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13500 روپے ملے گے، ایسے ہی ان کے بچوں کے تعلیمی وظائف میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،

2. بیواہ اور طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ ساتھ انکے معذور بچوں کا بھی PMT Score کو 32 سے بڑا کر 35 تک کر دیا گیا ہے، شرائط یہ ہیں کہ بیواہ اور طلاق یافتہ خواتین کو اپنا بیواہ اور طلاق یافتہ کا ریکارڈ NADRA میں اندراج کروانا ضروری قرار،

3. 9 لاکھ New اہل خواتین کو مرحلہ وار Payment کا سلسلہ جاری ہے، اس بار حکومت نے ایک ترتیب بنائی ہے کہ جو New خواتین کو اہل کیا ہے مطلب جن خواتین کا PMT سکور 17 سے لے کر 25 ہے، ان کا Bank Account Open کر کے انکے Bank Account میں 13500 کی سہ ماہی قسط جاری کی جا رہی ہے، اور دوسرے مرحلے میں جن خواتین کا PMT سکور 26 سے لے کر 32 ہے انکو جاری کی جائے گی

04/02/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923479697946

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when App ki Awaz News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share