JMT Media

JMT Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JMT Media, Media/News Company, Dera Ismail Khan.

وفاق المدارس کے انتخابات 1448ھسولہ محرم الحرام 1448ھ موافق 2/ جولائی 2026ء کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس الع...
01/07/2026

وفاق المدارس کے انتخابات 1448ھ
سولہ محرم الحرام 1448ھ موافق 2/ جولائی 2026ء کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا اجلاس ہوگا۔۔۔۔۔جس میں سابقہ مجلس عاملہ کے اراکین بھی شریک ہونگے۔۔۔۔۔جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مجلس عمومی کے سولہ سو تیئیس اراکین شریک ہونگے۔۔۔۔ان اراکین میں مجلس شوریٰ کے تین سو اٹھاون (358) اور مجلس عاملہ بتیس (32) کے اراکین بھی شامل ہیں۔۔۔۔
اس اہم ترین دستوری اجلاس سے قبل آج یکم جولائی کو موجودہ مرکزی مجلس عاملہ کا اختتامی و الوداعی اجلاس بھی ہورہا ہے۔۔۔۔
دستور کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اگلے پانچ سال کیلئے "صدر" اور "ناظم اعلیٰ" کا انتخاب کل ہوگا۔۔۔۔جس میں مجلس عمومی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اگلی پانچ سالہ مدت کیلئے انتخاب میں حصہ لیں گے۔۔۔۔
ان اہم اجلاسوں میں شرکت کیلئے ملک کے طول و عرض سے اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔۔۔۔جبکہ اراکین مجلس عاملہ اور سرپرست وفاق المدارس کراچی پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔اجلاس کے انتظامات کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔۔۔۔سیکڑوں علماء و ذمہ داران مدارس کے قیام و طعام کا نظم ترتیب دیا جاچکا ہے۔۔۔۔۔مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان کی انتظامی ٹیم اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے منتظمین نے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنالیا ہے۔۔۔۔۔مرکزی مجلس عاملہ کے اختتامی اجلاس کے بعد مرکزی قائدین و صوبائی نظماء اور ان کے معاونین سمیت مسؤلین بھی گزشتہ پانچ برسوں تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنی دستوری مدت مکمل کرلیں گے۔۔۔۔۔اگلے پانچ برسوں کیلئے صدر و ناظم اعلیٰ کے انتخاب کے بعد نئی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی نظماء اور مسؤلین و معتمدین کی بھی اگلے پانچ برسوں کیلئے سلیکشن کی جائے گی۔۔۔۔۔جس میں سرپرست حضرات، نائب صدور، صوبائی نظماء،معاون نظماء،خازن اور نئی مجلس عاملہ تشکیل دی جائے گی۔۔۔۔اسی طرح اس پانچ سالہ مدت کیلئے امتحانی کمیٹی و نصاب کمیٹی کی تشکیل بھی کی جاتی ہے۔۔۔۔۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان جیسے مؤقر اور بڑے ادارہ کا مستحکم نظام طے شدہ دستور کے مطابق ہوتا ہے۔۔۔۔
1959ء میں جب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو اس سے قبل ایک متفقہ دستور مرتب کیا گیا۔۔۔۔بعد میں اس دستور میں وقت کی ضرورت اور مناسبت سے ضروری ترامیم اور اضافے بھی کئے جاتے رہے۔۔۔۔۔
صدر و ناظم اعلی کے انتخاب کے بعد اگلے پانچ برسوں کیلئے سرپرست حضرات، مجلس عاملہ،خازن، صوبائی نظماء،صوبائی معاون ناظمین،مسؤلین و معتمدین کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے۔۔۔۔یہ تقرری اور سلیکشن دستوری طور پر صدر و ناظم اعلیٰ باھمی مشاورت سے کرتے ہیں۔۔۔۔
اگر درمیانی مدت میں مذکورہ شخصیات و اراکین میں سے خدا ناخواستہ کسی کی رحلت ہوجاتی ہے تو ان کی جگہ پر متبادل کو مقرر کیا جاتا ہے۔۔۔۔اور اگر انتخاب کے ذریعہ منتخب ہونے والی شخصیت کی رحلت کی صورت میں درمیانی مدت کیلئے مجلس شوریٰ و عمومی کے اراکین دوبارہ منتخب کرتے ہیں۔۔۔۔۔
اسی متفقہ ومنظور شدہ دستور و ضابطے کے مطابق 1959ء سے لیکر 2026ء تک آٹھ صدور منتخب ہوئے۔۔۔۔ان نابغہ روزگار ہستیوں میں علامہ شمس الحق افغانی،آیۃ الخیر مولانا خیر محمد جالندھری، محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری، مفکر اسلام مولانا مفتی محمود، عالم ربانی مولانا محمد ادریس میرٹھی،رئیس المحدثین مولانا شیخ سلیم اللہ خان،شیخ المشائخ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر رحمہم اللہ اور شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ شامل ہیں۔۔۔۔
جبکہ ان سٹرسٹھ(67) برسوں میں "ناظم اعلیٰ" کے منصب جلیلہ پر چھ (6) شخصیات نے منتخب ہوکر اپنی منصبی ذمہ داریوں کو انجام دیا۔۔۔۔ان چنیدہ اشخاص میں مفکر اسلام مولانا مفتی محمود،عالم ربانی مولانا محمد ادریس میرٹھی،رئیس المحدثین مولانا شیخ سلیم اللہ خان،امام اہل سنت مولانا مفتی احمد الرحمٰن،محقق و مصنف مولانا ڈاکٹر حبیب اللہ مختار ش ہی د رحمہم اللہ اور ترجمان مدارس دینیہ مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ شامل ہیں۔۔۔۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا جب آغاز ہوا تو اس وقت ایک سو دو (102) مدارس ملحق ہوئے تھے۔۔۔۔۔اور اب الحمدللہ ان سٹرسٹھ برسوں میں اکابر و مشائخ کی مخلصانہ کاوشوں کی برکت سے ملحق مدارس و جامعات کی تعداد چھبیس (26) ہزار سے زائد ہے۔۔۔۔ہزاروں علماء و مدرسین اور لاکھوں طلباء وطالبات اس منفرد تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔۔۔۔۔
اس عالیشان ادارہ سے وابستہ لاکھوں افراد کی خوش بختی رہی ہے کہ ادارہ کے قیام سے لیکر آج تقریباً سات دھائیوں بعد بھی قیادت پاکیزہ اوصاف سے متصف ہستیوں و شخصیات کے ہاتھوں میں رہی۔۔۔۔اور وفاق نے آفاق کی مانند ترقی کی منازل طے کیں۔۔۔۔جہاں علماء و طلباء کو ایسی چنیدہ ہستیوں کی قیادت میسر رہی وہیں ان قائدین پر ان ہزاروں علماء نے بھی اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔۔اور یہ غیر متزلزل اعتماد ہی کا نتیجہ ہے کہ برسوں سے اس عظیم دینی و تعلیمی بورڈ کے خلاف ظاہری و اندرونی سازشوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔۔۔۔ان تمام سازشی عناصر کو ہمیشہ نامرادی حاصل ہوئی اور الحمدللہ اسلام کی فطرت کے عین مطابق جتنا بھی دبانے کی کوشش کی گئی اتنے ہی منظم و فعال انداز میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوا۔۔۔۔یہ سب یقینی طور پر اس نیٹ ورک سے وابستہ ہزاروں علماء کا اپنے بڑوں پر مضبوط اعتماد کا شاہکار اور بڑی دلیل ہے۔۔۔۔۔
وفاق المدارس کی کامرانیوں کی تاریخ یہی بتاتی ہے مذکورہ سابقہ و موجودہ قیادت پر براجمان شخصیات کا کوئی بدل نہیں۔۔۔۔یہ وہ ہستیاں ہیں جن پر امت کو فخر ہے،جو دین و علم کی گوہر نایاب اور انمول شخصیات ہیں۔۔۔۔جو امت اور عالم اسلام کا سرمایہ و اثاثہ ہیں۔۔۔۔ان نابغہ روزگار ہستیوں کی عالی و ارفع دینی و علمی اور ملی خدمات مسلم رہی ہیں۔۔۔۔اخلاص و تقویٰ شعار،للہیت و خشیت اور امت مسئلہ کے درد سے معمور یہ سب ہستیاں عبقری اور طلسماتی شخصیت ہیں۔۔۔۔۔
الحمدللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے وابستہ علماء،صلحاء و اتقیاء اس ادارہ کو دینی تعلیم و تربیت اور دین کیلئے افراد سازی کیلئے ناگزیر سمجھتے ہوئے دیرینہ وابستگی رکھتے ہیں۔۔۔۔اپنے بڑوں پر اعتماد ہی اس عظیم ادارہ کی مستحکم فکری اساس اور بنیاد ہے۔۔۔۔اور ان شاءاللہ ہمارا یہی اعتماد ہماری اور ہمارے دینی مراکز کی کامیابی کا ضامن ہے۔۔۔۔۔
"راقم" الحمدللہ تقریباً اکتیس (31) برسوں سے اس ادارہ سے عملاً وابستہ ہے۔۔۔۔مختلف امتحانی و انتظامی ذمہ داریوں سے منسلک رہا ہے اور تقریباً کئی دستوری اجلاسوں کا حصہ رہا ہے۔۔۔۔اور اس سے قبل کی تاریخ جو بتاتی ہے وہ اتفاق رائے کے خوبصورت اظہار کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔۔۔اور ہر دستوری انتخابی اجلاس میں جن شخصیات کے نام پیش کئے گئے ان حضرات کی جانب سے انکار ہی دیکھا گیا۔۔۔۔جس پر باقاعدہ ان حضرات کو مشکل سے منایا گیا ہے۔۔۔۔تواضعا مخلصانہ انکار اور دوسری طرف سے شدت سے ان کو آمادہ کرنے کے کئی مناظر برسوں سے دیکھے ہیں۔۔۔۔ایسا بھی ہوا کہ جن کا نام پیش کیا گیا وہ اجلاس میں آئے ہی نہیں مگر سیکڑوں علماء نے متفقہ طور پر ان کو منتخب کیا۔۔۔۔یہی خوبصورت مثالیں اور حسین روایتیں ہمارے اکابر کی ہیں۔۔۔ان کی باھمی محبتوں، الفتوں اور عقیدتوں کے کئی دلکش مناظر کے ہم خود گواہ ہیں۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔۔۔بروز جمعرات دو جولائی 2026ء کو جو اتنا اہم اجلاس ہورہا ہے یہ پندرہواں انتخابی دستوری اجلاس ہے۔۔۔۔
اس سے قبل وفاق المدارس کے قیام سے لیکر اب تک "صدر و ناظم اعلیٰ" کے پندرہ (15) دستوری انتخابات ہوئے ہیں۔۔۔۔اور کل ہونے والا دستوری انتخاب سولہواں انتخاب ہوگا۔۔۔۔اور اب تک کی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ انتخاب کا مرحلہ مکمل اتفاق رائے سے مکمل ہوا۔۔۔۔
ان شاءاللہ بڑوں نے جس بھی نام پر اتفاق کیا ہم بھی اس سے متفق ہونگے۔۔۔۔۔
ہمارے بعض احباب انتخاب کے حوالہ لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔۔ان سے گزارش ہے کہ وہ وفاق المدارس کے عالیشان نظام،اغراض، مقاصد، مزاج، فکری مشرب کو چلانے والے دستور کو پڑھیں۔۔۔۔سمجھیں اور سوچیں۔۔۔ان شاءاللہ اس سے ان کو فائدہ ہوگا۔۔۔۔جزاکم اللہ

قربانی کی کھالوں کا بہترین مصرف دینی مدارس و جامعات ہیں
26/05/2026

قربانی کی کھالوں کا بہترین مصرف دینی مدارس و جامعات ہیں

علاقہ استرانہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن  فتح علی میں ان شاءاللہ عید الاضحیٰ کی نماز  45=6 بجے ادا ک...
25/05/2026

علاقہ استرانہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن
فتح علی میں ان شاءاللہ عید الاضحیٰ کی نماز 45=6 بجے ادا کی جائے گی

علاقہ استرانہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن فتح علی میں نماز عید الفطر ان شاءاللہ ٹھیک 8 بجے ادا کی جائ...
19/03/2026

علاقہ استرانہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن فتح علی میں نماز عید الفطر ان شاءاللہ ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی

25/02/2026

علاقہ استرانہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ تعلیم القرآن فتح علی کا چند ماہ پہلے تعمیر نو کا آغاز کیا گیا تھا۔
پہلے مرحلے میں بہت بڑا واٹر ٹینک، وضو خانہ، اور بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل کر کے ان کو چالو کر دیا گیا ہے الحمدللہ۔
عید الفطر کے بعد دوسرے مرحلے میں ان شاءاللہ دارالقرآن کی تعمیر کا آغاز ھوگا۔
جامعہ کے محببین اور اہل علاقہ سے دعاؤں کی درخواست ہے

01/02/2026

Address

Dera Ismail Khan
FATIHALI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JMT Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share