
29/08/2025
**ڈیرہ اسماعیل خان: سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد، طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت**
ڈیرہ اسماعیل خان (شایان لغاری ) ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف تعلیمی ادارے **مفتی محمود اسکول اینڈ کالج آڈیٹوریم** میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان **ناصر خان** کی زیر نگرانی کیا گیا، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ **ارسلان خان** اور اسسٹنٹ کمشنر **شاہ بہرام** شامل تھے۔
تقریب کے تمام انتظامات ڈسٹرکٹ ناظر ** اصغر خان ** نے احسن طریقے سے سرانجام دیے۔ پروگرام میں سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے ساتھ ساتھ **گومل یونیورسٹی** اور **ایگری کلچر یونیورسٹی** کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر طلباء کے درمیان **قرآت** اور **نعت خوانی کے مقابلے** منعقد ہوئے جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو پوزیشنز دی گئیں۔ مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ ارسلان خان اور ڈسٹرکٹ ناظر اصغر خان نے **شیلڈز اور انعامات** سے نوازا۔
کانفرنس میں مقررین نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنانا چاہیے تاکہ معاشرہ امن و اخوت کا گہوارہ بن سکے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں **پُر تکلف ظہرانے** کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مہمانانِ خصوصی، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
بہترین انتظامات کرنے پہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ **ارسلان خان* نے ڈسٹرکٹ ناظر ** اصغر خان کو داد دی
---