06/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ ایکسپریس) موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات، وی آئی پی کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے طارق نامی شخص سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب طارق ایجنسی والے سے نامعلوم مسلح ڈاکووں نے وی آئی پی کالونی کے قریب اسلحہ کی نوک پر ان سے انکی دو ہزار پچیس ماڈل ون ٹو فائیو موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تھانہ صدر کے قریب بھی ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی تھی اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ اہلیان ڈیرہ کی جانب سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔