08/09/2026
ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے بڑی خوشخبری
ڈیرہ اسماعیل خان: سیاسی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سابق بانی صدر آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ ڈیرہ اسماعیل خان، سلمان احمد خان بیٹنی کو عمران خان رہائی کمیٹی خیبر پختونخوا کا صوبائی آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس اہم تقرری پر ڈیرہ اسماعیل خان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کارکنان اور ساتھیوں نے سلمان احمد خان بیٹنی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعتماد کو ان کی طویل سیاسی جدوجہد، تنظیمی صلاحیتوں اور عمران خان کے نظریے سے وابستگی کا اعتراف قرار دیا۔
اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ سلمان احمد خان بیٹنی نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی، کارکنوں کی نمائندگی اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے صوبائی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ سلمان احمد خان بیٹنی کو اس نئی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے اور انہیں مزید عزت، کامیابی اور عوامی خدمت کی توفیق دے۔