22/07/2026
🔴 اہم اطلاع - کرفیو نافذ 🔴
22 جولائی صبح 06 بجے سے شام 07 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کرفیو نافذ رہے گا:
کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور مذکورہ حدود میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔
درجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا:
متاثرہ راستے 👇
▪ سرویکئی – مولا خان سرائے – نیو رغزئی تا چگملائی
▪ سرویکئ – مولے خان سرائے تا بروند
اہم ہدایت:
▪ صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
▪ کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔
▪ سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں۔
▪ خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔