Paroa Press News

Paroa Press News A web news channel Wasaib Voice

27/09/2025
27/09/2025

پروآ: اسلامک ریلیف کی جانب سے پانی کی ٹینکیوں کی تقسیم میں بے ضابطگیاں، مستحقین محروم مستحقین کے نام پر ملنے والی ٹینکیاں بازار میں سرعام فروخت ہونے لگیں

تحصیل پروا میں غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریلیف کی جانب سے مستحق افراد کے لیے پانی کی ٹینکیوں کی تقسیم کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ادارے نے من پسند افراد کو کمیٹی ممبران بنا کر ان ہی کے ذریعے ٹینکیاں تقسیم کروائیں، جس کے باعث حقیقی مستحقین اس سہولت سے محروم رہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی کی ٹینکیاں غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے بجائے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے اور خوشحال گھرانوں میں تقسیم کی گئیں۔ مزید یہ کہ کئی مقامات پر یہ ٹینکیاں مقامی بازاروں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جن پر اسلامک ریلیف کا واضح ٹھپہ نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریلیف کی جانب سے پروآ سرکل میں چند سیاسی ٹاؤٹ رکھے گئے ہیں جنکی وساطت سے چند مستحقین کو ریلیف دے کر باقی ماندہ مال ہڑپ کرلیا جاتا ہے

سماجی حلقوں نے اس عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی بے ضابطگیاں نہ صرف مستحق افراد کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ ایک فلاحی ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ عوامی مطالبہ ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اصل مستحقین کو ان کا حق فراہم کیا جائے۔

27/09/2025

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق پولیس انفراسٹرکچر میں بہتری کا عمل جاری، بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ کا افتتاح ،پولیس کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ
دیکھئے ویڈیو رپورٹ

پروآ: ڈگری کالج کے طلبہ کا سٹاف کی کمی اور بی ایس پروگرام پر پابندی کے خلاف احتجاجتاہم اسسٹنٹ کمشنر پروآ اور ایس ایچ او ...
25/09/2025

پروآ: ڈگری کالج کے طلبہ کا سٹاف کی کمی اور بی ایس پروگرام پر پابندی کے خلاف احتجاج
تاہم اسسٹنٹ کمشنر پروآ اور ایس ایچ او پروآ کی جانب سے طلبہ وفد سے مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا

پروآ : گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ کے طلبہ نے سٹاف کی کمی اور بی ایس پروگرام پر پابندی کے خلاف گزشتہ روز انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عرصہ دراز سے کالج میں اساتذہ کی شدید کمی کے باوجود طلبہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اور اب بی ایس پروگرام پر پابندی لگا کر ان کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔

احتجاجی دھرنا کئی گھنٹے جاری رہا، جس کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مسافروں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ بہرام اور ایس ایچ او پروآ ملک ساجد موقع پر پہنچے اور طلبہ سے مذاکرات کیے۔ طلبہ کے نمائندہ وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد چند شرائط پر روڈ کو کھولا گیا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پروآ نے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ منگل کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ میں ایک اہم اجلاس بلایا جائے گا، جس میں معززین علاقہ اور منتخب عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں سٹاف کی کمی اور بی ایس پروگرام سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

طلبہ نے کہا کہ اگر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ مزید سخت احتجاج کیا جائے گا۔

پروآ سے مورخہ 24 ستمبر 2025 کو ایک موٹر سائیکل خریدا سامان خریدتے ہوئے موٹر سائیکل کے کاغذات گم ہوگئے ہیں جس کو ملیں درج...
24/09/2025

پروآ سے مورخہ 24 ستمبر 2025 کو ایک موٹر سائیکل خریدا سامان خریدتے ہوئے موٹر سائیکل کے کاغذات گم ہوگئے ہیں جس کو ملیں درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
منجانب : نعمت الله وزیر رابطہ نمبر03119411364

24/09/2025

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ڈکیتیوں و چوروں کیخلاف پولیس کی مثالی کارروائیوں پر تاجر برادری کا پولیس سے اظہار تشکر*

*ڈی پی او ڈیرہ اور ڈی ایس پی سٹی کو روایتی لنگیاں اور شیلڈیں پیش کیں،زبردست الفاظ میں خراج تحسین*

*علاقہ میں امن و امان کا قیام پولیس کا فرض اولین ہے جس کیلئے شب روز کام کررہے ہیں،سجاد احمد صاحبزادہ*

23/09/2025

پروآ: رمک میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلے، ممبر قومی اسمبلی فتح الله خان میانخیل کی خصوصی شرکت

پروآ : تحصیل پروآ کے علاقے رمک میں نیزہ بازی کے روایتی اور شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نامور گھڑ سواروں نے شرکت کی۔ مقابلے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے شائقین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی، جنہوں نے اس تاریخی اور ثقافتی کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی فتح الله خان میانخیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ملک فاروق احمد پروآ، نظام خان بلوچ اور امجد خان بلوچ بھی شریک تھے۔ عوام نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

نیزہ بازی کے مقابلوں میں گھڑ سواروں نے اپنی مہارت اور جرات کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تیز رفتار گھوڑوں پر سوار کھلاڑیوں نے نہایت دلیری اور پھرتی سے اپنے نشانے لگائے جس پر تماشائیوں نے داد دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی فتح الله خان میانخیل نے کہا کہ نیزہ بازی ہمارے خطے کا ثقافتی ورثہ ہے اور ایسے کھیل نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ علاقے کی ثقافت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

عوامی حلقوں نے رمک میں ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیلوں سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کو حوصلہ ملتا ہے بلکہ علاقے کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paroa Press News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paroa Press News:

Share