Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک

Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک صحافت۔۔۔۔۔ہر خبر پر نظر

26/10/2025

ٹماٹر شریف ۔۔۔۔۔۔۔

26/10/2025

ہنگو: مسلح افراد کا پولیس پوسٹ پر حملہ٬ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی٬ پوسٹ خاکستر۔۔۔۔

*معروف صحافی ارشد شریف کی والدہ ماجدہ اِنتقال کر گئیں* ```نمازہ جنازے کے وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا```
26/10/2025

*معروف صحافی ارشد شریف کی والدہ ماجدہ اِنتقال کر گئیں*
```نمازہ جنازے کے وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا```

ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا بدانتظامی کا شکار-عوام صحت سہولیات سے محروم تحریر شیر محمد وزیر ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال وانا، جسے...
26/10/2025

ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا بدانتظامی کا شکار-عوام صحت سہولیات سے محروم
تحریر شیر محمد وزیر
ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال وانا، جسے غیر سرکاری تنظیم مرَف (MERF) چلا رہی ہے، ضلع کی لاکھوں آبادی کے لیے علاج کی واحد امید ہے۔ لیکن اعلیٰ حکام اور مرَف کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث یہ ہسپتال سنگین مشکلات سے دوچار ہے۔

ادویات اور آلات کا شدید فقدان

ایمرجنسی میں زندگی بچانے والی ادویات، جیسے انجکشن ڈورمیکم (Dormicum)، انجکشن والیوم (Valium)، انجکشن ڈیکاڈرون (Decadron)، اور اسٹریپٹوکینیز (Streptokinase)، مکمل طور پر غائب ہیں۔
کتے کے کاٹنے کی ویکسین (Rabies Vaccine) ناپید ہے، اور کئی مریضوں کو صرف پہلی خوراک دے کر باقی ویکسین باہر سے خریدنے کا کہا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہسپتال کے ایم ایس (MS) اور ڈی ایچ او (DHO) کی مبینہ ملی بھگت سے یہ ادویات سستے داموں پرائیویٹ دکانداروں کو فروخت کی جاتی ہیں، جو بعد میں عوام کو مہنگے داموں فروخت کر کے لوٹتے ہیں۔

خراب اور ناکارہ مشینیں

اہم طبی مشینیں، جیسے ہارٹ مانیٹر (Heart Monitor)، ای سی جی مشین (ECG Machine)، اور الٹراساؤنڈ کا لینیئر پروب (Ultrasound Linear Probe) یا تو خراب پڑی ہیں یا سرے سے موجود ہی نہیں۔ وارڈز میں نہ ادویات دستیاب ہیں اور نہ مشینیں، مریضوں کو سرنج اور پٹیاں تک باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔

کینٹین میں ابتر صورتِ حال

مقامی عملے کے ساتھ امتیازی سلوک

ہسپتال کا تمام سینیئر اسٹاف غیر مقامی افراد پر مشتمل ہے۔ حیران کن طور پر مقامی ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کے باوجود کسی ایک کو بھی سینیئر کردار کے قابل نہیں سمجھا گیا۔
اور انہیں رات کی ڈیوٹی کے لیے بلایا جاتا ہے مگر رہائش اور کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔
غیر مقامی منظورِ نظر افراد سے ڈیوٹی نہیں لی جاتی، جیسے ڈاکٹر اکرم جو چھ (6) مہینوں سے “شفٹ سپروائزر” کے نام پر عملی طور پر فارغ ہیں۔

سرکاری ڈاکٹروں کی من مانی

سرکاری ڈاکٹر ایمرجنسی ڈیوٹی نہیں کرتے اور اپنے کلینک کے اوقات کے مطابق ہسپتال میں حاضری دیتے ہیں۔ سرکاری رہائش کے باوجود وہ رات کی ڈیوٹی نہیں کرتے، جبکہ مرَف انتظامیہ مقامی عملے سے رات کی ڈیوٹی کرواتی ہے۔

کرپشن اور بدانتظامی

جان شنواری نامی افسر پر شولام ہسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کے الزامات کے بعد اب ڈی ایچ کیو وانا میں بدانتظامی کے الزامات ہیں۔ وہ اعداد و شمار کو غلط ظاہر کرنے میں ماہر ہیں۔
ایمرجنسی، میڈیکل، اور سرجیکل وارڈز میں کئی مریض ادویات اور مشینوں کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ میں فنڈز کی غبن اور تنخواہوں میں ناجائز کٹوتی عام ہے۔ عملے کو کئی کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئیں اور پے سلپ (Payslip) بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
ھم وزیراعلی خیرپختونخوا اور لوکل انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سنگین مسائل کا فوری نوٹس لے اور ہسپتال کی انتظامیہ اور صورتحال کی مکمل تحقیقات کریں

*لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟**لندن میں سمر ٹائم ختم ہونےکا وقت آن پہنچا جس کے بعد اب وہا...
26/10/2025

*لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟*

*لندن میں سمر ٹائم ختم ہونےکا وقت آن پہنچا جس کے بعد اب وہاں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی*

*میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیا جائے گا*

*میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے*

*یہ ونٹر ٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کردیا جائے گا جب کہ اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کا موقع ملے گا*

*میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ میں وقت خودبخود درست ہوجاتا ہے جب کہ کار اور دیوار میں لگی گھڑیوں میں وقت کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے*

*لندن میں وقت میں ایک گھنٹے تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہوجائے گا*

26/10/2025

‏*اگر نیفے میں دھڑادھڑ پسٹل چلنے کے بعد بھی یہ واقعات ہو رہے ہیں تو پہلے کیا حال رہا ہوگا۔ کیا جانور گھوم رہے ہیں۔*

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک بوری سے بارودی مواد برآمد کر کے ممکنہ دھماکہ ناکا...
25/10/2025

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک بوری سے بارودی مواد برآمد کر کے ممکنہ دھماکہ ناکام بنا دیا۔

بارودی مواد شہریوں کو نشانہ بنانے اور علاقے میں خوف پھیلانے کے لیے چھپایا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ مواد کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے ناکارہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کی بدولت وانا بازار اور شہری محفوظ رہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک اشیاء کی اطلاع فوری طور پر دی جائے۔

🔴 اہم اطلاع – کرفیو نافذ 🔴26 اکتوبر صبح 06 بجے سے 28 اکتوبر صبح 06 بجے (48 گھنٹے) تک ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شک...
25/10/2025

🔴 اہم اطلاع – کرفیو نافذ 🔴
26 اکتوبر صبح 06 بجے سے 28 اکتوبر صبح 06 بجے (48 گھنٹے) تک ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور مذکورہ حدود میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔ مزید برآں مندرجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے منع ہے۔
🔹 متاثرہ راستے
▪ شکئی – انزر چینہ – وانا
اہم ہدایت:
▪ صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
▪ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔

*وانا: سپر مارکیٹ میں ٹائم بم کی اطلاع پر خوف و ہراس،وانا (نامہ نگار): وانا بازار سپر مارکیٹ میں آج صبح ٹائم بم رکھنے کی...
25/10/2025

*وانا: سپر مارکیٹ میں ٹائم بم کی اطلاع پر خوف و ہراس،
وانا (نامہ نگار): وانا بازار سپر مارکیٹ میں آج صبح ٹائم بم رکھنے کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے باعث سپر مارکیٹ سمیت ایک درجن سے زائد دکانیں بند کر دی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق صبح 9 بجے بم کی اطلاع کے بعد عوام اور دکاندار خوفزدہ ہو کر مارکیٹ خالی کر گئے۔ تاہم شام 6 بجے تک بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر نہ پہنچ سکا، جس پر سپر مارکیٹ دکاندار یونین نے شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی سست روی پر نعرے بازی کی۔ صورتحال اس وقت قابو میں آئی جب ڈی ایس بی زبیح اللہ اور جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے۔

ان کی بروقت مداخلت پر احتجاج ختم کر دیا گیا، جبکہ انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر وانا پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی۔

علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حساس معاملات میں بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام میں مزید خوف و بےچینی نہ پھیلے۔

وانا: سپرمارکیٹ میں ٹائم بم رکھنے کی اطلاع٬ پولیس فورس موقع پر پہنچ کر مارکیٹ کو خالی کردیاگیا٬ مسلسل دوگھنٹے کے باوجود ...
25/10/2025

وانا: سپرمارکیٹ میں ٹائم بم رکھنے کی اطلاع٬ پولیس فورس موقع پر پہنچ کر مارکیٹ کو خالی کردیاگیا٬ مسلسل دوگھنٹے کے باوجود بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے۔۔

25/10/2025

وانا: پاک افغان بارڈر انگور اڈہ گیٹ پر مشرانوں کا گرینڈ جرگہ

25/10/2025

وانا: انگوراڈہ بارڈر پر مقامی مشرانوں کا گرینڈ جرگہ۔۔۔۔

Address

Pak Afgha Border Pak Tribles
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share