22/11/2025
*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کی کتابیں ٹریک کرنے کا آسان طریقہ*
اپنے داخلے کے بعد کتابیں گھر بیٹھے ٹریک کرنے کے لیے نیچے دیے گئے طریقے پر عمل کریں۔
*میٹرک / ایف اے (Matric/F.A) کے طلباء کے لیے:*
❶ سب سے پہلے اپنی یوزر آئی ڈی کے ساتھ *A2503* لکھیں۔
❷ مثال کے طور پر، اگر آپ کی یوزر آئی ڈی *0000123456* ہے تو آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی اس طرح بنے گی:
*A25030000123456*
*بی اے / بی کام (B.A/B.Com) کے طلباء کے لیے:*
❶ سب سے پہلے اپنی یوزر آئی ڈی کے ساتھ *A2513* لکھیں۔
❷ مثال کے طور پر، اگر آپ کی یوزر آئی ڈی *0000123456* ہے تو آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی اس طرح بنے گی:
*A25130000123456*
*کتابیں ٹریک کرنے کا طریقہ:*
❶ اپنی کلاس کے مطابق جو ٹریکنگ آئی ڈی آپ نے بنائی ہے، اسے کاپی کریں۔
❷ اب پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ کھولیں (جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے)۔
❸ ویب سائٹ پر جہاں *"Tracking Id"* لکھا ہے، وہاں اپنی کاپی کی ہوئی آئی ڈی پیسٹ کریں۔
❹ اس کے بعد *"Track"* کے بٹن پر کلک کریں۔
*نتیجہ:*
❶ اگر یونیورسٹی نے آپ کی کتابیں بھیج دی ہوں گی تو آپ کو اس کی تفصیل نظر آجائے گی۔
❷ اگر کوئی تفصیل نظر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی کتابیں ابھی بھیجی نہیں گئیں۔ کچھ دن انتظار کریں اور اسی طریقے سے دوبارہ چیک کرتے رہیں۔