17/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان:
مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام سیرت النبی ﷺ کے سلسلے میں شاندار تقریری اور نعت مقابلوں کا انعقاد ہوا۔طلباء و طالبات نے دلوں کو چھو لینے والے انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور محفل کو ایمان افروز بنایا۔ڈیرہ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ اور سیکرٹری قیوم نواز نے جیتنے والے طلباء کو فرسٹ پوزیشن پر 10,000 روپے، سیکنڈ پر 5,000 روپے اور تھرڈ پر 3,000 روپے کے انعامات سے نوازا۔یہ مقابلے نہ صرف بچوں کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کروانے کا ذریعہ ہیں بلکہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔آخر میں چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے کہا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلباء کو سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں اپنی زندگیاں سنوارنے اور دین و دنیا میں کامیابیاں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔