
25/07/2025
خاتون کا ایک بار پھر بھارتی کرکٹر پر زیادتی کا الزام، مقدمہ درج
بھارتی کرکٹر یش دیال پر ایک اور خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں رائل چیلنجر بنگلور کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون نے زیادتی کاالزام لگایا ہے۔
مبینہ زیادتی سے متعلق خاتون کے الزامات پر یش دیال کے خلاف جے پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل غازی آباد کی خاتون نے بھی فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا اور پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا، خاتون نے یش دیال کیخلاف شادی کا وعدہ کر کے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا ۔