ApnaDaman Urdu News اپنادامان اردونیوز

14/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود ڈیرہ بائی پاس روڈ پر فیصل آباد سے سیمنٹ لوڈ کرکے لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والے ٹرالر جب ڈیرہ بائی پاس روڈ درابن بائی پاس چوک پر رکا تو 16سالہ کنڈیکٹر عباس سکنہ ریت بازار جھنگ ٹرالر کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹرک نے اس کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔زرائع

*بابر، سعید انور کے برابر۔۔*
14/11/2025

*بابر، سعید انور کے برابر۔۔*

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹ سے ہرادیاپاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے س...
14/11/2025

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹ سے ہرادیا

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے 289 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹ پر حاصل کیا۔

بابر اعظم 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد رضوان نے 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ بنایا۔

اوپنر فخر زمان نے 78 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔

14/11/2025

سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے

پاکستان کی ٹیم کو جیت کیلئے 289 رنز کا

14/11/2025

پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کیخؒاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

14/11/2025

*اے اللہ!*
اس مبارک جمعہ کے دن ہم تیری بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ اپنے دل کی ہر تکلیف، ہر غم اور ہر درد پیش کرتے ہیں۔ یا اللہ، جو لوگ زندگی کی مشکلات میں پھنسے ہیں، جن کے دلوں میں مایوسی ہے، اور جو اندر سے ٹوٹ چکے ہیں، ان کے دلوں میں سکون اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ اے رب کریم، ہمیں نیک ہدایت، اپنی محبت اور اپنی رحمت سے نواز دے۔ ہمیں ہر مصیبت سے نجات دے، ہماری دعائیں قبول فرما، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

14/11/2025

آج کی بات

*زندگی وہ کہانی ہے جس میں من پسند کردار نہیں ملتے!*

14/11/2025

اسلام علیکم

Dete : 14/11/2025

بروز جمعہ D.H.Q ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں یہ یہ ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔

( میڈیکل اسپیشلسٹ )
ڈاکٹر حنیف اللہ
ڈاکٹر عمران اللہ

( سرجیکل )
ڈاکٹر دستگیر
اور ڈاکٹر مست علی
ڈاکٹر ارم بشیر

(ارتھوپیڈک🦴 )
ڈاکٹر عرفان عزیز
ڈاکٹر سعد اکبر

( نیورو)
کی OPD نہیں ہے

( سکن )
ڈاکٹر مصباح منیر
ڈاکٹر اویس اقبال
ڈاکٹر شعوانہ سعد

( فزیوتھراپی )
ڈاکٹر عبدالرقیب
ڈاکٹر مریم

( Eye👁️ )
ڈاکٹر حمید

( یورالوجی )
OT

( نیفرالوجی)
ڈاکٹر فرمان اللہ کنڈی

( چلدرن🧑‍🍼 )
ڈاکڑ طاہر کنڈی

( کارڈیالوجی🫀)
کی OPD نہیں ہے

( حکیم /طب )
ڈاکٹر افتخار الہی
حکیم عبداللہ ظفری

( ENT )
اپریشن کا دن ہے

( ڈینٹل🦷 )
ڈاکٹر ہمنہ

پرائیویٹ کسی بھی ڈاکڑز کا نمبر یا معلومات لینے کیلئے دیے گے نمبر پر رابتہ کریں۔

فھیم میڈیکل سٹور جناح 2 ہسپتال نزد سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان۔

نوٹ۔....آنےسےپہلےرابطہ ضرورکریں تاکہ دروست انفارمیشن مل سکے۔
03439860027
03105185191

14/11/2025

*جمعتہ المبارک*
22 جمادی الاول 1447ھ
14 نومبر 2025ء
29 کتیے 2083ب

*ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازوں کے اوقات*
آذان فجر 5:22
طلوع آفتاب 6:41
زوال 12:05
عصر 3:46
غروب آفتاب 5:23
عشاء 6:47

رنگپور اڈہ کے ساتھ فیض مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار گاڑی نہر میں گر گئی الحمد اللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
13/11/2025

رنگپور اڈہ کے ساتھ فیض مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار گاڑی نہر میں گر گئی الحمد اللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

13/11/2025

ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔
ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آئندہ دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں تہران میں پانی کی راشننگ (تقسیم بندی) شروع کی جائے گی، اور اگر راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق، تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا ہے، اور عوام کو اس حوالے سے پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال ایران میں بارشوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ کئی صوبے 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی اور شدید خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔

13/11/2025

سعودی عرب میں آج بارش کے لیے نمازِ استسقاء ادا کی گئی ☁️
یہ حکم خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر دیا گیا۔
ملک بھر کی مساجد میں عوام نے اللہ تعالیٰ سے بارش کی دعا کی۔
اللہ پاک رحمت کی بارش نازل فرمائے 🤲🌧️

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ApnaDaman Urdu News اپنادامان اردونیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ApnaDaman Urdu News اپنادامان اردونیوز:

Share