17/05/2025
ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈیرہ ٹی وی ) ڈیرہ پریس کلب کے صدر و ممبر ڈی آر سی محمد یاسین قریشی کی گومل یونیورسٹی کے نوتعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال سے ان کے آفس میں ملاقات وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے ہوتے ہوئے یونیورسٹی کی فلاح کیلئے کچھ کروں اور ان میں سب سے پہلے میں پینشنرز کے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کام کررہی ہیں اور بہت جلد گومل یونیورسٹی اس بحران پر قابو پالے گی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو تمام تر بحرانوں سے نکالنا اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنا میرا مشن ہے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت سے رابطے میں اور ان کو یونیورسٹی کے تمام تر مسائل سے آگاہ کر دیا گیا ہے بہت جلد یونیورسٹی کے اندرونی و بیرونی معاملات اپنے ٹریک پر آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے والدین اور بچوںکے دلوں میں یونیورسٹی اعتماد بحال کرنا ہے یہ اس خطے کا تعلیمی اداراہ ہے اس شہر کے باسیوں کا تعلیمی ادارہ ہے اس یونیورسٹی میں اس خطے کے بچے اور بچیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے کچھ ٹائم میں یہاں کے لوگوں کو یونیورسٹی کے ماحول میں واضح فرق دیکھائی دے گے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق گومل یونیورسٹی میں بھی بلین ٹری سونامی پلس پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت یونیورسٹی اور اس کے اطراف میں پودے لگائیں جائیں گے جس سے یقینا ماحول ساز گار ہو گا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل بھی حل کریں گے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر چلیں گے اگر کسی ملازم کا کوئی مسئلہ ہو یا کسی سٹوڈنٹ کا کوئی مسئلہ ہو تو میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں ۔