Waziristan Express News HD

Waziristan Express News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waziristan Express News HD, Media/News Company, D. I. khan, Dera Ismail Khan.

News Pakistan provides Latest Pakistan news, Pakistan Breaking News and featured stories around the world about Sports, Business, Health, and Entertainment

This website will provide the most authenti

01/12/2025

سیکورٹی فورسز پر حملہ
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے علاقہ گنڑہ کچ کے قریب سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع

01/12/2025

محکمہ لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان میں ویلج کونسلز کے لئے لئے گئے لوڈرز کا سکینڈل
خودساختہ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کتنے کمائے؟؟؟

01/12/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے سلسلے نے شہریوں، خصوصاً گھریلو خواتین کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی بندش کے دورانیے میں غیر اعلانیہ اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں گھروں میں کھانا پکانے اور دیگر گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ کم پریشر اور مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں، جبکہ متبادل ذرائع استعمال کرنا بھی مہنگائی کے باعث عام گھرانوں کے بس سے باہر ہے' عوامی اور سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرد موسم کے پیشِ نظر گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی۔أئی۔خانبستی درکھانہ والی میں بدبخت ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبحہ کر ڈالا، ڈی۔ایس پی عدنان خان اور ایس ایچ او کینٹ...
01/12/2025

ڈی۔أئی۔خان
بستی درکھانہ والی میں بدبخت ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبحہ کر ڈالا، ڈی۔ایس پی عدنان خان اور ایس ایچ او کینٹ ارسلان نے ماں کو گرفتار کرلیا۔

05/11/2025
ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ ایکسپریس) تھانہ کینٹ پولیس کا ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں قحبہ خانے پر چھاپہ، چار ...
24/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ ایکسپریس) تھانہ کینٹ پولیس کا ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں قحبہ خانے پر چھاپہ، چار خواتین اور چار مرد گرفتار،اڈا چلانے والے میاں بیوی بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو کافی عرصے سے اہل علاقے کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مصطفی عزیز نامی شخص کے گھر غیر اخلاقی سرگرمیاں مسلسل دیکھی جا رہی ہیں جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو اسلامیہ کالونی میں مصطفی عزیز اور اس کی زوجہ مسماۃ (ر) نے فحاشی کا اڈہ کھولا ہوا تھا۔ اہل علاقہ نے ان پر الزام عائد کیا کہ مذکورہ میاں بیوی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ پنجاب سے دھوکہ دیکر خواتین یہاں لے ارے ہیں اور ان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر انکی عزت خراب کرتے ہیں اور ان خواتین کو یہاں لا کر ایک گینگ کی شکل میں گھر میں فحاشی کا دھندہ کرتے ہیں۔ ڈی ایس پی عدنان حافظ محمد عدنان نے پولیس ایس ایچ او ارسلان کے ہمراہ چھاپہ مارا تو مختلف کمروں سے قابل اعتراض حالت میں مرد اور خواتین کو گرفتارکر لیا گیا۔ دوران تفتیش چار خواتین کی شناخت زوجہ شمشیر، زوجہ اللہ بخش دختر شمشیر، زوجہ مشتاق اور دختر ارشد کے ناموں سے ہوئی جبکہ مردوں کی شناخت عمران، کامران مصطفیٰ عزیز اور ارشد کے ناموں سے ہوئی۔ دوران چھاپہ گھر سے غیر اخلاقی اشیاء اور نقدر قوم بھی برآمد ہوئی ہیں۔ مذکورہ کارروائی پر اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Mujahid Khan Journalist

19/10/2025

جنوبی وزیرستان اپر جنوبی وزیرستان اپر کا ضلعی ہیڈکوارٹر طویل عرصے سےضلع ٹانک میں قائم ہے ۔یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں کے لیے...
09/10/2025

جنوبی وزیرستان اپر
جنوبی وزیرستان اپر کا ضلعی ہیڈکوارٹر طویل عرصے سےضلع ٹانک میں قائم ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں کے لیے انتظامی دفاتر تک پہنچنا ایک مشکل کام ہے
میلوں کا سفر، کرایے کا بوجھ، اور روزگار کا نقصان۔
اکثر لوگ اپنے ہی ضلع کی انتظامیہ سے ناواقف رہتے تھے۔
پھر منظر بدلا ۔
جب اسسٹنٹ کمشنر لدھا، محمد شادمان صافی نے یہ فیصلہ کیا
کہ اب وہ دفتر کی چار دیواری سے نکل کر عوام کے درمیان جائیں گے۔
انہوں نے لدھا میں ضلعی انتظامیہ کی عارضی منتقلی کے بعد
خود فیلڈ میں جا کر کمیونٹی انگیجمنٹ سیشنز شروع کیے،
اسکولوں، اسپتالوں اور دور دراز دیہاتوں کے حالات خود دیکھے
دو روز پہلے کڑمہ میں لی گئی ایک تصویر میں
شادمان صافی صاحب عوام کے ساتھ زمین پر بیٹھے،
ان کی باتیں سن رہے تھے بغیر کسی پروٹوکول یا فاصلے کے۔
وہ لوگوں کو سمجھا رہے تھے کہ “میں آپ کا اسسٹنٹ کمشنر ہوں،
اور میرا کام آپ کی خدمت ہے”
یہ منظر صرف ایک تصویر نہیں،
بلکہ اس سوچ کی عکاسی ہے کہ جب نیت صاف ہو
تو فاصلے مٹ جاتے ہیں،
اور عوام کو پہلی بار احساس ہوتا ہے کہ حکومت ان ہی کی ہے۔
ایک لینڈ مائن متاثرہ خاتون کی کہانی بھی اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔
گیارہ سال بعد جب اسے PDMA سے امداد کا چیک ملا،
تو اس نے کہا، “ٹانک بہت دور ہے، کرایہ نہیں ہوتا،
پہلے بھی کئی بار گئے مگر خالی ہاتھ لوٹے۔”
یہی غربت اور فاصلہ وہ دیوار تھی
جسے آج شادمان صافی جیسے افسر گرا رہے ہیں۔
وہ بغیر خوف کے، عوام میں رہ کر
تعلیم، صحت اور ترقی کی بات کرتے ہیں
اور یہی اصل خدمت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر وزیرستان آباد ہونگے تو اصل مسائل کی نہ صرف نشان دہی ہوگی بلکہ حل کی جانب جائینگے

جہاں تنقید بنتی ہے وہاں ضرور ہونی چاہیے
مگر جہاں دیانت، ہمت اور اخلاص ہو،
وہاں حوصلہ افزائی اور دعائیں بھی دینی چاہییں۔

اللہ تعالیٰ محمد شادمان صافی صاحب کو سلامت رکھے
ان کے جذبے اور خدمت کو قبول فرمائے،
اور جنوبی وزیرستان کے ہر کونے میں
ایسے ہی نڈر اور عوام دوست افسران پیدا کرے۔
آمین
دختر وزیرستان رضیہ محسود

09/10/2025

"وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں"علی امین گنڈا پور

09/10/2025

*08 اکتوبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونے کا اعلان

🚨 (2) علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے

🚨 (3) اورکزئی: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہیـد

🚨 (4) اورکزئی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر عمران خان نے گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، سلمان راجا

🚨 (5) کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا: کورکمانڈرز کانفرنس

🚨 (6) بھارت کسی "نئے معمول" کی بات کرے گا تو اس کا جواب نئے اور مؤثر عسکری ردعمل سے دیں گے، فیلڈ مارشل

🚨 (7) پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے: وزیراعظم

🚨 (8) بانی نے گنڈا پور سے استعفیٰ طلب کر لیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہونگے: پی ٹی آئی کی تصدیق

🚨 (9) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہ

🚨 (10) اس را_ئیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں

🚨 (11) غ_ز_ہ کے شہریوں نے ہتھیار ڈالنے اور ح_م_ا_س کو سیاسی نظام سے نکالنے کی مخالفت کردی

🚨 (12) مصری صدر کی ٹرمپ کو غ_ز_ہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت

🚨 (13) اس را_ئیل پر اعتبار نہیں، ح_م_ا_س نے مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے ضمانت مانگ لی

🚨 (14) عمران خان لوگوں کو ٹشو پیپرکی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی علی امین کے ساتھ ہوا، طارق فضل چوہدری

🚨 (15) عالمی ادارۂ صحت نے کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی

🚨 (16) آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری، گریڈ17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے

🚨 (17) اگر کسی کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں، ملکی دفاع کے حوالے سے فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا ہے: ایمل ولی

🚨 (18) پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں، صوبے میں دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی، بیرسٹر گوہر

🚨 (19) نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کا طریقہ کار منظر عام پر آگیا

🚨 (20) ن، ش، م سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز

🚨 (21) گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق، خوف سے بھتیجی بھی چل بسی

🚨 (22) گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتـل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

🚨 (23) سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ مولانا فضل الرحمان

🚨 (24) غ_ز_ہ پر عمران خان کی خاموشی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا پر شدید جھڑپ

🚨 (25) پاکستان میں 8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

🚨 (26) واہ کینٹ: پولیس کی کارروائی میں مطلوب افغان شہری ٹک ٹاکر آدم خان تین ساتھیوں سمیت ہلاک

🚨 (27) آئین میں ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہوگا: سپریم کورٹ آئینی بنچ

🚨 (28) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

🚨 (29) سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

🚨 (30) پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

🚨 (31) فلس_طینیوں کی نسل کشی؛ اٹلی کی وزیراعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر

🚨 (32) 9 مئی کے 3 مقدمات: سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواستِ ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

🚨 (33) عمر ایوب کی خالی نشست این اے 18 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

🚨 (34) جرمنی کی معروف صنعتی و انجینئرنگ کمپنی کا پاکستان میں بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان

🚨 (35) اسلام آباد: سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتـل کردیا گیا

🚨 (36) چھوٹے شہروں کی ترقی اولین ترجیح؛ پنجاب میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑیں گی، مریم نواز

🚨 (37) پنجاب میں بسنت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

🚨 (38) صوبے میں بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات، آئی جی سندھ کا تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم

🚨 (39) فی تولہ سونے کا بھاؤ 8400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہوگیا

🚨 (40) امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد، مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

🚨 (41) گوجرانوالہ: جہیز کم لانے پر جھگڑا، مبینہ طور پر تیزاب پلانے سے خاتون جاں بحق، شوہر گرفتار

🚨 (42) وزیراعظم کا پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں بڑھتے اختلافات کا نوٹس، وطن پہنچتے ہی بریفنگ لی

🚨 (43) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے مسائل حل کرکے آگے بڑھنا چاہیے، رانا ثناء اللہ

🚨 (44) 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

🚨 (45) خیبرپختونخوا: شانگلہ میں اپنی بیٹی سے مبینہ زیـادتی کا ملزم گرفتار

🚨 (46) چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب

🚨 (47) سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد، پروٹیز کیخلاف ٹی 20 میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن

🚨 (48) کراچی ائیرپورٹ پر واقع اسکول میں طالبہ سے ہراسانی کا واقعہ، کینٹین ملازم ملوث نکلا

🚨 (49) پی ایس ایل کا اگلا سیزن 2 اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

🚨 (50) پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

🚨 (51) پاکستان میں حالیہ سیلاب سے معیشت پر منفی اثر پڑا، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

🚨 (52) بھارت کے متنازع ریئلٹی شو بگ باس کے سیٹ پر حکومتی چھاپہ، نشریات معطل

🚨 (53) فیس بک الگورتھم میں تبدیلی، ناپسندیدہ ویڈیوز کو رپورٹ کرنا اب آسان ہوگیا

"خوشخبری! ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (خواتین) کا کیمپ آفس ڈیرہ اسماعی...
08/10/2025

"خوشخبری! ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (خواتین) کا کیمپ آفس ڈیرہ اسماعیل خان سے مستقل طور پر ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ ٹانک منتقل کر دیا گیا۔ یہ اقدام انتظامی سہولت، بہتر رابطہ کاری اور خواتین تعلیم کے فروغ کی سمت ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس اہم کامیابی پر محسود قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!"

Address

D. I. Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan Express News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share