20/06/2025
ڈیرہ اسماعیل خان : سول ڈسپنسری بستی لال میں ڈاکٹر و عملہ نے باقاعدگی سے کام شروع کر دیا چیک اپ ٹریٹمنٹ اور ادویات کی موقع پر فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہھے مقامی لوگ خوش محکمہ صحت سے اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی سول ڈسپنسری بستی لال تحصیل پروا جو زبوں حالی کا شکار تھی اب تعینات ڈاکٹر خورشید کی خصوصی دلچسبی سے نہ صرف پورے عملہ نے باقاعدگی سے کام کرنا شروع کر دیا ہھے بلکہ موقع پر مریضوں کا مکمل چیک اپ ٹریٹمنٹ اور ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں محکمہ صحت بالخصوص ڈی ایچ او ڈیرہ اسماعیل خان کے احسن اقدام پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا بھر پور طریقے سے شکریہ ادا کیا۔۔