Dera News Leaks

Dera News Leaks Join Us

ڈیرہ اسماعیل خان:ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و ن...
17/12/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں میدانی علاقوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک سردیوں کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

سید اشفاق انور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات
17/12/2024

سید اشفاق انور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

Dera News Leaks
17/12/2024

Dera News Leaks

Dera news leaks
17/12/2024

Dera news leaks

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بڑے پیمانے پر پورے ملک میں کریک ڈاؤن شروع جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیر...
09/09/2024

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بڑے پیمانے پر پورے ملک میں کریک ڈاؤن شروع جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کرکے اسلام آباد پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان: (بریکنگ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی و زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللّٰہ خان کی گاڑی پر تھان...
09/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان: (بریکنگ نیوز)
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی و زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللّٰہ خان کی گاڑی پر تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود فتح موڑ کے قریب حملہ نامعلوم افراد نے وائس چانسلر کی گاڑی پر فائرنگ کردی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی و زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر شکیب اللّٰہ خان فائرنگ کے نتیجے میں معمولی زخمی تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے،ذرائع

کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر آخر کار تبدیل پہلی مرتبہ  ڈیرہ اسماعیل خان  میں خاتون  ڈپٹی کمشنر تعینات،صوبائی حکومت نے نئی ڈ...
19/07/2024

کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر آخر کار تبدیل
پہلی مرتبہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات،صوبائی حکومت نے نئی ڈپٹی کمشنر محترمہ سارہ رحمان اور کمشنر عبدالجبار شاہ کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
خیبر پختون خواہ حکومت نے ایک ساتھ پچاس کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کر دیئے۔
8 فروری کے انتخابات کے بعد صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت تو قائم ہوگئی،لیکن انتظامی مشینری بدستور نگراں حکومت کی برقرار تھی،وزیراعلٰی KPK علی امین گنڈہ پور چیف سیکریٹری سمیت اعلٰی عہدوں پر اپنی پسند کے افسران کو لانا چاہتے تھے۔
لیکن اب بالآخر صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر انتظامی افسران کو تبدیل کرنے میں کامیابی مل گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ درابن کی حدود گاؤں کوٹ لعلو میں دوکان سے سودا سلف لے کر گھر آنے والا 22 سالہ نوجوان حکمت شاہ ولد ...
19/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
تھانہ درابن کی حدود گاؤں کوٹ لعلو میں دوکان سے سودا سلف لے کر گھر آنے والا 22 سالہ نوجوان حکمت شاہ ولد محمد ایوب قوم شیرانی مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مفتی محمود ہسپتال لایا گیا ورثاء کے مطابق ہماری کسی سے کوئی ذاتی رنجش یا دشمنی نہیں ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے،ذرائع

بریکنگ نیوز
16/07/2024

بریکنگ نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان: (اہم خبر)وفاقی حکومت نے مہنگائی سے پسی عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نوٹیفکیشن ک...
16/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان: (اہم خبر)
وفاقی حکومت نے مہنگائی سے پسی عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 9 روپے 99 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ڈیزل دستیاب ہوں گا نئی قیمتوں کا اطلاق فوراً نافذ العمل ہوگا۔

12/07/2024

*الحمدللہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا.*

ڈیرہ اسماعیل خان:عاشورہ محرم الحرام 1446 ہجری کے حوالے سے وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی مشاور...
09/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
عاشورہ محرم الحرام 1446 ہجری کے حوالے سے وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت کے بعد 16 اور 17 جولائی 2024 کو پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

Address

Dera Ismail Khan
29050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera News Leaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share