12/09/2025
جنوبی وزیرستان اپر: لدھا پولیس سٹیشن کے دروازے عوام کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، ڈی ایس پی پیر فہیم کی محسود پریس کلب آمد کے موقع پر گفتگو
جنوبی وزیرستان اپر : ڈی ایس پی پیر فہیم اور ایس ایچ او عاشق اللہ نے محسود پریس کلب کا دورہ کیا جہاں پر سینئر صحافی حمزہ محسود کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کو سہولت دینا اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنا ہے۔
ڈی ایس پی پیر فہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور میڈیا کا آپس میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ میڈیا عوامی مسائل اجاگر کرتا ہے جبکہ پولیس ان کے حل میں عملی اقدامات کرتی ہے۔
ڈی ایس پیر فہیم نے کہا کہ پولیس فورس صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، قانون کی عملداری اور عوامی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
پریس کلب کےرکن حمزہ محسود نے ڈی ایس پی پیر فہیم اور ایس ایچ او عاشق اللہ کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے عوام اور اداروں کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مثبت تبدیلی کے نئے دروازے کھلیں گے۔