Damaan TV دامان ٹی وی

  • Home
  • Damaan TV دامان ٹی وی

Damaan TV دامان ٹی وی https://youtube.com/damaantv

https://www.tiktok.com/ DAMAAN TV's Official page. 1st registered Digital Media of Dera Ismail Khan.
(206)

Official Page of Damaan TV
دامان ٹی وی کا آفیشل پیج
Independent Digital Media Covering Marginalised Groups, Climate, Culture and public interest stories for the masses in Pakistan and abroad. Providing Local News about Marginalised Groups, Climate Change, Culture & Heritage, Politics, Tourism, Sports, Education, Agriculture, Entertainment and Music.

26/08/2025

ڈیرہ: فلائی اوور کا کام کب تک مکمل ہو گا؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔

25/08/2025

ظفر آباد کے غریب بھٹہ مزدور کی فیملی کو معاوضہ کی ادائیگی

25/08/2025

بجلی کب تک بحال ہو گی، 36 گھنٹے بعد بھی متعدد علاقوں میں بجلی نہ آئی۔

25/08/2025

روڈ خالص ہوں بغیر فٹ پاتھ کے اور دوسرا علی امین کی بسیں کب آئیں گی جب اونٹوں کے سینگ نکلیں گے، شاہ رخ

صوبائی حکومت وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا احسن اقدام، متاثرین طوفان باد و باران کو 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے امداد ان کے گھ...
24/08/2025

صوبائی حکومت وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا احسن اقدام، متاثرین طوفان باد و باران کو 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے امداد ان کے گھروں تک پہنچا دی،
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر گزشتہ رات کے شدید طوفان اور بارش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں ان کی دہلیز پر امدادی چیک تقسیم۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ رات کے طوفان اور بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تحصیل میئر ڈیرہ کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک متاثرہ خاندانوں کی دہلیز پر پہنچا دیے گئے تاکہ ان کے دکھ درد میں فوری طور پر شریک ہو کر عملی مدد فراہم کی جا سکے۔

افسران نے تحصیل پہاڑ پور کے گاؤں لاڑ شریف پہنچ کر پہلے متوفی محمد معاذ الحسن اور شہناز بی بی کے جنازے میں شرکت کی، بعد ازاں اہلخانہ سے تعزیت کے بعد چیکس تقسیم کر دیے گئے۔

امدادی چیکس درج ذیل متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گئے:

۱۔ محمد معاذ الحسن (پہاڑپور)
۲۔ شہناز بی بی (پہاڑپور)
۳۔ سجل بی بی (پہاڑپور)
۴۔ صائمہ بی بی (ڈیرہ اسماعیل خان)
۵۔ نذیر احمد (ڈیرہ اسماعیل خان)
۶۔ محمد فیصان (ڈیرہ اسماعیل خان)
۷۔ ام ہانیہ (ڈیرہ اسماعیل خان)

24/08/2025

گزشتہ رات جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا، اگلے 4 روز کے لیے تیاریاں مکمل، کمشنر ڈیرہ ظفرالسلام

24/08/2025

گزشتہ رات کی طوفانی بارش سے ہوئے نقصانات اور بجلی کی بحالی سے متعلق
اپڈیٹس بتا رہی ہیں رپورٹر سحر خان

24/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفان سے تباہی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد جاری
ڈیرہ اسماعیل خان، 24 اگست 2025�ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان نے ضلع میں طوفان سے ہونے والے نقصانات اور جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ 24 اگست 2025 کی صبح 3:45 بجے تک موصول ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات:دامان ٹی وی
• ہلاکتیں: کل 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں سے 5 تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان اور 3 تحصیل پہاڑپور سے ہیں۔
• زخمی: 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 41 کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) اور 6 کا مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال (MMTH) میں جاری ہے۔
• تشویشناک حالت: 3 افراد کی حالت نازک ہے، جو سب DHQ میں زیر علاج ہیں۔
• زیر مشاہدہ: 18 زخمیوں کو مشاہدے کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے (DHQ: 16، MMTH: 2)۔
• فارغ کردہ مریض: 26 افراد کو معمولی زخموں کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا (DHQ: 22، MMTH: 4)۔
اب تک تحصیل کلاچی، درازندہ، پاروہ اور درابن سے کوئی ہلاکت یا زخمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انتظامیہ کی سرگرمیاں:�ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر سید ارسلان نے دیر رات تک ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے متاثرین کے لیے فوری طبی امداد اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔
ضلعی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں

23/08/2025

بارش و طوفان کے نقصان سرکلر روڈ

23/08/2025

سرکلر روڈ پر بجلی کے 11 ہزار والی تاریں کھمبے، سولر پلیٹیں، دوکانوں کے بورڈ اکھڑ گئے،

شدید بارش طوفان 1122 ریسکیو کے نمبر بھی بند، دیئے گئے متبادل نمبروں پر رابطہ کریں،ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید اور اچانک  ط...
23/08/2025

شدید بارش طوفان 1122 ریسکیو کے نمبر بھی بند، دیئے گئے متبادل نمبروں پر رابطہ کریں،
ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید اور اچانک طوفانی بارش اور آندھی کے باعث متعدد مکانات، سولر پینلز، درخت اور ٹرانسفارمرز گرنے کی ایمرجنسی کالز موصول ہورہی ہیں۔
مزید یہ کہ آفیشل کنٹرول نمبر 0966715166 طوفان یا تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند ہے، تاہم ہیلپ لائن نمبر فعال ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 کے علاوہ درج ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے:

📞 0345-9845455
📞 0331-9581211
📞 0348-8969633
📞 0313-9805515
کنٹرول روم ڈیرہ اسماعیل خان

23/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان موسلادھار بارش اور طوفان جاری

Address


Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 19:00
Saturday 08:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Damaan TV دامان ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Damaan TV دامان ٹی وی:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share