
19/05/2024
ڈیرہ اسماعیل خان۔ آل ناظمین اتحاد و ہم خیال گروپ کے سنئیر ترین تحصیل ممبر ملک اقبال بم نے وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور پور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قابلیت و میرٹ کی بنیاد پر ریسکو 1122 میں محکمانہ سکرینگ/ فزیکل ٹیسٹ و انٹریوز کلیئر کر کے سلیکٹ ہوا ہے اس کو بھرتی کرانے میں علی امین گنڈاپور سمیت کوئی سیاسی عمل دخل نہیں ہے۔ اگر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ثابت کر دئے کے میرے بیٹے کو اس نے سفارش سے بھرتی کیا ہے تو میں سیاست چھوڑ کر اس کی بیعت کر لوں گا ملک اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی پوری زندگی سیاست خدمت خلق کے طور پر کی ہے ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے