
02/01/2024
ڈیرہ اسماعیل خان:- چیئرمین ایم ٹی آئی ڈیرہ مشتاق ڈار اور ممبران ثمین اللہ خان گنڈہ پور، موسیٰ خان بلوچ اور دیگر کا زنانہ اسپتال کا دورہ
انتظامات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا، ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر موجود رہنے، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور بچوں کے لیے ملنے والے نئے وینٹیلیٹرز کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایم ٹی آئی مشتاق احمد ڈار نے ایم ٹی آئی کے ممبران سردار ثمین اللہ خان گنڈہ پور، موسیٰ خان بلوچ، خالد محمود اور عیسیٰ خان کے ہمراہ زنانہ اسپتال ڈیرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہاسپٹل ڈائریکٹر صبغت اللہ بھی موجود تھے۔ چئیرمین ایم ٹی آئی اور ممبران نے تمام انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورہ کے موقع پر ایم ٹی آئی ٹیم نے سٹور چیک کرنے کے ساتھ ساتھ لیبر روم، وراڈز اور مریضوں کو دی جانیوالی پرچی کے انتظام کو بھی چیک کیا۔ ایم ٹی آئی ائی ٹیم نے نوزائیدہ بچوں کے لیے یو این ایچ سی آر سے ملنے والے 20 عدد وینٹی لیٹرز کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ زنانہ اسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ٹی آئی ممبر سردار ثمین اللہ خان گنڈہ نے کہا کہ زنانہ اسپتال میں انتظامات کی بہتری کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ چار سے پانچ دنوں میں بچوں کے نئے وینٹی لیٹرز کو بھی فعال کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں زنانہ اسپتال کی حالت میں بہتری اپکو نظر آئے گی۔