BBC Dera بی بی سی ڈیرہ

BBC Dera بی بی سی ڈیرہ BBC Dera Is Web Tv Channel in Dera ismail Khan City.. روزنامہ سرحد پیج لائک کرنے کا شکریہ روزنامہ سرحد آپ کو ہر خبر سے سب سے پہلے باخبر رکھتی ہیں

18/06/2025

ڈی آئی خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سی آر بی سی کینال چھوٹی پل گاؤں کیچ میں پیش آیا ہے۔ جاں بحق کی شناخت شوکت وزیر اور عمر لیاز وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہوسکی

18/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: ہتھالہ امین فارم ہاوس سے چار افراد اغواء، ذرائع

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹانک تین ساتھیوں سمیت اغواء کر لئے گئے۔ اغواء ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرمحمد، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، اکاونٹنٹ اور اے ایس ڈی او شامل ہیں۔ چاروں افراد کو وزیراعلی علی امین گنڈہ پور کے فارم ہاوس کے قریب مین شاہراہ سے اغواء کیا گیا، ذرایع

15/06/2025

بریکنگ نیوز
ایران کا اسرائیل کی طرف نیا بیلسٹک میزائل کا ریلہ روانہ، ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

14/06/2025

بریکنگ نیوز
اسرائیل پر ایران کے تازہ میزائل حملے، ان حملوں میں خیبر میزائل کا استعمال کیا گیا، جو پہلے داغے گئے میزائل سے 20 گناہ زیادہ طاقتور ہیں، ایرانی میڈیا

14/06/2025

بریکنگ نیوز
ایران کا اسرائیل پر پانچواں حملہ، کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں حملوں میں مزید شدت لایا جائے گا اور جو ملک اسرائیل کا دفاع کریں گا ان کے تنصیبات کا نشانہ بنایا جائے گا

14/06/2025
13/06/2025

خیبرپختونخوا بھر میں آج سے بارشوں کی نوید
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے 16 جون تک گرج چمک/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

12/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان/ ٹانک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام/ کرپشن اور حقائق

ڈیرہ اسماعیل خان (بی بی سی ڈیرہ) اسلامیہ چوک پر خواتین نے دفتر پر رش ہونے ہی وجہ سے روڈ بند کردیا، بی آئی ایس پی انتظامیہ نے ریٹیلر کی ناجائز کٹوتی کی وجہ سے پیسے دفتر منتقل کئے ہیں۔ دفتر پر شدید رش کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
جبکہ اسکا اصل حل یہی ہیں کہ پیسے ریٹیلر کو ہی منتقل کریں مگر ریٹیلر کا مانیٹرنگ سخت کیا جائے، عید سے پہلے ڈیرہ کی مانیٹرنگ ٹیم ٹانک گیا تھا وہاں انہوں نے رشوت کے تقریباً 15کیس پکڑے ہیں جس میں مانیٹرنگ والوں نے باقاعدہ حصہ لے کر خاموش ہوگئے، بی آئی ایس پی انتظامیہ سے گزارش ہیں کہ پیسے ریٹیلر کو منتقل کرکے اُن پر نظر رکھیں اور رشوت لینے والے مانیٹر کے خلاف سخت ایکشن لے اور بے نظیر نشنوما سنٹر ٹانک کے عملے کو رشوت اور خواتین کو بے جا تنگ کرنے سے روکا جائے۔

نوٹ: یہ تمام معلومات ہم نے آفس ذرایع اور ریٹیلر سے اکھٹے کئے ہیں

12/06/2025

وفاقی بجٹ
ایک قرضدار ملک کے وزیراعظم یعنی صرف ایک بندے کا سالانہ خرچہ 72 کروڑ سے بڑھا کر 86 کروڑ کر دیا گیا، عوام بھوک سے مر رہی ہیں اور وزیراعظم ہاؤس کا سالانہ خرچہ 86 کروڑ یعنی ماہانہ ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ خرچہ، افسوس کے علاؤہ کچھ نہیں کر سکتے

10/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ میں گرمی انتہائی درجے پر، مزید کچھ دن موسم گرم رہنے کا امکان، گھر سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کا خاص خیال رکھیں، باران رحمت کیلئے اللہ سے خصوصی دعا کریں

08/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ واپڈا نے عید کے دن بھی عوام کو نہ بخشا، انجم آباد فیڈر پر مکمل لائٹ غائب، تمام سیاسی نمائندے بے فکر، یونیورسٹی گریڈ کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے لائٹ ہوگی، گریڈ ذرایع

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBC Dera بی بی سی ڈیرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share