Thal Daman News Network

Thal Daman News Network The thal daman news are based on the reality and true news......

13/09/2025

ڈی آئی خان افسوسناک بریکنگ نیوز ایماندار ڈیرہ وال کنٹرولر بورڈ قیصر انورکو پرائیویٹ سکول مافیا+ انکے نمکخواروں کےکہنے پر ہٹا دیاگیا غلط فیصلے پر صوبائی حکومت کو جلد عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑےگا

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اصلاحاتی فیصلہ کارکردگی کم دیکھانے والے ہسپتال آؤٹ سورس ہوں گے!مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام عل...
11/09/2025

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اصلاحاتی فیصلہ کارکردگی کم دیکھانے والے ہسپتال آؤٹ سورس ہوں گے!

مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے کے کم کارکردگی والے ہسپتالوں کا انتظام و انصرام نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سرکاری خرچ پر معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔

🔹 ابتدائی مرحلے میں 24 ہسپتال (کٹیگری بی، سی اور ڈی لیول) آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں۔
🔹 ان ہسپتالوں میں علاج مفت اور سرکاری پرچی کے ریٹ پر دستیاب ہوگا۔
🔹 ہسپتال نجی نہیں ہو رہے، صرف انتظام و انصرام نجی شعبے کو دیا جا رہا ہے۔
🔹 سرکاری ملازمین اپنی معمول کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
🔹 کمی بیشی جیسے طبی عملہ، آلات اور سہولیات نجی کمپنیاں پوری کریں گی۔

اس اقدام سے:
✔ او پی ڈی خدمات بروقت ملیں گی۔
✔ مریضوں سے رویے میں بہتری آئے گی۔
✔ صفائی ستھرائی کا معیار بلند ہوگا۔
✔ طبی عملے کی حاضری یقینی ہوگی۔
✔ آلات فعال اور دستیاب رہیں گے۔

🔸محکمہ صحت کا آئی ایم یو (IMU) ان ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کرے گا۔
🔸خراب کارکردگی کی صورت میں نجی کمپنیوں کے فنڈز سے کٹوتی کی جائے گی۔
🔸عوامی شکایات کے ازالے کا جامع نظام موجود ہوگا۔

اگلے مرحلے میں مزید ہسپتال بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

11/09/2025

کنٹرولر ڈیرہ بورڈ محترم قیصر انور کے خلاف منظم طریقے سے مسلسل کمپئین چلائ جا رھی ھے ، قیصر انور ایک ایماندار شخص ھے جو مافیا کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اسکو اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں ، ڈیرہ بورڈ جسکے سالہا سال سے قصے زبان زد عام ہیں جو کرپشن کا گڑھ سمجھا جاتا ھے اب اب قیصر انور نے آ کر حالات کو صحیح کرنے کی کوشش شروع کردی ھے اور تمام امور میرٹ کے تحت سر انجام دئیے جا رھے ھیں جس سے کرپٹ مافیا کو سخت تکلیف ھو رھی ھے اس لئے آئے روز اسکے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ اور الزامات لگائے جاتے ہیں تاکہ اسکو بدنام کر کے یہاں سے تبدیل کرایا جائے جسکی ھم شدید مذمت کرتے ہیں ھم کسی صورت ڈیرہ بورڈ کو دوبارہ کرپشن کا گڑھ نہیں بننے دیں گے جہاں پر حقداروں کا حق غصب کیا جائے اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں، اب ایسا ہرگز نہیں ھونے دیں گے حکام بالا سے مطالبہ ھے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جو اپنے مفادات کی خاطر ایک ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اسکو دوسری گومل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں

09/09/2025

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران سے بچنے کے لئے صوبائی حکومت فی الفور ملوں میں موجود آٹا کو حکومتی قبضے میں لے نہیں تو مافیا پیسہ کمانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کر دے گا

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ شہر اور مضافات میں تیز بارش کے بعد حسب معمول سارا شہر پانی میں ڈوب گیا نئ بچھائی گئ سیوریج پائپ ل...
07/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ شہر اور مضافات میں تیز بارش کے بعد حسب معمول سارا شہر پانی میں ڈوب گیا نئ بچھائی گئ سیوریج پائپ لائن پھر پانی نکالنے میں ناکام ھو گئ گھروں کے کمروں تک پانی داخل ھو گیا لوگوں کے قیمتی کارپٹ فرنیچر اور الیکٹرانک کا رکھا ھوا سامان پانی میں ڈوب گئے اور لاکھوں کا نقصان ھو گیا لوگوں میں سخت غم غصہ پایا جا رھا ھے عوام کا کہنا ھے کہ کروڑوں روپے کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا گیا زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے قومی خزانے کو لوٹنے اور آئے روز عوام کے نقصان ان زمہ داران سے پورا کیا جائے

31/08/2025

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن محمد نواز کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئے ہیں

31/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: باخبر ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے تعینات ھونے والے وائس چانسلر ظفر اقبال صاحب نے نچلی سطح کے گریڈ ایک سے پانچ اور سات کے تعیناتی عمل میں لائی ھے جو چند دن قبل تعیناتی آرڈر ایشو ھوے ہیں زرائع نے یہ بھی کہا ھے کہ ان پوسٹس کا سابقہ وائس چانسلر شکیب صاحب کے دور میں اخبار میں اشتہار آ چکا تھا کچھ تعیناتی آرڈر شکیب دور ھو گئے تھے اور یہ ابھی رھتے تھے جو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق تقریباً 30 کے قریب آرڈر ایشو کئے گئے ہیں اور جو باقاعدہ وزیر اعلیٰ کے ایک قریبی ساتھی اور خاص ترجمان نے یونیورسٹی جا کر وصول کئے یاد رھے کہ بہت سارے نائب قاصد لیبارٹری اسسٹنٹ ،لیبارٹری اٹنڈیڈ اور جونئر کلرک ان پوسٹس پر تعیناتی کے لئے پر امید تھے کیونکہ وہ آل ریڈی کنٹریکٹ پر لگے ھوے تھے جنکو ریگولر ھونا تھا اسکے ساتھ کئ دوسرے درجنوں بے روزگار نوجوانوں نے بھی اپلائ کیا ھوا تھا جنکو اب مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

24/08/2025

ڈی آئی خان میں طوفان کے بعد بحالی سرگرمیوں میں واپڈا پھر نمبر لے گیا ابھی تک شہر کے فیڈروں سمیت کسی فیڈر کی بجلی بحال نہ ھوئ کنزیومر سے کروڑوں روپے ماہانہ وصولی کے باوجود کوئ جدید مشینری نہیں گیارہ ہزار کے وی لائن کا ایک کھمبہ دوبارہ نہ لگ سکا گھروں اور مساجد میں نہ پینے کا پانی اور نہ استعمال کا پانی واپڈا افسران و اہلکار رات بھر اور صبح سویرے تک کوئ بجلی بحالی کی کوئ سرگرمی شروع نہ کرسکے طوفان سے متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے وفاقی حکومت متاثرین کے لیے کچھ بھی نہ کر سکی

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات طوفان اور بارش سے کافی تباہی اور نقصان ھوا ھے ابتک کی  اطلاعات کے مطابق مختلف حادثات میں ...
24/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات طوفان اور بارش سے کافی تباہی اور نقصان ھوا ھے ابتک کی اطلاعات کے مطابق مختلف حادثات میں 8 افراد جا ں بحق ھو چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور تحصیل پہاڑ پور میں 3 افراد جانبحق ھوے ہیں جنکو ٹراما سنٹر سول ہسپتال لایا گیا تھا، تمام ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا تھا تمام زخمیوں کا فوری علاج کیا گیا جو شدید زخمی تھے انکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا،بارش کے بعد تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے زمہ داران اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران ہسپتال اور شہر کے مختلف متاثرہ جگہوں پر موجود رھے، طوفان کےدوران ڈپٹی کمشنر ناصر خان، ڈی پی او ڈیرہ ، پبلکک ہیلتھ ایکسیئن زیشان گنڈہ پور ، ٹی ایم او ڈیرہ حنیف چغطہ ، عبد الرحمن سدوزئی سمیت دوسرا عملہ موجود تھا، جنہوں نے ہسپتال ٹراما سنٹر میں مریضوں کے علاج معالجے کی نگرانی کی، جبکہ سرکلر روڈ پر گرے ھوے سائن بورڈوں کو ہٹایا گیا بڑے سائن بورڈ ایکسی ویٹر منگوا کر صبح ہٹائے جارھے ھیں، اطلاع کے مطابق گرڈ روڈ پر بڑا سولر پینل گرنے سے سوئے ھوے 3 مزدور جاں بحق افراد میں شامل ہیں جبکہ لاڑ گاؤں تحصیل پہاڑ پور میں چھت گرنے سے دو افراد جانبحق ھوے جن میں ایک خاتون تھی،طوفان اور بارش سے نقصانات پر وزیر اعلیٰ نے گہر افسوس کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،

23/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں باد باں کا طوفان اسکے بعد شدید بارشِ لوگوں کے لگے سولر پینل چھتوں سے اڑ گئے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے خدا نخواستہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آللہ پاک رحم فرمائے

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*                       مورخہ : 2025۔08۔17*ڈسٹرکٹ پولیس و CTD کا فتنہ الخوارج کیخلاف سرچ اینڈ...
17/08/2025

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

مورخہ : 2025۔08۔17
*ڈسٹرکٹ پولیس و CTD کا فتنہ الخوارج کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ پولیس اور CTD پولیس کا ضلع ڈیرہ و ضلع لکی مروت سے ملحقہ باؤنڈری ایریا کے پہاڑی سلسلہ و مختلف علاقوں گلوٹی،پنیالہ،عبدالخیل و دیگر میں فتنہ الخوارج کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔ ایس پی پہاڑپور اسد علی شاہ، ایس پی CTD افتخار علی شاہ،ڈی ایس پی پہاڑپور ملک عابد اقبال،ایس ایچ اوز اصغر خان وزیر ،فواد خان شیرانی و دیگر نے آپریشن کے دوران مشتبہ ٹھکانوں، خالی عمارتوں، داخلی و خارجی راستوں، اور مخصوص دیہات میں سنیپ چیکنگ اور جدید سسٹمز کے ذریعے ڈیٹا ویریفکیشن کی گئی اور دہشتگردوں کے مخصوص ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ۔ سرچ آپریشن کا مقصد امن وامان کی فضاء کوبرقرار رکھنا ہے ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

03318788194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thal Daman News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category