Abid Parvez The activist Khabar se bakhbar

Abid Parvez The activist Khabar se bakhbar لوکل،ملکی ،بین الاقوامی،اور علاقائی سطح پر تجزیے اور ? No description

13/07/2025

ڈاکٹر آصف خان بیٹنی پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ
مون سون سیزن ،ساون کا مہینہ اور ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر گلوبل ایف ایم ریڈیو91 پر انٹرویو دیتے ہوئے
پانی کیوجہ ہیضہ ، جلدی امراض ،اود عموماً گردوں کی بڑھتی ہوئی بیماری کے حوالے تفصیلات

ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیسیف کی آسامیاں پورے خیبرپختونخواہ سمیت تب تک کیلئے معطل جبتک ایٹا والے کامیاب اساتذہ کی تعیناتی...
25/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیسیف کی آسامیاں پورے خیبرپختونخواہ سمیت تب تک کیلئے معطل جبتک ایٹا والے کامیاب اساتذہ کی تعیناتی نہ ہو جائے
نوٹیفیکیشن جاری کر لیا گیا

07/04/2025

آف روڈ ہوسکیگا یا زمیندار عدالت سے رکوالینگے ؟
سردار نعمان اکبر خان ماہر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سے مکالمہ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتعاون کامز ٹیم ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر کی سربراہی میں اپنی ٹیم کیساتھ حفاظتی ٹیکہ جات او...
28/02/2025

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتعاون کامز ٹیم ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر کی سربراہی میں اپنی ٹیم کیساتھ حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو بارے آگہی سیمینار فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا جسمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان کیساتھ ساتھ دیگر بڑے بڑے ڈاکٹروں نے شمولیت کی ، نجی شادی ہال میں منعقد پروگرام میں کثیر تعداد میں فیملیز سمیت سماجی خواتین جنمیں میڈم دلشاد پاکستان تحریک انصاف اور سابقہ تحصیل ممبر فرحت عتیق صاحبہ نے بھی شرکت کی آخر میں دعوت طعام کیساتھ حاضرین کو اسٹالز دیکھنے کا بھی موقع ملا

شہید پولیس اہلکار کے قاتل کو یارک پولیس نے ڈی ایس پی بشارت خان بیٹنی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم ک...
17/02/2025

شہید پولیس اہلکار کے قاتل کو یارک پولیس نے ڈی ایس پی بشارت خان بیٹنی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کا نام ایان بتایا جارہا مزید تفصیل تھوڑی دیر تک ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان خود باقاعدہ سے پریس کانفرنس کرکے دینگے
ویلڈن ڈیرہ پولیس

13/02/2025

قیوم ملنگ بلبل سرحد

13/02/2025

لیبر افیسر محمد الیاس پرویز کے چہلم کے موقع پر محفل قرآن خوانی و نعت خوانی ، معروف ثناء خوان قیوم ملنگ حجرہ پرویز خان محلہ قلندر خیل اقوام شادیخیل و مہروان خیل سے شرکاء کی شرکت ڈاکٹر نور محمد ناظم و حمیداللہ نعت خوانی

01/02/2025

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محترمہ سارہ رحمان ریڈیو کچہری کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جسمیں انکے آفس کی کینٹ سے تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی جواب

05/12/2024

اب نہیں تو کب ؟ یہ نہیں تو کون ؟

گورنر ڈیرہ اسماعیل خان کا
وزیراعلی ڈیرہ اسماعیل خان کا
چیف جسٹس ڈیرہ اسماعیل خان کا
آئی جی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کا
واپڈا چیف ایگزیکٹیو ڈیرہ اسماعیل خان کا

اور پھر بھی ،کھنڈر بنے روڈ، بجلی گیس ناپید ، مہنگائی بیروزگاری عروج پر، کرپشن پر ان گنت کہانیاں ، اور سب سے بڑھ کر بدامنی ،بھتہ خوری, منشیات ،ٹارگٹ کلنگ الغرض تمام تر گندے دھندے عروج پر ۔۔۔

مقام شرم سے ڈوب مرنے کا ۔۔۔

یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیںاسلام آباد کی مقامی عدا...
04/11/2024

یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے کی حد تک درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور 6 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو سابق وزیراعظم کی ویڈیو لنک سےحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کردی جب کہ دوران سماعت سابق خاتون اول کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا، سینٹرل جیل حکام کو ہدایت کریں کہ عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر کریں۔

سابق وزیر اعظم اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی حد تک عدالت سخت حکم دے تب ہی بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائےگا۔

انہوں نے دلائل دیے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے میں بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 442 پر دلائل دے دیتا ہوں، ڈیڑھ سال ہو گیا آپ سوچ رہے ہیں آج دلائل کیوں دے رہے ہیں کیونکہ تفتیش آج کمرہ عدالت میں ہوئی، اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، فرح، شہزاد اکبر سمیت 5 ملزمان ہیں صرف 2 ملزمان کی درخواست ضمانتیں ہیں، باقی کی نہیں ہیں
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے فراڈ کیا اور جعلی رسیدیں دیں، جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اس میں ایک ہی لفظ ہے رسیدیں پیش کی گئیں، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ پراسیکوشن حکام بتائیں گے، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ پراسیکیوشن بتائے رسید کہاں پیش کی گئی۔

پراسیکیوٹر محمد اسلم نے کہا کہ انھوں نے الیکشن کمیشن میں بھی رسید پیش کی، جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ڈیڑھ سال تک آپ نے کیا تفتیش کی ہے؟ رسیدیں کیا ہوا میں پیش کی ہیں، جج نے استفسار کیا کہ آپ کا الزام ہے رسید جعلی ہے اور انہوں نے پیش کی، کدھر پیش کی؟ ثبوت دیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ صفحہ مثل میں تو لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پیش کی، جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ الیکشن کمشین گئے؟ انہوں نے کیا کہا؟۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ الیکشن کمشین نے کہا توشہ خانہ میں پیش کی، جج نے پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا تفتیش کی؟ اگر قانون پر چلوں تو آپ کون ہوتے ہیں مقدمہ دینے والے، جعلی رسید کہاں پر پیش کی، کوئی تو ثبوت دیں۔

وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمشین نے تین سال کی سزا دی لیکن اس رسید کا ذکر نہیں کیا، جج نے ریمارکس دیے کہ جیل سپرٹینڈنٹ کو لکھیں اگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا تو آپ کو ادھر کھڑا ہونا پڑے گا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے رسیدیں ٹی وی چینل پر پیش کیں، ان کے الفاظ پر عدالت میں قہقہے لگ گئے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تمام کیسز ہی ایسے ہیں، اس سے قبل بشری بی بی 15 بار عدالت میں پیش ہوئیں ہیں جج نے ریمارکس دیے کہ میں تو پہلی دفعہ کیس دیکھ رہا ہوں، اصل پراسیکیوٹر کدھر بھاگ گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر محمد اسلم نے کہا کہ وہ آج اے ٹی سی میں ہیں، جج نے ریمارکس دیے کہ پولیس کا تو الزام ہی مطمئن کرنے والا نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو جو لیٹر لکھا، اس کا جواب کیا آیا، وہ لیکر آئے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جانا کیونکہ ویڈیو لنک خراب ہے، بشری بی بی آج موجود ہیں ان کی حد تک آپ فیصلہ کر دیں، آج دن تک کیس کے مدعی اور مالک کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔

جج نے پولیس سے استفسار کیا کہا کہ مدعی کو پروانہ طلبی جاری کیا ہے، جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت دی کہ اگر نہیں طلب کیا تو اس کا پروانہ طلبی لگائیں، وکیل نے کہا کہ خرید و فروخت کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ جس کیس میں سزا ہوئی ہے کیا اس میں رسید کا ذکر ہے، کیا آپ رسید کو اون کرتے ہیں، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہم اس رسید کو ڈس آون کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں بھی ڈس آون کی ہے، عمران خان، بشری بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح نے کیا جعل سازی کی؟ کس کا کیا رول ہے؟ابھی تک پولیس تفتیش میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہم نے اس مقدمہ میں ہائی کورٹ سے ضمانتیں بحال کرائیں پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ضرورت ہی نہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی عدت کیس میں بری ہوئیں اور توشہ خانہ ٹو میں گرفتار کر لیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو ضمانت دے دی، جج نے پولیس سے استفسار کیا آپ کو گرفتاری مطلوب ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ توشہ خانہ سے ریکارڈ لینے کے بعد عدالت کو آگاہ کر سکتے ہیں، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اس کیس میں کسی اور ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، ڈیڑھ سال سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی، سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، نیب، ایف آئی اے، الیکشن کمیشن اور پولیس نے بھی موقع لیا لیکن کیس سے نکلا کچھ نہیں، اس سے قبل جج طاہر سپرا نے بھی بہت مرتبہ پوچھا کیس کیا ہے، یہ ضمانتیں مسترد ہوئیں اور 5 ماہ بعد ہائی کورٹ سے ہم نے بحال کرائیں، پولیس نے گرفتار کیوں نہیں کیا۔

اس دوران بشری بی بی بھی روسٹرم پر آگئیں، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ان کا کوئی لنک نہیں، نہ یہ حکومت میں رہیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے شہزاد اکبر، فرح اور زلفی بخاری کے وارنٹ لیے ہیں، جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فائل میں لگے ہوئے ہیں وارنٹ لیے ہیں؟۔

جج نے ریمارکس دیے کہ کوئی تعملی رپورٹ نہیں ہے، کیا اشتہار جاری کیا ہے، آپ کی اس کیس میں یہ حالت ہے باقی میں کیا ہو گی۔

اس دوران بشریٰ بی بی نے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے لوگ انصاف نہیں کر رہے، عمران خان اور میرے ساتھ 9 مہینوں سے ناانصافی ہو رہی ہے۔

بشری بی بی نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ حلف دیں کہ آپ انصاف کریں گے، میں حلف دیتی ہوں ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، دیکھیں کیسا انصاف ہے، جرم کے الزام میں ہم رائٹ سائیڈ پر کھڑے ہیں اور پراسیکیوشن لیفٹ سائیڈ پر، پورے پاکستان میں ناانصافی ہو رہی ہے، عمران خان اور مجھے سزائیں دی جا رہی ہیں، پورے ملک میں انصاف نہیں ہوتا اور نہ ہی میں انصاف کی امید سے اس عدالت میں آئی ہوں۔

اس دوران بشری بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں اور کہا کہ میرا کمبل، عبایا و دیگر ضروری سامان گاڑی میں ہے، عدالت بےشک مجھے جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو ڈال دے، جب آپ کہیں گے، میں جیل جانے کو تیار ہوں، ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے، کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔

بشری بی بی نے کہا کہ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی تھانہ کوہسار میں جعلی رسید سے متعلق مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جج نے ریمارکس دیے کہ تھوڑی دیر میں ضمانتوں پر فیصلہ کر دوں گا۔

عدالتی عملے کے مطابق بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ 18 نومبر کو سنایاجائےگا، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 6 درخواستوں پر دلائل بھی 18 نومبر کو طلب کرلیے گئے، آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہر صورت حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا اور جیل سپرٹینڈنٹ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کے لیے اقدمات کرنے کی ہدایات کی گئیں، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائےگا۔

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Parvez The activist Khabar se bakhbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abid Parvez The activist Khabar se bakhbar:

Share