16/08/2026
🇵🇰 کڑی خیسور کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان!
پاک آرمی کے نوجوان محمد اعجاز فقیر آف اٹھوگ شہید ہوگئے۔ 💔🇵🇰
کڑی خیسور کی دھرتی نے ایک بار پھر اپنے بہادر بیٹے کی قربانی پیش کر دی۔ محمد اعجاز فقیر نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور حب الوطنی کی ایک روشن مثال قائم کر دی۔
شہید محمد اعجاز فقیر کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین 🤲
شہید محمد اعجاز فقیر کو قوم کا سلام!
🇵🇰 وطن کی مٹی گواہ رہے گی، اس سپوت نے اپنا فرض نبھایا۔ 🇵🇰