Meezan Adel News

Meezan Adel News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Meezan Adel News, Media/News Company, Dera Ismail Khan.

راولپنڈی اسلام اباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکےزلزلہ کا شدت 5.4 تھا اور مرکز کابل افغانستان تھا۔پاکستا...
31/08/2025

راولپنڈی اسلام اباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلہ کا شدت 5.4 تھا اور مرکز کابل افغانستان تھا۔

پاکستان بھارت افغانستان اور تاجکستان میں جھٹکے محسوس کئے گئے

31/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک، لکی مروت سمیت متعدد علاقوں میں شدید زلزلہ کے جھٹکے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاریپٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹ...
31/08/2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری

پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ

پنشن میں اضافہ یکم ستمبر کو ادا کرنے کا فیصلہپاکستان میں پنشنرز طویل عرصے سے مالی مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہن...
31/08/2025

پنشن میں اضافہ یکم ستمبر کو ادا کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں پنشنرز طویل عرصے سے مالی مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اُن کے لیے گزارا کرنا دشوار بنا دیا ہے۔ ایسے حالات میں حکومتِ پاکستان اور ادارۂ ایمپلوئی اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) کی طرف سے یہ اعلان کہ پنشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور یکم ستمبر سے پنشنرز کو نئی شرح کے مطابق ادائیگی ہوگی، لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

گورنمنٹ کی طرف سے آسان اقساط پر حاصل کریں الیکٹرک موٹر سائیکل پر 80 ہزار روپے تک کی سبسڈی دی جائے گیاسکیم یکم ستمبر سے س...
31/08/2025

گورنمنٹ کی طرف سے آسان اقساط پر حاصل کریں
الیکٹرک موٹر سائیکل پر 80 ہزار روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی
اسکیم یکم ستمبر سے سٹارٹ ہوگی۔

31/08/2025

جنوبی وزیرستان سراروغہ کے علاقہ سپین مزک بٹیکائی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنی دو کمسن بیٹیوں سمیت جاں بحق

کرک :تحصیل تخت نصرتی کے گاؤں یعقوبی کلہ بدین خیل کے رہائشی لانس نائیک ہدایت اللہ ولد عباس خان بلوچستان کے علاقے پنجگور م...
31/08/2025

کرک :تحصیل تخت نصرتی کے گاؤں یعقوبی کلہ بدین خیل کے رہائشی لانس نائیک ہدایت اللہ ولد عباس خان بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آئی ڈی بلاسٹ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔ وہ 137 ونگ فرنٹیئر کور میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ شہید ہدایت اللہ کی وطن کے لیے قربانی کو عوامی و سماجی حلقوں نے زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

31/08/2025

پشاور: پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے میجر دل بہار سنگھ کو گرفتار کر لیا، جو "داؤد شاہ" کے نام سے امام مسجد کے روپ میں مقامی آبادی میں مقیم تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ رات پشاور کے مضافاتی علاقے میں کیا گیا۔ مشکوک شخصیت پر کئی ہفتوں سے نظر رکھی جا رہی تھی اور جدید ٹیکنالوجی و مقامی افراد کے تعاون سے اس کی اصل شناخت بے نقاب ہوئی۔ میجر دل بہار سنگھ کو نماز فجر کے وقت گرفتار کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت یا گولی باری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی افسر مقامی زبان اور مذہبی رسومات میں مہارت رکھتا تھا، جس کے باعث وہ طویل عرصے تک شناخت سے بچا رہا۔ انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی خفیہ شاخ سے وابستہ تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور حساس فوجی و معاشی معلومات اکٹھی کرنے کے مشن پر تعینات تھا۔

31/08/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
نواز خان فوکل پرسن خیبر پختونخوا علی آمین گنڈہ پور کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی وفات پاچکی ہے جس کا نماز جنازہ
آج بروز اتوار رات 10:30 بجے بیساکھی گراونڈ میں ادا کیا جائے گا

31/08/2025

‏ایوانِ صدر
‏پریس سیکریٹیریٹ

‏صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی-

‏نیا (ایکٹ) قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا-

‏قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے-

‏بل میں تین سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ قانون کی مدت محدود رہے-

‏قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں-

‏یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرو...
30/08/2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید مؤثر اور سخت بنائی گئی ہے۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں۔ قانون کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے جبکہ خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔ یہ قانون پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور شفافیت بڑھانے میں مدد گار ہوگا، قانون سے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔

30/08/2025

دریا کے اندر غیرقانونی تعمیرات کے نقصان کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائیگا، چیف سیکرٹری پنجاب

آبی گزرگاہوں پر تعمیرات کو ختم کیا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب

Address

Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meezan Adel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meezan Adel News:

Share