
22/01/2025
تحصیل کلاچی
وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور نے تحصیل کلاچی کے لئے پانی کے تین شمسی فلٹر یشن پلانٹ (ٹیوب ویل)کی منظوری دے دی ہے، جس میں ایک کلاچی شہر شخی گیٹ پے لگایا جاۓ گا۔ ایک مڈی اور ایک کوٹ اٹل شریف میں۔
ایم این اے داور خان کنڈی ایڈووکیٹ کی کوششیں رنگ لے آئیں ،
کلاچی شہر ، مڈی اور کوٹ اٹل شریف کے لوگوں کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے شمسی فلٹر یشن پلانٹ (ٹیوب ویل) کی منظوری دینے پر ایم این اے داور خان کنڈی ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے فیصل امین خان گنڈاپور کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جاۓگا ۔
🇵🇰