Anshra News T.V انشرہ نیوز

Anshra News  T.V  انشرہ نیوز its our official page of Anshra News tv. we focus breaking news

24/11/2025

ایف سی ہیڈ کوارٹر صدر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

23/11/2025

پی ٹی آہی حکومت کے منصوبے پی ٹی آہی دور میں تباہ۔۔پبلک ہیلتھ اور سی اینڈ ڈبلیو میں جونیئر افسران کس کے رام دلارے۔۔۔۔اور کن پوسٹوں پر بٹھا دیا گیا۔۔۔ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال ۔افسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت۔۔فنڈز کمیشن کی نظر۔۔۔کس کس کو کتنا ملتا ھے۔۔ سڑکوں اور نالوں کی تعمیر اور ناْقص،منصوبہ بندی۔۔۔۔افسر سے لیکر چپڑاسی تک کا کرپشن کی گنگا میں اشنان۔۔ٹھیکیداروں کی موجیں. افسران کی جیبیں گرم

تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دسواں روز۔۔ خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور تیزی سے جاری ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سید ا...
17/11/2025

تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دسواں روز۔۔ خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور تیزی سے جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سید ارسلان کی سربراہی میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ٹی ایم او محمد حنیف صاحب ،ٹی او آر محمد عقیل احمد اور انکروچمنٹ انچارج فہد خان سدوزئی اپنی ٹیموں سمیت موجود تھے۔

کارروائی کے دوران صدر تھانے سے سبزی منڈی تک تمام غیر قانونی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا اور برسوں سے بند پڑا گزرگاہ کو عوام کے لیے کلئیر کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

16/11/2025

*ٹاؤن ہال میں میوزیم کے افتتاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سابق چیف ایگزیکٹو ممبر خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے شرکت کی اور ایم این اے فیصل امین خان گنڈہ پور کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔*

*تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ٹی ایم او ڈیرہ اسماعیل خان محمد حنیف کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔ میوزیم کے قیام اور ٹاؤن ہال میں ٹی ایم اے کی اراضی فراہم کرنے میں اُن کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔*

*شرکاء نے میوزیم کے قیام کو شہر کی تاریخ، ثقافت اور ورثے کی ترویج کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔*

13/11/2025

کلین ڈیرہ تجاویزات آپریشن جاری۔۔۔آے سی ڈیرہ سید ارسلان۔۔ٹی ایم او حنیف اور ٹی او آر عقیل کی زیر نگرانی ملتان روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن۔۔ہیوی مشینری کا استعمال ۔۔تجاوزات خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

09/11/2025

قریشی موڑ پر آپریشن اتوار کے روز بھی جاری۔۔۔ٹی ایم اے کا عملہ منیر سدوزہی کی قیادت میں ان ایکشن۔۔۔روڈ پر کھڑی ریڑھیاں ۔۔اور دکانداروں کو نیچے منتقل کرایا۔۔تجاوزات کا خاتمہ۔۔۔قریشی موڑ پر مزید لوگوں کو وارننگ

08/11/2025

ٹی ایم اے ڈیرہ کا قریشی موڑ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا تیسرا روز۔۔اے سی ڈیرہ ۔۔ٹی ایم او حنیف اور ٹی او آر عقیل کی قیادت میں قریشی موڑ پر تجاوزات کا مکمل صفایا

07/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان AC ڈیرہ اور TMA ڈیرہ محمد حنیف TMO کا ٹی او آر اور ٹیم سمیت گرڈ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن TMO ڈیرہ محمد حنیف کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جا رہا ہے

01/11/2025

مری بھوربن کے مقامی ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پڑنے والے پولیس چھاپے کی وڈیو جاری ۔

30/10/2025

ٹانک اڈا کے وقوعہ کا ویڈیو کلپ

ڈیرہیومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان حنیف چوغتہ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی جی پی او چوک سے...
27/10/2025

ڈیرہ
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان حنیف چوغتہ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی جی پی او چوک سے شروع ہو کر توپوالہ چوک تک پہنچی۔۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے لگائے اور بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ریلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923465515472

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anshra News T.V انشرہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anshra News T.V انشرہ نیوز:

Share