21/10/2025
درازندہ کے حالات کا بہانہ! شیرانی کے نوجوان برہم — سالانہ ٹورنامنٹ منسوخی پر احتجاج
درازندہ علاقہ شیرانی کے نوجوانوں نے سالانہ کھیلوں کے ٹورنامنٹ کی منسوخی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "درازندہ کے حالات" کا بہانہ بنا کر ٹورنامنٹ منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقے کے پرنسپل صاحبان نے ڈی ای او مسرت حسین کو درخواست دی کہ چونکہ درازندہ کے حالات سازگار نہیں، اس لیے سالانہ ٹورنامنٹ کو کینسل کیا جائے۔ جس پر ڈی ای او مسرت حسین نے ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔
نوجوانانِ شیرانی کا الزام ہے کہ پرنسپل اور ہیڈماسٹر حضرات حالات کا بہانہ بنا کر خود کو ریلیف دینے کے لیے ٹورنامنٹ ختم کروا رہے ہیں۔ اس فیصلے سے نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ علاقے کی بدنامی بھی ہو رہی ہے۔
انہوں نے ڈی ای او مسرت حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سالانہ ٹورنامنٹ دوبارہ منعقد کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع میسر آئیں۔