20/08/2025
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
مورخہ : 2025۔08۔20
*سٹی سرکل پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ،فائرنگ کا تبادلہ*
*تاجر رہنما کے قتل سمیت اہم کیسز میں مطلوب کے 03 ڈکیت پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار*
♦️ ضلع ڈیرہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔تاجر رہنما کے قتل سمیت دیگر اہم کیسز میں مطلوب 03 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے ۔ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ ،ایس پی CTD افتخار علی شاہ، ایس پی سٹی علی حمزہ، ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان اور ڈی ایس پی پروآ سردار عالمگیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈی پی او ڈیرہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام تھانہ کینٹ کی حدود میں علاقہ گیلانی ٹاؤن کے آس پاس مشکوک مسلح موٹرسائیکل سواروں کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی جس پر سٹی سرکل پولیس نے کوئیک رسپانس دیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان کی قیادت میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کو چیک کرنے کیلئے پہنچے تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائلز پر فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں موٹرسائیکل سوار موقع پر زخمی ہوگئے ملزمان کی شناخت کے بعد طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا ۔ڈی پی او ڈیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ متذکرہ بالا ڈکیت کچھ عرصہ قبل شہر میں دن دیہاڑے ہونیوالے تاجر رہنما رانا اسلم و انکے ساتھی جاوید کے قتل سمیت دیگر اہم کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*