28/07/2026
*⚠️ عوامی اطلاع برائے وانا اور اعظم ورسک*
ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان لوئر کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جاری تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق، موصولہ مصدقہ اطلاعات کے پیشِ نظر 28 جولائی 2026 شام 9:00 بجے سے 30 جولائی 2026 شام 9:00 بجے تک وانا اور اعظم ورسک کے علاقوں میں درج ذیل گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے:
لوڈر رکشہ
سنگل کیبن کارگو گاڑیاں
شازور گاڑیاں
سوزوکی لوڈر
مزدا گاڑیاں
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ مقررہ مدت کے دوران مذکورہ گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
اگر کسی کو کوئی مشکوک گاڑی یا سرگرمی نظر آئے تو فوراً قریبی سیکیورٹی فورسز، پولیس یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
آپ کا تعاون امن و امان اور عوامی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔