17/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان: جمیعت علمائے اسلام کی کانفرنس کے حوالے سے نائب ناظم شاکر الہی کھوکھر کی سرگرمیاں جاری
ڈیرہ اسماعیل خان – شہر کے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور نائب ناظم شاکر الہی نے کہا ہے کہ وہ 16 اکتوبر کو بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہونے والی جمیعت علمائے اسلام مفتی محمود کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت اور ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
شاکر الہی نائب ناظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعتی قیادت کی ہدایات کے مطابق گھر گھر جاکر عوام کو اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اجتماع میں شریک ہو سکیں اور جمیعت علمائے اسلام کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خاندان ہمیشہ سے جمیعت علمائے اسلام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ہر فورم پر جماعت کی حمایت کو اپنا اعزاز سمجھا ہے۔ شاکر کھوکھر نے یقین دہانی کرائی کہ 16 اکتوبر کی کانفرنس کو تاریخی اور کامیاب بنانے کے لیے وہ اور ان کے ساتھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
مقامی سطح پر سیاسی و سماجی حلقوں نے شاکر الہی کھوکھر کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششیں کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔