Sbka Dera Tv سبکاڈیرہ ٹی وی

Sbka Dera Tv سبکاڈیرہ ٹی وی Dera Ismail Khan Region Digital Web News Channel. twitter. com/SbKaDera

28/08/2025
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے۔فواد خان shoگلوٹی۔۔۔سبطین خانSHOکینٹ۔۔۔بلال خان کلوز لائ...
14/07/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے
۔فواد خان shoگلوٹی۔۔۔
سبطین خانSHOکینٹ۔۔۔
بلال خان کلوز لائن
رفیق خان SHO یارک۔۔۔
محمد علیshoٹاون۔۔
محمد ساجد SHO پروا..

امان اللہ خان۔۔لائن کلوز۔
اسماعیل خانasi یونیورسٹی سے کینٹ

مفاہمت کے بادشاہ ASI شیر محمد خان لائن سے تھانہ یونیورسٹی

معاذ اللہ انچارج عبدالخیل انٹرچینج

30/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔چشمہ بیراج کے تمام گیٹس کھول دیے گئے، کچے کے علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔انتظامیہ کی عدم توجہی سے متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔اس حوالے سے مزید جانتے ہیں مرد نواز مغل سے


ڈی آئی خان۔محکمہ موسمیات میں اگلے دو تین روز میں خیبر پختون خواہ میں موسلا در بارشیں اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

چشمہ بیراج/پانی کی صورتحال

ڈی آئی خان: حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈی آئی خان: چشمہ بیراج کے تمام 52 گیٹس کھول دئیے گئے ، ارساء چشمہ زرائع

ڈی آئی خان: چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 36 ہزار 557 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے

ڈی آئی خان:چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 647 فٹ ہے چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں۔

ڈی آئی خان: چشمہ جہلم لنک کینال اور چشمہ رائیٹ بینک کینال میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ ارساء زرائع

ڈی آئی خان: چشمہ بیراج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ڈی آئی خان: کچے کے لوگوں کے گھر پانی کی زد میں اگئی۔

ڈی آئی خان۔کھڑی فصلیں اور گھر پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔

ڈی آئی خان۔کچے میں دریا سین میں ایک ماہ سے کٹاؤ جاری کر رکھا ہے مگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

ڈی آئی خان۔ضلع انتظامیہ کے افسران کچے میں فوٹو سیشن تک محدود رہے۔

ڈی آئی خان۔جھوک اوبھچڑ صفائی ہستی سے مٹ گئی ہے۔

ڈی آئی خان۔جھوک لغاری،جھوک موہانہ پر اس وقت کٹاؤ تیزی سے جاری ہے۔

ڈی آئی خان۔شہری بے یار و مددگار انتظامیہ کے امداد کے منتظر ہیں۔

ڈی آئ خان۔۔۔سید مسرور حسن بخآری کو مجلس وحدت المسلمین عزاداری ونگ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی صدر نامزد کردیا گیا ہے۔۔مرکزی...
24/06/2025

ڈی آئ خان۔۔۔
سید مسرور حسن بخآری کو مجلس وحدت المسلمین عزاداری ونگ ڈیرہ اسماعیل خان کا ضلعی صدر نامزد کردیا گیا ہے۔۔
مرکزی صدر مجلسِ وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر
صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔

حاجی علی خان، حاجی ملٰے خان اور والدہ محترمہ کی حجاز مقدس سے واپسی، عمر خان سلیمان خیل کی جانب سے پرتپاک استقبالڈیرہ اسم...
16/06/2025

حاجی علی خان، حاجی ملٰے خان اور والدہ محترمہ کی حجاز مقدس سے واپسی، عمر خان سلیمان خیل کی جانب سے پرتپاک استقبال

ڈیرہ اسماعیل خان: حاجی علی خان، ان کے بھائی حاجی ملٰے خان اور والدہ محترمہ نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر ڈویژنل صدر پاکستان قبائل موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر خان سلیمان خیل کی جانب سے پرتپاک استقبال حاصل کیا۔

حجاز مقدس سے واپسی پر اہل علاقہ اور معززین نے بھی حاجی صاحبان اور ان کی والدہ محترمہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر عمر خان سلیمان خیل نے کہا کہ حج کی سعادت ایک عظیم روحانی سفر ہے اور حاجی صاحبان ہمارے لیے باعث برکت ہیں۔ انہوں نے حاجی علی خان اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بانی یوتھ ونگ کے پی عرفان خان کامرانی کی صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان کے ساتھ پارٹی امور پر ملاقات تفصیل...
31/05/2025

بانی یوتھ ونگ کے پی عرفان خان کامرانی کی صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان کے ساتھ پارٹی امور پر ملاقات تفصیلی بات چیت انشاءاللہ پارٹی معاملات میں صبح خیبر پختون خواہ میں بہت بڑی نمایاں تبدیلیاں نظر ائیں گی..

ہم بےحد مشکور  ہیں علی امین خان گنڈا پور وزیر اعلیٰ اور انکے بھائی فیصل امین خان گنڈا پور اور انکے بھائی عمر امین خان گن...
18/05/2025

ہم بےحد مشکور ہیں علی امین خان گنڈا پور وزیر اعلیٰ اور انکے بھائی فیصل امین خان گنڈا پور اور انکے بھائی عمر امین خان گنڈا پور تحصیل میئر اور فوکل پرسن نواز خان کے جنہوں نے خواجکزی ٹاؤن کا 20 سال سے دیرینہ مسئلہ حل کیا اور اس علاقے کا کام تیزی سے شروع کروایا اس علاقے کا بہت ہی برا حال تھا اس علاقے میں نہ تو نکاسی تھی نہ ہی گلیوں کا نظام تھا لیکن انہوں نے اس علاقے کو چار چاند لگا دئیے اللہ آپ سب لوگوں کا حامی و ناصر ہو اور خاص طور عشق قادری چیئرمین کا بھی اس میں کافی کریڈٹ ہے جو دن رات اس کی لیے بھاگتے رہے۔ علاقہ مکینوں نے آپ لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور ہر محاذ پے ساتھ رہنے کا بھی وعدہ کیا ہے♥️

ایس ایچ او تھانہ ابا شہید امجد حسین کی کارروائی، مجرم اشتہاری کو پناہ دینے والے سمیت 02 ملزمان گرفتار۔ڈیرہ اسماعیل خان: ...
15/05/2025

ایس ایچ او تھانہ ابا شہید امجد حسین کی کارروائی، مجرم اشتہاری کو پناہ دینے والے سمیت 02 ملزمان گرفتار۔

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرنگرانی ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ابا شہید امجد حسین خان معہ نفری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزم عالمگیر ولد غلام ربانی سکنہ گرہ حیات کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں مطیع اللہ ولد محمد رمضان قوم درکھان سکنہ گرہ حیات کے قبضہ سے یکضرب پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کی مبینہ زیادتی، نور ویلی سٹی کے درجنوں گھرانے شدید گرمی میں 15 دن سے بجلی سے محرومڈیرہ اسماع...
01/05/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کی مبینہ زیادتی، نور ویلی سٹی کے درجنوں گھرانے شدید گرمی میں 15 دن سے بجلی سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان۔ ایک طرف ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، وہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے نور ویلی سٹی کی گلی اسلام پورا میں واپڈا حکام نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی ہے۔ شہریوں کے مطابق، واپڈا اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کے "اڈے" (کنکشن لنک) کاٹ کر اور مین لائن میں الٹی تاریں لگا کر علاقے کو بجلی سے محروم کر دیا ہے۔
واپڈا کی نئی "حکمتِ عملی"؟شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا نے بغیر کسی تحریری نوٹس یا پیشگی اطلاع کے یہ قدم اٹھایا۔ متعلقہ حکام کا مؤقف ہے کہ چند افراد کے بلوں میں بقایا جات تھے، اس لیے پورے محلے کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ عوام نے اس عمل کو "اجتماعی سزا" قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کا یہ اقدام نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے، خاص طور پر ایسے موسم میں جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہےعلاقہ مکین روزانہ کی بنیاد پر پانی، روشنی، اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گھروں میں بزرگ، بچے اور بیمار افراد شدید تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔ خواتین کو گھریلو کاموں اور بچوں کی دیکھ بھال میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ایک بزرگ شہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:
"ہم واپڈا سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس اجتماعی سزا کا خاتمہ کریں۔ جو لوگ نادہندہ ہیں، صرف ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پورے علاقے کو اندھیرے میں رکھنا کہاں کا انصاف ہے؟"حکومتی سطح پر خاموشی تاحال نہ ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیا اور نہ ہی واپڈا کے اعلیٰ افسران نے اس واقعے پر کوئی مؤقف جاری کیا ہے۔ شہریوں نے گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

28/04/2025

The Manarat Horizon School Opening Ceremony

رزاق سرائیکی کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل ڈیرہ کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے، اس موقع پر رزاق سرائیکی کا کہن...
27/04/2025

رزاق سرائیکی کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل ڈیرہ کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے، اس موقع پر رزاق سرائیکی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل ڈیرہ کے صدر شوکت خان جنرل سیکرٹری عبداللہ عباس کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میں اپنی پوری قوت سے اپنی ذمہ داری پوری کروں گا اور ہمیشہ پارٹی کے فیصلوں کا پابند رہوں گا

27/04/2025

2 مئی بروز جمعہ انشاءاللہ شاہین کیمسٹ کے سامنے جمعہ کی نماز کے بعد 5 بجے عمران خان صاحب کی ناحق قید اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔۔
عمران خان کی ناحق اور بے گناہ قید کے بارے میں آواز اٹھانا اور عمران خان صاحب کی آواز بننے کیلئے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف یوتھ وینگ، آئی ل ایف،اور عمران خان کی سپاہی وقت پر پہنچے کیلئے کوشش کرے ۔۔

عرفان خان کامرانی فاؤنڈ ر انصاف یوتھ ونگ خیبر پختون خواہ

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923409045185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sbka Dera Tv سبکاڈیرہ ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sbka Dera Tv سبکاڈیرہ ٹی وی:

Share