Paroa Press Club

Paroa Press Club Paroa Press is an platform for freedom of journalists, war against enemies of media freedom.

01/06/2026
01/06/2026

ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے خصوصی پیکج نہ ملا تو تا دم مرگ بھوک ہڑتال کروں گا، سردار فتح اللہ خان
اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان میانخیل نے وفاقی بجٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور ضلع کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج شامل نہ کیے جانے کی صورت میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
سردار فتح اللہ خان نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے گزشتہ قومی اسمبلی اجلاس میں بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور خبردار کیا تھا کہ اگر آئندہ بجٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے خصوصی فنڈز مختص نہ کیے گئے تو وہ احتجاجاً قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر بھوک ہڑتال کیمپ قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 5 جون سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں اگر ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے مطالبات نظر انداز کیے گئے تو وہ اپنے اعلان کے مطابق تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

عید الاضحیٰ 2026 کے سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) پروآ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن تیزی ...
26/05/2026

عید الاضحیٰ 2026 کے سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) پروآ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مساجد، عید گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کی جارہی ہے تاکہ شہری عید کی عبادات صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں ادا کرسکیں۔
ٹی ایم اے پروآ کے فوکل پرسن محمد عمران کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں شاپر بیگز میں ڈال کر ٹی ایم اے پروآ کی جانب سے قائم کردہ مخصوص پوائنٹس پر منتقل کریں تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال برقرار رہے اور ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کا صفائی عملہ عید کے ایام میں دن رات خدمات سرانجام دے گا۔ صفائی عملہ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی، کچرے کی بروقت منتقلی اور بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو قربانی کے بعد فوری صفائی کو یقینی بنائیں گی۔
شہریوں نے ٹی ایم اے پروآ کی جانب سے کئے جانے والے صفائی انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کا یہ سلسلہ موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ شہر کو صاف، خوبصورت اور تعفن سے پاک رکھا جاسکے۔

21/05/2026

منڈی مویشیاں پروا عیدالاضحیٰ سے قبل 24,25,26 مئی بروز اتوار، سوموار منگل کو منعقد ہوگی تمام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تینوں دن منڈی مویشیاں منعقد ہوگی

Address

Dera Ismail Khan
29230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paroa Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paroa Press Club:

Share