21/07/2025
الیکٹیو سروسز کے بائیکاٹ کا اثر، ہاؤس آفیسرز کی تنخواہیں اور ایکاموڈیشن الاؤنس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے الیکٹیو سروسز کے بائیکاٹ کی کال رنگ لے آئی۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اشرف بیٹنی کے مطابق مفتی محمود اسپتال میں موجودہ اور سابقہ ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں اور ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے ایکاموڈیشن الاؤنس کی کٹوتی کا مسئلہ بالاخر ہسپتال انتظامیہ نے خوش اسلوبی سے حل کرلیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے کہا کہ موجودہ ہاؤس آفیسرز کی سیلری میں کی جانے والی "کیٹگری اے" کٹوتی پر وائی ڈی اے نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حکام بالا تک آواز پہنچائی۔ صورتحال کے سنجیدہ ہونے پر احتجاجی مظاہرے کی وارننگ بھی جاری کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے عملی اقدامات کئے
ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے کہا کہ سابقہ ہاؤس آفیسرز کی سیلری کے بلز بھی تیار کرلیے گئے ہیں جو آج یا کل بینک کو ارسال کئے جائیں گے جبکہ مفتی محمود اسپتال کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ایکاموڈیشن الاؤنس کی کٹوتی کا فیصلہ وائی ڈی اے اور اسٹاف کی میٹنگ کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے اس کامیابی کو ینگ ڈاکٹرز کی جدوجہد اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہر اُس جگہ پر کھڑے ہوں گے جہاں ناانصافی ہو۔