08/10/2025
ڈیرہ اسماعیل خان سے افسوسناک خبر
بھکر دریا خان روڈ پر ٹرسٹ اسپتال کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، محمد اصغر، آصف اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے،
جن کا تعلق بھکر سے بتایا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 🚨