Sangam news

Sangam news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sangam news, Media/News Company, North Circular Road shin center Dera Ismail Khan, Dera Ismail Khan.

05/11/2024

مظلوم عورت چھوٹے بچوں کے ساتھ تھانے کے اگے رو رو کے انصاف کی طلبگار. اور نیو کراچی تھانے والوں نے ایک نہ سنی.
https://youtu.be/sk9DuaRI5nY?si=br9_BG4Ls1cU2EvB

17/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان 12 تربیع الاول کا پہلا جلوس ڈسڑکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت دیوبند کے زیراہتمام صبح 8 بجے حقنواز پارک نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آ خر میں جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میدان حافظ جمال میں ختم ہوا.
جبکہ جشن عید میلادالنبی کا دوسرا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت بریلوی مسلک کا تاج مسجد سے 9 بجے شروع ہوا جسکی قیادت جماعت کے صدر سید نزاکت حسین شاہ گیلانی کی جلوس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت علماء نے سیرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی جلوس مقرر ہ راستوں سے ہوتا ہوا میلاد پارک میں اختتام پذیر ہوا دونوں جلوسوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

11/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا

31/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ڈیرہ اسماعیل خان امد

ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر اعلی نے سرکٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان، عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ علی امین گنڈا پور

ڈیرہ اسماعیل خان، مزکورہ ترقیاتی منصوبوں میں مختلف چھوٹی بڑی سڑکیں،پل اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کا مرمتی کام شامل ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو امدو رفت میں درپیش دشواریوں کا ازالہ ہو گا، علی امین گنڈا پور

ڈیرہ اسماعیل خان، لوگوں کو چاہیے کہ سرکاری منصوبوں اور املاک کی حفاظت کریں تاکہ آپ کا پیسہ مزید منصوبوں پر خرچ ہو۔

ڈیرہ اسماعیل خان، سرکاری اہلکاروں بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کے تحفظ کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان، ہم نے اصلاحات لاتے ہوئے عظیم صوبہ اور عظیم قوم تشکیل دینی ہے، علی امین گنڈہ پور

28/08/2024

انڈر گروانڈ سیوریج منصوبہ کی ناکامی کے زمہ دران آزاد کیوں ؟

28/08/2024

شٹر ڈائون ہڑتال،
ملک بھرکی طرح ڈیرہ کی تاجر برادری نےایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسز ،اور بجلی گیس ودیگراشیاء ضرورت کے نرخوں میں اضافہ بڑھتی ہوئی کرپشن ،لوٹ مار ،بدامنی، دہشت گردی ،بے

27/08/2024
22/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان کا پہلا پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ۔
اسلام اباد سکول اینڈ کالج میں آرٹیفیشل انٹیلیجنٹس ایوارڈ برائے 2024 کامیاب طلبہ اور طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈیرہ اسماعیل خان کی نامور شخصیات والدین طلبہ اور مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان ، وکلا نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل غلام محمد سبل ایڈوکیٹ تھے تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز دی گئیں تقریب میں شریک شرکا اور ماہر تعلیم شخصیات نے اسلام آباد سکول اینڈ کالج کے روح رواں سر باقر اسماعیل اور سکول کے اساتذہ وا ایڈمنسٹریشن کو خراج تحسین پیش کیا کہ یہ وہ واحد پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ہے جہاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پڑھایا اور سکھایا جا رہا ہے انشاءاللہ یہ ادارہ مستقبل قریب میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے "عوامی ایجنڈا" وژن کے تحت عوام کی سہولت کے لیے سیکریٹری ڈیرہ اسماعیل خان کا اہ...
20/08/2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے "عوامی ایجنڈا" وژن کے تحت عوام کی سہولت کے لیے سیکریٹری ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم اقدام!

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کا پہلا کیمپ آفس ٹانک میں بننے جا رہا ہے جو ایک پسماندہ علاقے میں تعلیم کے لیے ایک انقلاب سے کم نہیں۔ اس سلسلے میں سکریٹری بورڈ نے سنٹینئیل ہائی سکول نمبر 1، ٹانک کے پرنسپل کو مراسلہ ارسال کردیا یے جس میں پرنسپل سے سب آفس کے لیے سکول میں جگہ مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ اس اہم۔ اقدام کا کریڈٹ سیکرٹری بورڈ کو جاتا ہے۔ کیونکہ چیئرمین کا تیسرا ٹینور ہے۔ مگر موصوف نے بورڈ اور وہاں کے ملازمین کے لئے کوئی مثبت اقدام۔نہیں کیا

20/08/2024

۔۔۔۔۔۔۔غیر مصدقہ اطلاعات۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرپوزل تیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یرہ تعلیمی بورڈ میں اہم پوسٹوں پر من پسند تبادلوں کی اطلاعات۔ ڈپٹی سیکرٹری شوکت بلوچ کہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ،ایمل خان کو سپریڈنٹ سکریسی ، فضل الرحمن کو ستوری دا پختون خواہ پروگرام ، ملک آصف کو اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ تعینات کیا جا سکتا ہے جبکہ

گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات میں سینئیر وکلاء پر مشتمل وفد نے درجہ زیل مطالبات پیش کئے1)ٹانک وزیرستان کے وکلاء اور ججز ک...
19/08/2024

گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات میں سینئیر وکلاء پر مشتمل وفد نے درجہ زیل مطالبات پیش کئے

1)ٹانک وزیرستان کے وکلاء اور ججز کی سہولت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس کا قیام

2)گومل یونیورسٹی میں ایل ایل ایم کلاسز کا اجراء

3)چیئرمین سٹیٹ لائف پاکستان سے وکلاء کی بیمہ پالیسی کا اجراء
اینٹی نارکوٹکس فورس کی خصوصی عدالت کا قیام

4)نوجوان وکلاء کے لئے جوڈیشل اکیڈمی پختونخوا پشاور میں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی منظوری

5)ڈیرہ ڈویژن کے وکلاء کے لئے وفاقی سرکاری اراضی پر وکلاء کالونی کی منظوری

6)وفد نے پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

7) ڈیرہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں جنہوں نے بیرون ملک گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور ملک و قوم کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا ہے جلد گورنر ہاؤس طلب کرنے کی ہدایات جاری کیں

گورنر خیبرپختونخوا نے وکلاء وفد کے مطالبات اور تجاویز میں گہری دلچسپی لی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وفد کے شرکاء نے گورنر پختونخوا کا خصوصی شکریہ ادا کیا

ڈیرہ تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ نتائج کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران زنانہ و مردانہ مسلسل نظر انداز کیوں ؟ گزشتہ کئی ...
15/08/2024

ڈیرہ تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ نتائج کی تقریب میں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران زنانہ و مردانہ مسلسل نظر انداز کیوں ؟
گزشتہ کئی سالوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ جب بھی ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب منعقد ہوتی ہے مردانہ ،زنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مدعو بھی نہیں کیا جاتا جو کہ ضلع کے ان افسران کے ساتھ زیادتی ہے
بہانہ یہ بنایا جاتا ہے کہ چونکہ تقریب وزیراعلی سیکٹریٹ میں ہوتی ہے اس لیے زیادہ لوگوں کو بلانا ممکن نہیں ہوتا جبکہ اس کے برعکس ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے اعلی اور ادنی افسران و اہلکاروں کی لمبی لسٹ ہوتی ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسی تقریب جس کا براہ راست تعلق اساتذہ ، طلباء اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ہو ان تقاریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی شرکت لازمی ہو کیونکہ اس تقریب میں وزیراعلی ، وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم اور دیگر اعلی افسران موجود ہوتے ہیں تو اس موقع پر ایجوکیشن سے متعلق کسی بھی پالیسی پر ہدایات دی جا سکتی ہیں اب جب کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا تعلق بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے تو گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کا شرکت کرنا لازمی بنتا تھا
اگر دیکھا جائے تو امتحانی ڈیوٹیوں سے لے کر پرچوں کی مارکنگ تک اساتذہ کرام اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں یہی نہیں لاکھوں طلباء ہزاروں اساتذہ و پرنسپل صاحبان کہ براہ راست زنانہ اور مردانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کو کیسے کوئی نظر انداز کر سکتا ہے
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایسے کیا محرکات ہیں کہ ان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے اور یہ بھی زیادتی ہے کہ مین سٹیک ہولڈرز اساتزہ کرام امتحانات سے لے پرچوں کی مارکنگ اور سکروٹنی تک ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور کریڈٹ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے افسران لے جائیں اس امر پر پرنسپلز صاحبان کی خاموشی بھی معنی خیز ہے
وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین خان گنڈہ پور کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایات جاری کرنی چاہیے کہ میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب میں زنانہ ، مردانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران شرکت لازمی قرار ہو

14/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان : 14اگست جشن آزادی کے حوالے سے پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پاسبان میںپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے،

............سزا نہ جزا.................اور نہ ہی کسی تحقیقات و انکوائری کا ڈر ۔؟ TMA ڈیرہ کی الیکٹریشن برانچ میں یو پی ا...
12/08/2024

............سزا نہ جزا.................
اور نہ ہی کسی تحقیقات و انکوائری کا ڈر ۔؟ TMA ڈیرہ کی الیکٹریشن برانچ میں یو پی ایس ، بیٹریوں اور سولر پلیٹس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹ کے نام پر لاکھوں کروڑوں روپے کے چھکے ۔جعلی اور بوگس بلوں کے ذریعے سرکاری خزانہ پر ہاتھ صاف کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے
تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی الیکٹریشن برانچ میں ایک طرف جعلی بوگس بلوں کی بھرمار تو دوسری جانب غیر معیاری اور کم قیمت اشیاء کو درجہ اول قرار دے کر کئی گنا زیادہ قیمت کا اندراج کر کے TMA کے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے حالت یہ ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ آفس میں اتنے کمرے نہیں ہیں جتنی بیٹریاں ، یو پی ایس اور سولر پلیٹ لگائے گئے ہیں
الیکٹریشن برانچ سپروائزر سے لے کر تمام متعلقہ افسران کے ساتھ ساتھ دو نمبر ٹھیکدار بھی کروڑ پتی بن چکے ہیں جبکہ TMA جاری کرپشن کے خلاف سالہا سال سے اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریاں بھی کچھوے کی چال چل رہی ہیں
انڈر ٹیبل پالیسی نے TMA کہ کرپٹ مافیا کو مضبوط سے مضبوط تر بنا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ TMA میں برملا کہا جاتا ہے کہ ہم سزا اور جزا سے مستثنی ہیں TMA کی الیکٹریشن برانچ کا حساب کتاب اور شفاف تحقیقات کی جائیں تو کروڑوں روپے کے غبن سامنےآئیں گے بات صرف الیکٹریشن برانچ کے سپروائزر کی نہیں ہے یہاں ٹھیکے دار دو نمبر، دوکاندار کا سامان دو نمبر، پوٹیشن کے لیے بنائے جانے والے کاغذات دو نمبر،ان سامان کا سٹاک اور اندراج دو نمبر ، بلوں کے چیک اور بغیر سامان سپلائی کے رقم کی ادائیگی دو نمبر ، جب کہ دو نمبر کرداروں کے خلاف ہونے والی تحقیقات بھی دو نمبر
تو پھر کیسے کرپشن فری صوبہ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا
یہاں تو سی ایم صاحب کہ شہر کی ایک ٹی ایم اے ہاتھ میں نہیں ارہی ہے

ڈیرہ آسماعیل خان() خیبر پختونخواہ اور خصوصا ڈیرہ پولیس کی وطن عزیز کے لئے دی جانے والی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جا...
04/08/2024

ڈیرہ آسماعیل خان() خیبر پختونخواہ اور خصوصا ڈیرہ پولیس کی وطن عزیز کے لئے دی جانے والی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائینگی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے قائمقام ضلعی جنرل سیکریٹری ملک عابد اعوان ایڈووکیٹ نے 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے دن کی مناسبت سے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اور ڈیرہ کی پولیس نے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف ہمیشہ دلیری اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ھوئے انکو ہمیشہ پسپا ھونے پر مجبور کیا ھے اور انکے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں یہی وجہ ھے کہ ہم اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں ملک عابد اعوان نے مزید کہا کہ ڈیرہ پولیس کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ھے اور وطن عزیز کی حفاظت اور قیام آمن کے لیے جام شہادت نوش کر رہی ھے ہم آج 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے دن کے موقعہ پر پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے انکی جرات و ہمت اور جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں!!

Address

North Circular Road Shin Center Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sangam news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share