26/09/2022
تھانہ شہر سلطان ، مظفر گڑھ 😓
موضع بیر بند کی رہائشی بیوہ منصب بی بی قوم بلہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی شبانہ بی بی جس کی شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں لیکن اولاد نہیں ہو رہی تھی ۔ منصب بی بی ، شبانہ بی بی اور اس کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شبانہ بی بی کے سسرال والوں نے جعلی پیر کو بلایا جس نے شبانہ بی بی کی عزت لوٹ لی اب شبانہ بی بی تین ماہ کے حمل سے ہے ۔ اہل خانہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقیقت سب کے سامنے آ سکے اور مجرم قرار واقعی سزا کا مستحق ہو سکے ۔ پوری تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں