Dera ismail khan news

Dera ismail khan news اپنے گھر پلاٹ دکان کی
خرید و فروخت کاروبار اشتہارات کے لئے ہم سے رابطہ کریں 03377543603

محکمہ بلدیات کی نئی عوامی خدمات جو کہ رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2014 کے تحت فراہم کیں جائینگے ۔
11/09/2026

محکمہ بلدیات کی نئی عوامی خدمات جو کہ رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2014 کے تحت فراہم کیں جائینگے ۔

ساؤتھ ریجن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر  تبادلے ٹانک سے محکمہ ہیلتھ کے کئی ملازمین دوسرے اضلاع ٹرانسفر
11/09/2026

ساؤتھ ریجن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے
ٹانک سے محکمہ ہیلتھ کے کئی ملازمین دوسرے اضلاع ٹرانسفر

ڈیرہ اسماعیل خان میں دین پور میں 1122 ریسکیو بلڈنگ کے ساتھ واقع گلی صدیق اکبر رض میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئ...
10/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں دین پور میں 1122 ریسکیو بلڈنگ کے ساتھ واقع گلی صدیق اکبر رض میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ گلی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نالہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور کچرا نالے کے اندر بھی جمع ہے۔

مکینوں کے مطابق واسا کا عملہ صفائی کے معاملے میں کوئی تعاون نہیں کر رہا، جس کے باعث گندگی اور تعفن سے بچے، خواتین اور بزرگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مسجد کے دونوں اطراف بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، جس سے نمازیوں اور اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہلِ علاقہ نے چیف ایگزیکٹو واسا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی جائیں کہ گلی کی فوری صفائی، گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ اور بند نالے کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

ٹریفک حادثہدو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ...
10/09/2026

ٹریفک حادثہ

دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد اختر علی اور یوسف زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد مزید طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا میں نئی بھرتیاںمحکمہ: خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122ضلع: خیبر پختونخوا کے کسی بھی ضلع...
10/09/2026

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا میں نئی بھرتیاں
محکمہ: خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122
ضلع: خیبر پختونخوا کے کسی بھی ضلع کے امیدوار، اشتہار میں درج زونز کے مطابق
1۔ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (BPS-12)
تعداد: 350
تعلیمی قابلیت: پیرامیڈیکل ڈپلومہ، نرسنگ، ایل ایچ وی یا متعلقہ ڈپلومہ
عمر: 22 سے 35 سال
2۔ فائر ریسکیو (BPS-11)
تعداد: 175
تعلیمی قابلیت: ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) + ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ (DAE)
عمر: 22 سے 35 سال
3۔ ڈرائیور (BPS-06)
تعداد: 275
تعلیمی قابلیت: میٹرک + متعلقہ جسمانی فٹنس، ہیوی/ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس
عمر: 22 سے 35 سال
آن لائن اپلائی: 15 ستمبر 2026
آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ بکھر پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹوٹی گارڈ ریلز اور فٹ پاتھ حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔سے مطالبہ ہ...
10/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ بکھر پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹوٹی گارڈ ریلز اور فٹ پاتھ حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لے کر پل کی مرمت و تعمیر مکمل کی جائے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی فوری ایکشن کی اپیل ہے۔

10/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی کی ایک ارب 16 کروڑ کی گرانٹ منظور۔زرائع

09/09/2026
ڈیرہ اسماعیل خان دریائے سندھ کا کنارہ تفریح کے لیے ایک بہترین جگہ بن سکتا ہے، مگر افسوس کہ جو جگہیں بچی ہیں وہاں بھی گند...
09/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان
دریائے سندھ کا کنارہ تفریح کے لیے ایک بہترین جگہ بن سکتا ہے، مگر افسوس کہ جو جگہیں بچی ہیں وہاں بھی گندگی اور صفائی کا مناسب انتظام نہیں۔
دوسری طرف کندیاں، چشمہ میں دریا کنارے خوبصورت ہوٹل اور بیٹھنے کی جگہیں بنی ہوئی ہیں، جہاں لوگ دور دور سے آتے ہیں۔
تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دریا کنارے ایک اچھی سی تفریحی جگہ کیوں نہیں بن سکتی؟
دریا کنارا ہمارے پاس ہے، بس اسے سنوارنے اور خیال کرنے کی ضرورت ہے اور گندگی سے بچانا ہے -

🚧✨ بڑی خوشخبری — ترقی کا ایک اور سنگِ میل! ✨🚧الحمدللہ! ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا...
09/09/2026

🚧✨ بڑی خوشخبری — ترقی کا ایک اور سنگِ میل! ✨🚧

الحمدللہ! ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ ❤️

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے فیصل امین خان گنڈاپور کی خصوصی کاوشوں سے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ 🛣️

یہ منصوبے نہ صرف بہتر سفری سہولیات کا ذریعہ بنیں گے بلکہ علاقے میں ترقی، خوشحالی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے۔ 🌟

💚 ترقی کا سفر جاری ہے… ڈیرہ کی خوشحالی کی جانب ایک اور قدم!

#ترقی #سڑکیں #خیبرپختونخوا

Ali Amin Khan Gandapur
Ali Amin Khan Gandapur
Nawaz Khan PTI

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923408298743

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera ismail khan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share