Darushebani lilifta wattahqeq paharpur

Darushebani lilifta wattahqeq paharpur پہ پیج اہل السنۃ والجماعۃ احناف دیوبند ؒسے متعلق ہے

20/03/2025
19/03/2025

ان شاء اللہ العزیز
اس سال سے دارالشیبانی میں باقاعدہ تجوید و قرأت کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں آپ سیکھ سکتے ہیں تجوید، قرأت سبعہ، قرأت ثلاثہ اور قرأت کبریٰ

مجموعہ رسائل چاند پوری ایک نظر میں (جدید ایڈیشن مع تخریج و تعلیق 3 جلد مکمل)حضرت مولانا سید مرتضیٰ حسن چاند پوری رحمہ ال...
24/01/2025

مجموعہ رسائل چاند پوری ایک نظر میں
(جدید ایڈیشن مع تخریج و تعلیق 3 جلد مکمل)
حضرت مولانا سید مرتضیٰ حسن چاند پوری رحمہ اللہ ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبندو خلیفہ مجاز حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حضرت کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا تھا وہ بیک وقت مدرس بھی تھے مناظر بھی تھے منتظم بھی تھے اور ایک اعلیٰ واعظ بھی تھے دارالعلوم دیوبند کے علماء نے جہاں دعوت و تبلیغ میں نمایاں کردار ادا کیا وہیں رد فرق باطلہ میں بھی کارہائے نمایاں سر انجام دیئے اسی سلسلے کی ایک کڑی حضرت مولانا سید مرتضیٰ حسن چاند پوری رحمہ اللہ کی تصنیفات و تالیفات بھی ہیں جنہوں نے فتنہ تکفیر کے خلاف اپنی تصنیفات کا ایسا گراں قیمت مجموعہ چھوڑا ہے جو تا قیامت مکفرین کی گردن پر شمشیر کی طرح لٹکتا رہے گا ۔
حضرت چاند پوری رحمہ اللہ کی جمیع تصنیفات کی اہمیت اور اہل علم کی دسترس میں بسہولت بہم پہنچانے کی غرض سے ہم نے یہ مجموعہ تیار کیا ہے جس میں تقریباً حضرت کی 40 تصنیفات اور ایک تقریر کو جمع کیا ہے ذیل میں تین جلدوں کے مجموعہ کی اجمالی فہرست اور کا م کی نوعیت پیش کی جاتی ہے :
اجمالی فہرست رسائل جلد اوّل
1۔ تزکیۃ الخواطر عما القی فی امنیۃ الاکابر
2۔ السحاب المدرار فی توضیح اقوال الاخیار
3۔ توضیح البیان فی حفظ الایمان
4۔ قطع الوتین ممن تقول علی الصالحین
5۔ انتصاف البری من الکذاب المفتری
6۔ رد التکفیر علی الفحاش الشنظیر
7۔ النعل المعکوس علی الاضر المنکوس معروف بہ احدی التسعۃ والتسعین علی الواحد من الثلاثین
8۔ بئس المہاد لمن یخلف المیعاد
9۔ نار الغضا فی جوانح الرضا
10۔ الختم علی لسان الخصم
11۔ الطین اللازب علی الاسود الکاذب
12۔ الطامۃ الکبریٰ علی من کذب وتولیّٰ
13۔ السہیل علی الجعیل
14۔ اسکات المعتدی
اجمالی فہرست رسائل جلد دوم
1۔ سبیل السداد فی مسئلۃ الاستمداد
2۔ توضیح المراد لمن تخبط فی الاستمداد الملقب بہ القیامۃ الصغری علی من یقدم رجلا و یؤخر الاخری
3۔تحذیر الابرار عن مناکحۃ الفجار معروف بہ الکواکب الیمانی علی اولاد الزوانی
4۔ شکوہ الحاد (1) ملقب بہ لزام علی اللئام المسمیٰ بہ "کفر و ایمان کی کسوٹی"
5۔ شکوہ الحاد (2)
6۔ الکفر المتبین فی الصریح المتعین الملقب "علم و جہالت کی کسوٹی" المسمیٰ شکوہ الحاد (3)
7۔ اعلان لدفع البغی والطغیان
8۔ تنقیح التنقید فی مسئلۃ الاجتھاد والتقلید
9 ۔ میزان العقائد
اجمالی فہرست رسائل جلدسوم
1۔ اشد العذاب علی مسیلمۃ الفنجاب (یعنی دین مرزا کفر خالص ہے )
2۔ تحقیق الکفر والایمان
3۔ صحیفۃ الحق
4۔ فتح قادیان کا مکمل نقشہ جنگ
5۔ مرزائیوں کی تمام جماعتوں کا چیلنج
6۔ مرزائیت کا خاتمہ
7۔ مرزائیت کا جنازہ بے گورو کفن
8۔ ہندوستان کے تمام مرزائیوں کو چیلنج
9۔ مرزا اور مرزائیوں کو دربار نبوت سے چیلنچ
10۔ زلزلۃ الساعۃ (قادیان میں قیامت خیز بھونچال )
11۔ اول السبعین علی الواحد من الثلاثین
12۔ سبعین کا ثانی نمبر
13۔ دفع العجاج عن طریق المعراج
14۔ حیلۃ اھل النار
15۔ الابطال الاستدلال الدجال ،تعلیم الخبیر فی حدیث ابن کثیر (1)
16۔ الابطال الاستدلال الدجال، دفع المکائد عن حدیث اتخذوا قبور انبیاءھم مساجد (2)
17۔ البیان الاتقن
18۔ تقریر رد تناسخ
مجموعہ ہذا پر جدید تخریج و تعلیق کی نوعیت
ہر بدلتے دور کے تقاضے پہلے سے مختلف اور لوگوں کے مزاج تبدیل ہو جاتے ہیں اس لئے کتب دینیہ کی جدید طرز پر تخریج اور تحقیق بھی ایک ناگزیر عمل ہے جو افادیت کے ساتھ ساتھ قارئین کے لئے جاذبیت کا بھی سبب ہوتا ہے انہی وجوہات کے سبب ہم نے اس مجموعہ پر مندرجہ ذیل جدید کا م کئے ہیں :
1. قرآن کریم کی مذکورہ آیات کی نشاندہی سورۃ اور آیت نمبر کے ساتھ کی ہے .
2. احادیث کی مکمل تخریج کی ہے .
3. مصنف کے قدیم نسخوں پر موجود حواشی کو بھی حاشیہ میں لکھا ہے .
4. مصنف نے خان صاحب کی اردو میں جوعبارات ذکر کی ہیں وہ مکمل عربی عبارت حاشیہ میں درج کر دی ہے .
5. جن احادیث کی طرف اشارہ کیا ہے ان کی بھی تخریج کی ہے .
6. ہر رسالہ کے شروع میں مختصر تعارف بھی لکھا ہے تاکہ مقصد سمجھنے میں آسانی رہے .
7. رسائل میں موجود مباحث کے جدید عنوانات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے .
8. ہر رسالہ کی ابتداء میں فہرست عنوانات بھی لگا دی گئی ہے .
9. عبارات فقہیہ کی تخریج بھی حاشیہ میں درج کی ہے.
10. کتب اسماء الرجال سے جو حوالہ جات کتب میں مذکور ہیں ان کی بھی مکمل تخریج کر دی گئی ہے .
11. مجموعہ کے ابتداء میں مصنف ﷫کے حالات بھی درج کر دیئے ہیں .
12. تقریباً حضرت چاند پوری ﷫ کی جمیع تصانیف کو اس مجموعہ میں اکٹھا کر دیا گیا ہے .
13. جن کتب سے اس مجموعہ کی تخریج میں استفادہ کیا گیا ہے ان کی تفصیلی فہرست بھی آخر میں درج کر دی ہے .
14. دو مفید مقدمات کا بھی اضافہ کیا ہے ایک جلد اول کے شروع میں اور دوسرا مقدمہ جلد ثالث کے شروع میں جو مجموعہ میں موجود مباحث کے سمجھنے میں ممد و معاون ثابت ہو گا ۔
قارئین سے استدعا ہے کہ ہمارے اور ہمارے ادارہ کے لئے خصوصی دعا فرمائیں .
العبدا لمفتقر الی اللہ
ابوحریث فضل الرحمٰن عفی عنہ
نائب رئیس دارالشیبانی للافتاء والتحقیق
تحصیل پہاڑپورضلع ڈیرہ اسماعیل خان

آگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظارسبحان اللہ الحمد للہ پون صدی سے جس علمی مواد و قیمتی خزانہ تک رسائی مشکل تھی اب ھوگئی بلک...
24/01/2025

آگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار
سبحان اللہ الحمد للہ
پون صدی سے جس علمی مواد و قیمتی خزانہ تک رسائی مشکل تھی اب ھوگئی بلکل آسان۔
"مجموعہ کتب حیات الانبیاء علیہم السلام"
یہ کتاب معلومات کا بحر ذخار ہے جس میں منتشر علمی تراث و مواد کو یکجا کرنے کی سعی بلیغ کی گئی ہے اور حقیقت میں یہ کتاب عشق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جیتا چاگتا ثبوت ہے جس میں 100 سے زائد مشاہیر علماء امت کے رشحات قلم کو ایک ہی جگہ جمع کردیا گیا ہے جوکہ آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا سرور اور تمام تر خوبیوں کا مرقع ہے اور قیمت تو بلکل ہی کم جس پر شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایہ صاحب داد تحسین کے مستحق ہیں۔
عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مزین ہر شخص کے گھر میں یہ علمی مواد ھونا چاہیے۔
کیونکہ یہ صرف چند اشخاص کی تحریروں کو محفوظ کرنے کا عمل نہیں، بلکہ ختم نبوت کے مقدس عقیدے کی ترویج اور تسلسل کی ہی خدمت ہے اور شاھین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا صاحب کی یہ کاوش درحقیقت ان لوگوں کے لیے بھی ایک خاموش جواب ہے جو حق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں، یہ مجموعہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ حق ہمیشہ سربلند رہتا ہے، اور باطل کی سازشیں کبھی علمائے حق کے عزم و ہمت کے سامنے نہیں ٹھہر سکتیں۔
محمد عمر فاروق
مدیر: دارالشیبانی للافتاء والتحقیق پہاڑیور ڈیرہ اسماعیل خان
خریدار حضرات کی آسانی کے لیے دفاتر کے ذمہ دار حضرات کے نمبر درج کیے جاتے ہیں۔
*لاہور*
*03004304277*
*0305 7076308*
*کراچی*
*03009899402*
*اسلام آباد*
*0300 7550481*
*پشاور*
*03365574009*
*ملتان*
*03017904257*
*بہاولپور*
*0300 6851586*
*چناب نگر*
*0301 6395200*
*منڈی بہاؤالدین*
*0300 8032577*
*سرگودھا*
*03016361561*
*لاڑکانہ*
*03014793233*
*سکھر*
*03068332512*
*رحیم یارخان*
*0301 7659790*
*ڈیرہ غازی خان*
*03067817525*
*فیصل آباد*
*03017224794*

الفتح المبین فی کشف مکائد غیر المقلدین تصنیف لطیف شاگرد رشید حضرت حجۃالاسلام والمسلمین حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحم...
17/12/2024

الفتح المبین فی کشف مکائد غیر المقلدین
تصنیف لطیف
شاگرد رشید حضرت حجۃالاسلام والمسلمین حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ حضرت مولانا منصور علی خان مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ
دارالشیبانی للافتاء والتحقیق پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتیان کرام کی جدید تخریج و تعلیق اور مفید مقدمہ کے ساتھ
فقہ اجتہاد کے خلاف پھیلائے شبہات کے تحقیقی جوابات اور فقہی عبارات پر کئے گئے اعتراضات کے تفصیلی جوابات
اس کتاب پر حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ ، مولانا محمد یعقوب نانوتوی رحمہ اللہ ، مولانا حسن سنبھلی رحمہ اللہ ،مولانا احمد رضا خان بریلوی،علماء دہلی وفرنگی محل اور برصغیر کی دیگر کئی علمی و تحقیقی شخصیات کی تصدیقات اور تقاریظ موجود ہیں علماء کرام کے لئے قابل قدر انتہائی مفید کتاب ہے ۔
مصنف رحمہ اللہ کی منشاء اور خواہش کے مطابق الحاقی ضمیمہ بنام تنبیہ الوہابیین کو حذف کر دیا گیا ہے اور وضاحت بھی بقول مصنف علیہ الرحمہ درج کر دی گئی ہے ۔
کتاب منگوانے کے لیے رابطہ
maktaba aziziya salam kutub market binnori town karachi abdul sami 03002343814 03052140052

17/10/2024

آٹھویں سالانہ سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس
جامع مسجد صدیقیہ محلہ معاویہ نگر پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخوا
مولانا محمد عثمان علی صاحب

دارالشیبانی للافتاء والتحقیق کی جملہ تالیفات و تصنیفات حاصل کرنے کے لیے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں ۔maktaba aziziya salam...
22/09/2024

دارالشیبانی للافتاء والتحقیق کی جملہ تالیفات و تصنیفات حاصل کرنے کے لیے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں ۔
maktaba aziziya salam kutub market binnori town karachi
abdul sami
03002343814
03052140052
Daruttalib linashar-e-watozie
Muhammad Saad
+92 319 0268288

دارالشیبانی للافتاء والتحقیق پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی چند تحقیقی کاوشیں جو زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں یقینا ای...
18/09/2024

دارالشیبانی للافتاء والتحقیق پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی چند تحقیقی کاوشیں جو زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں یقینا ایک بہت بڑا علمی سرمایہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کوششوں کو اپنی بارگاہ عالی میں شرف قبولیت سے نوازے اور جو مزید کام جاری ہیں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

16/04/2024

وفد کا مناظرہ سے فرار کا اقرار

Address

New Sabzimandi Rana Markeet Rang Pur Road Paharpur
Dera Ismail Khan
29160

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00
Sunday 08:00 - 17:00

Telephone

+923449393588

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darushebani lilifta wattahqeq paharpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Darushebani lilifta wattahqeq paharpur:

Share

Category