16/09/2025
ٹانک: یوم دفاع کی تقریبات کا شاندار انعقاد
ٹانک: یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ 15 ستمبر کو کرسچن آڈیٹوریم ہال اور 16 ستمبر کو جی ٹی وی سی بوائز ٹانک میں تقریبات منعقد ہوئیں، جن کا اہتمام ایس آر ایس پیSRSP – پی پی اے ایف، ضلعی انتظامیہ اور کرسچن ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ندیم ہدایت کے اشتراک سے کیا گیا۔
تقریبات میں 1965 کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حب الوطنی پر مبنی تقاریر، قومی نغمے، ٹیبلوز، ڈرامے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔