Q-News Its all about fata and kpk jobs advertised in various news paper's and websites.

میرا نام جنید محسود ہے ! یہ پیج مجھے مورخہ 20 مئی 2025 سے میرے زیرانتظام ہے ! لہزا اس پیج پر آج سے پہلے کسی بھی پوسٹ کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔

آج مورخہ 20 مئی 2025 سے یہ پیج میں چلا رہا ہوں۔ شکریہ

ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی کی زیر نگرانی ت...
30/06/2025

ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی کی زیر نگرانی تحصیلدار شہزادہ نعمت اللہ کا مارکیٹوں اور فلنگ سٹیشنز کا معائنہ
سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

جنوبی وزیرستان اپر (نمائندہ خصوصی) — ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان اپر جناب فضل ودود صافی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی عظمت علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سب ڈویژن حسنین احمد کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار سرویکئی شہزادہ نعمت اللہ نے سرویکئی کے مختلف بازاروں اور فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔

معائنے کے دوران دکانوں میں موجود اشیائے ضروریہ کے معیار، صفائی ستھرائی، سرکاری نرخناموں کی دستیابی اور پٹرولیم مصنوعات کی اوگرا کے مطابق قیمتوں پر فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ سرکاری نرخناموں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے اور گاہکوں کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی یہ کارروائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا اور حکومت سے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیل:ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر وزیرستان میں میرٹ کی دھجیاں، نان فنکشنل سکولوں پر سینکڑوں اساتذہ کی مبینہ تعیناتیضلع اپر وز...
29/06/2025

تفصیل:
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپر وزیرستان میں میرٹ کی دھجیاں، نان فنکشنل سکولوں پر سینکڑوں اساتذہ کی مبینہ تعیناتی

ضلع اپر وزیرستان (نمائندہ خصوصی)
زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم اپر وزیرستان کی ناقص حکمرانی اور بدعنوانی کی نئی مثال سامنے آ گئی ہے، جہاں لدھا اور مکین کے متعدد غیر فعال (نان فنکشنل) سکولوں پر سینکڑوں سرکاری اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جو گھر بیٹھے فری میں تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض بااثر افراد نے متعلقہ سب ڈویژنل افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے نان فنکشنل سکولوں اپنی تعیناتیاں کروائی ہیں، تاکہ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر سکیں۔ حیرت انگیز طور پر کئی ایسے سکول جو گزشتہ کئی سالوں سے بند ہیں، بچوں کی فیک انرولمنٹ کرکے انہیں فعال ظاہر کر کے ان پر باقاعدہ اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے۔

مزید برآں، فیلڈ میں موجود فنشنل سکولوں کے بجائے اساتذہ کو نان فنشنل سکولوں پر تعینات کرکے کرپشن کی راہ ہموار کی جارہی ہے جبکہ فنکشنل سکولوں میں اساتذہ کی کمی ظاہر کرکے انکو یواین ایجنسیز کے حوالے کیا جارہا ہے۔

مقامی عوام اور والدین نے اس سنگین بدانتظامی اور بے ضابطگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انکوائری کر کے نان فنکشنل سکولوں پر تعینات اساتذہ کو فنکشنل سکولوں پر تعینات کرکے حقیقی تدریسی عمل کو بحال کیا جائے۔

مزید یہ کہ عوام نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک خان سے ان غیرقانونی تعیناتیوں میں ملوث افسران، خاص طور پر ایس ڈی ای اوز ، اے ڈی ای اوز اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی افسر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کر سکے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ اس اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کروائے اور میرٹ، شفافیت اور بچوں کے مستقبل کو ترجیح دیتے ہوئے اصلاحاتی اقدامات جلد از جلد نافذ کرے۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ، زرائع کے مطابق پہلے ملازمین سے بڑے پیمانے پر ڈیڈکش...
27/06/2025

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ، زرائع کے مطابق پہلے ملازمین سے بڑے پیمانے پر ڈیڈکشن کی گئی جس کے بعد تمام ملازمین پر منتھلی مقرر کی گئی ہے۔ بطور وصولی بھائی کام کرنے والے ضلعی افسران کے مطابق وصول کردہ رقم اعلی منسبوں پر تعینات افسران اور سیاسی رہنماوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ایڈوانس بلنگ ، فیک فیزایبیلٹیز ، دو نمبر میٹیریل کے علاوہ 14 پرسنٹ ضلعی کمشن اور 6 سے 10 پرسنٹ سیکٹری کے کمشن نے نام پر بٹورے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Best place for tourist
25/06/2025

Best place for tourist

18/06/2025

فضل ودود کی بطور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر تعیناتی جنوبی وزیرستان کے لئے خوش آئند ہے، ان کی تعیناتی سے جنوبی وزیرستان کے مسائل کم ہونے کی امید ہے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف افسر خان محسود

جنوبی وزیرستان اپر میں فضل ودود کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی وزیرستان اپر کے ضلعی صدر افسر خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند اور دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل ودود نہ صرف قبائلی روایات سے بخوبی واقف ہیں بلکہ جنوبی وزیرستان کے پیچیدہ مسائل سے بھی آگاہی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس ان مسائل کو مؤثر اور بہتر انداز سے حل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

افسر خان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے قابل اور باخبر افسر کی تعیناتی سے ضلعی سطح پر انتظامی کارکردگی بہتر ہو گی، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور ترقیاتی منصوبے شفاف طریقے سے مکمل ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے افسران کو مکمل اختیارات دے کر عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فضل ودود کی تعیناتی جنوبی وزیرستان میں ایک مثبت تبدیلی کی جانب اہم قدم ثابت ہو گی۔

Highlights Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner South Waziristan Upper

  اپرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام فاطمہ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے یا وجہ کہ اگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کوئی بھ...
23/10/2024

اپر
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام فاطمہ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے یا وجہ کہ اگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کوئی بھی ملازم ضلع ٹانک میں ایجوکیشن آفس میں پایا گیا تو اسکو ڈیوٹی سے غیرحاضر تصور کیا جائے گا اور اسکے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
یاد رہے جنوبی وزیرستان میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو راہ راست پر لانے کے لئے ایجوکیشن آفیسر غلام فاطمہ انقلابی اقدامات کررہی ہے جس میں خیبرپختونخوا ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تمام گھوسٹ سکولوں پر تعینات اساتذہ جو سالوں سے گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں انکو ان سکولوں پر تعینات کیا جارہا ہے جو آباد ہیں اور وہاں ٹیچرز کی ضرورت ہے۔
وزیرستان میں 90 فیصد سکول بند ہیں اور ان پر تعینات اساتذہ کلاس 4 سارا دن ایجوکیشن آفس میں بیٹھ کر جرگوں میں مصروف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے افسران کو دفتری امور چلانے میں مشکلات پیش ہورہی ہوتی ہیں۔
عوام نے ایجوکیشن آفیسر غلام فاطمہ سے اپیل کی ہے کہ تحصل لدھا اور مکین کے 99 پرسنٹ فیمیل سکول بند ہیں علاقے کی بچیاں بغیر تعلیم کے بڑی ہورہی ہیں اس لئے ان تمام سکولوں کو آباد کرنے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

گھوسٹ سکول ، گھوسٹ ٹیچرز کی شامت آگئی، ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ایسے سکولز جہاں 0 انرولمنٹ ہے یا گھوسٹ سکول ہے جبکہ ان ...
22/10/2024

گھوسٹ سکول ، گھوسٹ ٹیچرز کی شامت آگئی، ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ایسے سکولز جہاں 0 انرولمنٹ ہے یا گھوسٹ سکول ہے جبکہ ان پر ٹیچرز تعینات ہیں وہاں سے ٹیچرز کو ان سکولوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں ٹیچرز کی ضرورت ہے

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اینڈ فیمیل غلام فاطمہ کی جانب سے خیبرپختونخوا ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تمام گھوسٹ سکولوں اور جہاں 0 انرولمنٹ ہے وہاں کے ٹیچرز کو ان سکولوں پر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں بچے موجود ہیں مگر پڑھانے کے لئے ٹیچر موجود نہیں ہیں اس سلسلے میں سیاسی اسرورسوخ رکھنے والے اساتذہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسر پر تنقید کی جاری ہے جس کو عوام نے مکمل طور پر ریجیکٹ کیا ہے اور ایجوکیشن آفیسر کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

عوام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کسی ایجوکیشن افیسر کو یہ خیال نہیں آیا کہ سکولوں کا وزٹ کرکے یہ معلوم کرسکے کہ آیا جس سکول کے نام پر ٹیچر بھرتی کئے گئے ہیں یہ سکول فیزیکلی موجود بھی ہے یا نہیں تعلیم کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہا جبکہ پہلی دفعہ ایجوکیشن آفیسر غلام فاطمہ اس احسن اقدام کے زریعے وزیرستان کے سکولوں کو آباد کرنا چاہتی اس لئے عوام مکمل طور پر انکو سپورٹ کرے گی۔
یاد رہے سابقہ ادوار میں اسرورسوخ رکھنے والے اساتذہ سے پیسے لے کر انکو ایسے سکولوں میں تعینات کیا جاتا تھا جس کی بلڈنگ بھی موجود نہیں تھی تاکہ وہ ڈیوٹی نہ کریں۔

ٹانک میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی لاسپ 2 پراجیکٹ کے تحت سرحد رورل سپورٹ پروگرام (PPAF) کے زیر اہتم...
14/08/2024

ٹانک میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی لاسپ 2 پراجیکٹ کے تحت سرحد رورل سپورٹ پروگرام (PPAF) کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ضلع بھر میں مختلف تقریبات منعقد ہوئی مرکزی تقریب گورنمنٹ اشفاق شہید کالج ٹانک میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر تنویر خان تھے اس کے علاوہ
پرچم کشائی ، کیک کاٹنے کی تقریب، یوم آزادی کی واک، اور ریلی انعقاد کیا گیا تھا مرکزی تقریب میں سکول طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے اکابرین پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے

جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ) اپر وزیرستان محکمہ صحت محسود بیلٹ میں کرپشن کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہیں جس پر ضلعی انت...
04/08/2024

جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ) اپر وزیرستان محکمہ صحت محسود بیلٹ میں کرپشن کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ضلعی انتظامیہ کے زرائع نے بتایا ہے کہ ماہانہ کارکردگی رپوٹ میں پچھلے دوسال سے 107 ایسے ملازمین کو رپورٹ کیا جارہا ہے جو عرصہ دراز سے غیرحاضر ہیں تاکہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر انکے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کررہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتری زرائع نے بتایا ہے کہ غیرحاضر ملازمین سے انکی غیر حاضری کے بدلے 20 ہزار فی ملازم رشوت وصول کی جارہی ہے جس کے باعث سینکڑوں ملازمین ملک کے دوسرے علاقوں میں اپنے اپنے کاروبار میں مصروف ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ نااہل ضلعی ہیلتھ آفیسر کو فورا ضلع بدر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف نیب کی انکوائری کرنی چاہیے اور انکی وزیرستان میں تعیناتی سے قبل اور موجودہ دولت کا موازنہ کیا جائے۔

https://www.facebook.com/100064086487030/posts/877352681077607/
05/07/2024

https://www.facebook.com/100064086487030/posts/877352681077607/

محکمہ صحت اپر وزیرستان کو بدستور ریموٹ کے زریعے کنٹرول کرنے کے آفٹر شاکس بلا آخر غریب عوام کو جھیلنے پڑرہے ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے 100 سے زائد ہیپتھ پروفیشنلز اور ٹیکنیکل سٹاف پچھلے دوسال سے مسلسل عادی غیرحاضر ہیں جن کو عوام اور دیگر کی جانب سے بارہا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو رپورٹ بھی کیا گیا ہے تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غیرحاضر ملازمین کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ غیرحاضر ملازمین کی حاضری اور تنخوا ماہانہ لگتی ہے اس میں کسی بھی قسم کا حرج نہیں آرہا۔
زرائع کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلعی امور پہلے ضلع ٹانک سے ریموٹ کے زریعے کنٹرول کررہے تھے تاہم اب ضلع ٹانک کی آب و ہوا بھی انکو راس نہیں آئی اور وہ ضلع پشاور DG Health کے آفس میں بیٹھ کر محکمہ صحت اپر وزیرستان کو کنٹرول کررہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی ضلعی ہیلتھ آفیسر پر کرپشن کے سنگین الزامات لگے تاہم ڈی جی ہیلتھ کی پشٹ پناہی اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت کی وجہ سے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
عوام نے ایم پی اے آصف محسود سے درخواست کی ہے کہ ضلعی ہیلتھ آفیسر کے خلاف سخت ایکشن لے کف پچھلے دوسال کا آڈٹ کروائیں اور وزیرستان میں ڈیوٹی پر حاضر کریں۔
,kp Deputy Commissioner South Waziristan Upper

https://www.facebook.com/100063807760256/posts/962457132557870/
29/06/2024

https://www.facebook.com/100063807760256/posts/962457132557870/

کا قابل فخر نوجوان جس نے پہلی دفعہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بجائے نوجوانوں کے لئے راستے کا تعین ، آنلائن انویسمنٹ ، سٹاک مارکیٹ انویسمنٹ کے زریعے کاروبار کرنے کا طریقہ بتانے کے لئے بہترین ویڈیوز بنارکھے ہیں اور بنا رہے ہیں اور اپنا علم اور تجربہ نوجوانوں کے ساتھ اپنے ویلاگز میں شئیر کررہے ہیں۔
نعمت اللہ وزیر کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی سے ہے جس نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی نعمت اللہ وزیر نے کئی بڑی کمپنیوں کے علاوہ سٹاک ایکسچینج میں بھی کام کیا اور آج کل متحدہ عرب امارات میں ایک بہت بڑی کمپنی کے ساتھ بہت اچھی پوزیشن پر تعینات ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے نعمت اللہ وزیر نے اپنا تجربہ اور ہنر لوگوں کے ساتھ شئیر کرنے کے لئے یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کی ہیں جس کو بہت سارے لوگوں نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ انکی اس کاوش کو نوجوانوں کے لئے بہترین سبق بھی قرار دیا ہے۔

ہمیں اپنے پشتون نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اس لئے میں نعمت اللہ وزیر فالو کرنے کا مشورہ دونگا۔

یوٹیوب لنک
https://youtube.com/?si=9JDtaZeIEY18Uzcu

فیس بک لنک
https://www.facebook.com/profile.php?id=100065320523457&mibextid=ZbWKwL

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Q-News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share